سورہ تحریم کی فضیلت اور وظائف
سورہ تحریم مدنی سورۃ ہے۔ اس کے 2 رکوع اور 12 آیات ہیں۔ یہ ایک بڑی اہم سورت ہے۔ اس سورت میں ایمان والوں کو حکم دیا گیا ہے کہ اپنے آپ کو اور اپنے اہل و عیال کو آتشِ جہنم سے بچاؤ اور یہ کہ اللہ کے آگے صاف دل سے توبہ کرو بے شک وہ بڑا مہربان ہے۔ سورت کے اختتام میں مثالیں بیان کی گئی ہیں جیسا کہ اگر انسان خود مومن اور صالح نہ ہو تو اسے کسی مومن کی قرابت اور حسب ونسب کچھ بھی فائدہ نہیں دے سکتا۔ سورہ تحریم سے آپ کی زندگی کے بہت سے مسائل فوری حل ہوسکتے ہیں۔جیساکہ اگرکسی لڑکی کو سسرال والے تنقید کا نشانہ بناتے ہوں شوہر غصے کا تیز ہو بات بات پر ڈانٹ ڈپٹ کر تا ہو تو ایسی صورت میں اس لڑکی کو چاہیے کہ وہ سورۃ تحریم کومشک، عنبر اور زعفران کی سیاہی سے ایک سفید کاغذ پر اعداد کی صورت میں لکھ کر اس کا تعویذ تیار کر لے۔
اور پھر اس پر سورۃ تحریم تلاو ت کرکے دم کرے۔اوراس تعویذ کو باحفاظت اپنے پاس رکھے۔ تو انشاء اللہ العزیز اس تعویذ میں موجود سورۃ تحریم کی روحانی طاقت شوہر اور سسرال والوں کے دل میں بے انتہاء محبت اور عزت پیدا کرے گی۔ اور اس کا شوہر ہمیشہ اس کی قدر کرے گا۔ اگر کسی کو مرگی کے دورے پڑتے ہوں اور اس کے سامنے روزانہ سورہ تحریم پڑھ دی جائے تو انشاء اللہ بحکم الٰہی وہ بہت جلد شفایاب ہو جائے گا۔اگر آپ روز مرہ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے غربت یا تنگدستی کی وجہ سے قرض لینے پر مجبور ہیں۔ یاپھر بچوں کی شادی کے اخراجات پورے کرنے کے لیے قرض لینا چاہتے ہیں یا پھر کوئی نیا کاروبار شروع کرنے سے پہلے قرض لیناچاہتے ہیں۔ لیکن نہ تو کوئی قرض دینے پر آمادہ ہے اور نہ ہی کوئی مدد کرنے کے لیے تیار ہے۔

Surah e Tahreem Ka Taweez

Surah e Tahreem Ka Taweez

سورۃ تحریم کا تعویذ
ایسی صورت میں سورۃتحریم کو بلانا غہ 7روز تک اپنے مقصد کو مدنظر رکھتے ہوئے تلاوت کریں۔ انشاء اللہ تعالیٰ غیب سے مدد ہونے کے اسباب بننے لگیں گے۔ اور اگر اسی سورۃ کا وظیفہ اس کے تعویذ پر کیا جائے تو حیران کن حد تک آپ کے رزق اور مال و دولت میں اضافہ ہوتا ہے۔ اور تنگدستی ختم ہوتے ہی آپ دوسروں کی مالی مدد کرنے کے قابل بھی ہو جائیں گے۔ اگر آپ کو تعویذ خود تیار کروانے میں کسی بھی قسم کی دشواری ہو تو آپ سورۃ تحریم کا تعویذ ہمارے روحانی سینٹر سے بھی بطور 1400 روپے ہدیہ یا پھر عہد کے ذریعے فی سبیل اللہ حاصل کرسکتے ہیں۔ تعویذ منگوانے کے لئے دئیے گئے فون نمبرز پر رابطہ کریں.

Contact us:

Female: 0321 7970893

Male:     0323 4028555