اَلْوَارِثُ (سب کے بعد موجود رہنے والا)پڑھنے کی برکت
اسم اعظم اَلْوَارِثُ کے معنی ہیں سب کے بعد موجود رہنے والا۔ جو انسان اس اسم کا ورد کرتا ہے۔ اس کی شخصیت میں کون کون سی حیران کن خوبیاں پیدا ہونے لگتی ہیں۔ ان کی چند جھلکیاں ہم آپ سے شیئر کرنے جارہے ہیں۔ یاد رہے کہ ہمارے ادارے کے 99 ممبران نے مل کر اللہ کے 99 ناموں کا مراقبہ کیا۔ جس میں ہر ممبر کو سلسلہ کے بزرگوں کی جانب سے ایک ایک ا سم تلاوت کرنے کے لئے دیا گیاتاکہ اللہ کے ۹۹ پاک ناموں سے انسان کی شخصیت اور اس کے حالات میں کیا تبدیلیاں آتی ہیں۔ اس لئے جو بھی خوبی آپ اپنی شخصیت میں پیدا کرنا چاہیں گے۔ اسی سے متعلقہ اسم اعظم کو اپنی زندگی کا معمول بنا لیں۔
اسم اَلْوَارِثُ کی سب سے بڑی باکمال خوبی یہ ہے کہ یہ اسم انسان کے اندر ایسے حالات میں خالق حقیقی کے ہر وقت اس کے ساتھ ہونے کے احساس کو بیدا ر کرتا ہے۔ جب وہ انسان اندر سے بالکل ٹوٹ چکا ہو۔ وہ اکیلا پن محسو س کرے یا دنیا میں اس کا کوئی سہار انہ رہے۔ عزیز رشتہ دار سب اسے چھوڑ چکے ہیں۔ رشتوں میں اتنی دوریاں پیدا ہوگئی ہوں کہ اس شخص کو کوئی بلانا پسند نہ کرے۔اسے عزت نہ دے۔ایسے حالات میں جب انسان ہر طرف سے مایوس ہوکر اسم اَلْوَارِثُ کا روزانہ 300 بار ورد کرنا شروع کر دیتا ہے تو اللہ کی ذات نہ صرف خود اس انسان کے وارث اور اس کا کبھی نہ ٹوٹنے والا سہارا بن جاتے ہیں۔ بلکہ اسی اسم کے وسیلے سے اللہ کی ذات اس انسان کے چاہنے والوں کی تعداد میں اضافہ فرما دیتے ہیں۔ اسے خود بھی سمجھ نہیں آتی کہ صرف 300 بار اس اسم کو پڑھنے سے دن بدن اس کے حلقہ احباب میں ایسے افراد کی لائن لگنا شروع ہوجاتی ہے۔ جو ہر مشکل میں اور زندگی کے کسی موڑ پر اسے گرنے نہیں دیتے۔

Al Warisu Ki Barkat

Ya Warisu Parhane Ki Fazilat

اسم اَلْوَارِثُ کا وردکرنے کی فضیلت
اس کا بہترین سہارا بن جاتے ہیں۔ا س کے ساتھ حد سے زیادہ مخلص ہوجاتے ہیں۔ اگر اس اسم اَلْوَارِثُ کا ورد کرنے والا بے اولاد ہے تو اللہ کی ذات اس کے خاندان کو ایسا وارث عطا فرماتے ہیں جو رہتی دنیا تک اس کا نام روشن رکھے۔ اس کے لئے ہمیشہ باعث فخر ثابت ہو۔یہی نہیں بلکہ جو انسان خود کو ناکارہ سمجھ رہا ہو۔ اس کی اپنی نگاہوں میں کوئی بھی اہمیت باقی نہ رہے۔ اللہ کی ذات اسی اسم اَلْوَارِثُ کے باعث اسے اس کے خاندان والوں کی نگاہ میں ایک بہترین وارث بنا دیتے ہیں۔ا س کی شخصیت میں ایسی قائدانہ صلاحیتیں پیدا فرمادیتے ہیں کہ ہر شخص یہ سمجھتا ہے کہ اس اسم کو پڑھنے والا فرد ہی ا ن کا سچا ہمدرد، مخلص اور ہر مشکل وقت میں ان کا بہترین وارث ہے۔زمین و جائیداد کے معاملات میں اگر بے انصافی ہورہی ہوتو اسم اَلْوَارِثُ پڑھنے والے کو اس کے حصے کی جائیداد کا اصل وارث کہلوانے میں یہ اسم اپنی مثال آپ ہے۔یہی ہیں اسم اَلْوَارِثُ کا ورد کرنے والے کو ملنے والے انعامات کی چندجھلکیاں۔علاوہ ازیں! اگر کوئی شخص اسی اسم اَلْوَارِثُ کے اعداد کا نقش بھی ہمارے روحانی ماہرین سے اپنے نام منسوب کرواکے حاصل کرنا چاہتا ہے تو ابھی ہم سے رابطہ کرے۔

Female: 0321-7970893
Male: 0323-4028555