آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ جن افراد کا نام CاورQسے شروع ہوتا ہے وہ کیسی عادات کے مالک ہوتے ہیں؟ان کی شخصیت اور مزاج کیسا ہوتا ہے؟ اس جوڑی کو اپنے آپس کے تعلقات بہتر بنانے کے لئے اور اپنی زندگی میں آسانی کے لئے اللہ پاک کا کونسا اسم مبارک پڑھناچاہیے۔ اب ہم آتے ہیں اپنے اصل موضوع کی طرف۔

C OR Q Ki Jori

ایسے لوگ جن کا نام C سے شروع ہوتا ہے وہ زیادہ تر شوخ اور چنچل مزاج ہوتے ہیں۔یہ اپنے نرم لہجے کی وجہ سے دوسروں کا دل جیت لیتے ہیں۔ اللہ تعالی کی ذات نے ان کو بہت سی صلاحیتوں سے نوازا ہے۔یہ لوگ دل کے بہت صاف ہوتے ہیں اور تمام معاملات میں سچائی اور امانت داری سے کام لیتے ہیں اور مخلوقِ خدا کی خدمت کرنا ان کو بہت پسند ہوتا ہے۔ایسے لوگ دوسروں کو نہ تو دکھ دیتے ہیں اور نہ ہی انہیں کسی پریشانی میں دیکھ سکتے ہیں۔یہ لوگ رشتوں کے معاملے میں بہت مخلص اور وفادار ہوتے ہیں اور اپنے رشتوں کو نبھانے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔لیکن ان میں سے بعض لوگ اپنی صلاحیتوں کو صحیح معنوں میں استعمال نہیں کر پاتے جس کی وجہ سے انہیں کافی مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔ ان میں سے بعض کے مزاج کا اندازہ لگانا مشکل ہوتا ہے کیونکہ ان کا مزاج ایک طرح کا نہیں رہتا اس لئے کبھی ان کے چہرے پر رونق ہوتی ہے تو کبھی اداسی۔ان میں سے بعض لوگوں میں حسد کا مادہ بھی پایا جاتا ہے۔اس لئے یہ اپنی ذات کے علاوہ کچھ نہیں سوچتے اور ہمیشہ اپنا فائدہ دیکھتے ہیں۔

جب کہ ایسے لوگ جن کا نام Qسے شروع ہوتا ہے وہ بہت زیادہ چیزوں کی چاہت نہیں کرتے۔یہ لوگ زیادہ تر خود کو کام میں مصروف رکھنا پسند کرتے ہیں۔ان میں سے اکثر بہتActiveہوتے ہیں اور اپنی ذات سے منسوب ہر کام کو بہتر سے بہتر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔Qنام کے لوگ اپنی ذاتی خواہشات کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور ان کو پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔ایسے لوگوں کو عموما ًغصہ بہت کم آتا ہے لیکن جب ان کو غصہ آجائے تویہ قابو سے باہر ہو جاتے ہیں۔Qنام کے لوگوں کا کردار بہت خوبصورت ہوتا ہے جس کی بنیاد پر یہ دوسروں کی نظر میں اچھا مقام حاصل کر لیتے ہیں۔ایسے لوگوں کو پھولوں سے بھی بہت لگاؤ ہوتا ہے اس لئے یہ گھر میں رنگ برنگے پھول لگانے کے شوقین ہوتے ہیں۔

یہ لوگ جن سے بھی بات چیت کرتے ہیں وہ ان کو بہت پسند کرتے ہیں کیونکہ ان کے بات کرنے کا انداز بہت دلکش اور نرالا ہوتا ہے۔لیکن ان میں سے بعض ایسے بھی دیکھے گئے ہیں جو اپنے سخت رویے کی بنیاد پر جانے جاتے ہیں۔Q نام والے کاروبار کےمعاملے میں کامیاب ثابت ہوتے ہیں اور ان کے مالی حالات بھی اچھے ہوتے ہیں لیکن بعض Qنام کے لوگوں کو مشکل حالات کا سامنا بھی ہوتاہے اورتنگدستی کی زندگی بسر کرتے ہیں لیکن اگر وہ اپنی خداد اد صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں تو کامیاب ہو سکتے ہیں۔یہ لوگ اپنے دل کی باتیں جلدی کسی سے بھی Shareنہیں کرتے اور اپنی زندگی کے تمام فیصلے خود کرتے ہیں اور کسی سے بھی مشورہ لینا پسند نہیں کرتے لیکن یہ چیزبعض اوقات ان کیلئے بہتر ثابت نہیں ہوتی اوراکثر ان کیلئے نقصان کا باعث بنتی ہے۔

اگر ہم CاورQکی جوڑی کی بات کریں تو ان کا معیارِزندگی آپس میں کافی حد تک ملتا جلتا ہے کیونکہ Cنام کے شوہر ہوں تو ان کی Personalityاور رہن سہن کا معیا اچھا ہوتا ہے۔ جس پرQنام کی بیویاں بہترین طریقے سے پورا اترتی ہیں کیونکہ یہ بھی اچھی اور معیاری زندگی بسر کرنے کی خواہش مند ہوتی ہیں۔یہ جوڑی ایک دوسرے کو سمجھنے میں زیادہ وقت نہیں لیتی اسی لئے ان کی آپس میں Understandingبہت زیادہ ہوتی ہے۔لیکن ان میں کہیں نہ کہیں تھوڑی بہت دقت صرف اس بنیاد پرآتی ہے کہ Qنام کی بعض خواتین کانوں کی تھوڑی کچی ہوتی ہیں اور بغیر تصدیق کے دوسروں کی باتوں پر عمل کر لیتی ہیں۔اسی طرح اگرCنام کے شوہر پر جب حکمرانی کا عنصر غالب آجائے تویہ اپنی بیویوں کو دبا کر رکھنا پسند کرتے ہیں۔اگرQنام کے شوہر ہوں تو وہ زیادہ تر نرم مزاج ہوتے ہیں اور یہ اپنی ازدواجی زندگی میں کامیاب پائے گئے ہیں۔

اس کی وجہ ان کا اپنی بیویوں کے ساتھ حسن اخلاق ہوتا ہے جس کی بدولت یہ ان کے دل میں گھر کر جاتے ہیں۔لیکن ان میں سے بعض تھوڑے سخت مزاج بھی دیکھے گئے ہیں جن کو جلدی غصہ آجاتا ہے۔دوسری طرفCنام کی خواتین بہت حوصلے والی ہوتی ہیں اور ہر طرح کے ماحول میں خود کوAdjustکر لیتی ہیں۔یہ خوبی ہوتی تو سب Qنام کی خواتین میں ہے لیکن حالات کے ساتھ Compromiseکرنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں کیونکہQنام کی بعض خواتین ایسی بھی دیکھی گئی ہیں جن کو دباؤ اور سخت ماحول میں رہنا اچھا نہیں لگتا اور اسی لئے وہ جلدی بے زار ہو جاتی ہیں جس کی وجہ ان میں قوت برداشت کا کم ہونا ہے۔ایسی خواتین جب ایک بار پٹری سے اتر جائیں تو دوبارہ راستے پر مشکل سے آتی ہیں چاہے اس کیلئے ان کو جتنا مرضی نقصان کیوں نہ اٹھانا پڑے۔

لہٰذا اگر CاورQدونوں میاں بیوی اپنے رشتے کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں اور ایک دوسرے کے دل میں محبت پیدا کرنا چاہتے ہیں۔یا دونوں میں سے کوئی ایک اپنے جیون ساتھی کے دل میں اپنی محبت اور عزت پیدا کرنا چاہتا ہے تو روزانہ یہ اسم اعظم یَا صَمَدُ،یَا قَدُوسُ304مرتبہ پڑھے۔اگر دونوں اس اسم اعظم کو بتائی گئی تعداد کے مطابق پڑھیں گے تو انشاء اللہ دونوں میں جلد عزت اور محبت پروان چڑھے گی۔

Ism E Azam

یہ اسم اعظم 304 مرتبہ پڑھنے کے بعد دعا پروگرام فارم کو فل کر کے ہمیں Submit کریں تاکہ آپ کے لیے اللہ کے حضور مقدس مقامات پر آپ کا نام لے کر خصوصی دعا کروائی جائے اگر آپ اپنے کسی روحانی مسئلے کے حل کے لیے قرآنی تعویزات اپنے نام منسوب کروانا چاہتے ہیں تو دئیے گئے فون نمبرز پر رابظہ کریں۔

Contact Us:

For Female:  0092  323 7718187

For Male:      0092  323 4028555