آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ جن افراد کا نام CاورW سے شروع ہوتا ہے وہ کیسی عادات کے مالک ہوتے ہیں؟ان کی شخصیت اور مزاج کیسا ہوتا ہے؟ اس جوڑی کو اپنے آپس کے تعلقات بہتر بنانے کے لئے اور اپنی زندگی میں آسانی کے لئے اللہ پاک کا کونسا اسم مبارک پڑھناچاہیے۔اب ہم آتے ہیں اپنے اصل موضوع کی طرف۔

ایسے لوگ جن کا نام C سے شروع ہوتا ہے وہ بہت Smartاور Intelligentہوتے ہیں۔ان لوگوں کی شخصیت میں ایک خاصیت یہ ہوتی ہے کہ یہ لوگ دوسروں کے ساتھ محبت اور شفقت کا رویہ رکھتے ہیں۔ان میں سے زیادہ تر لوگ غریبوں کے خیر خواہ ہوتے ہیں۔انہیں نفرت کرنے والے اور سخت مزاج لوگ پسند نہیں ہوتے۔ایسے لوگ ہمیشہ دوسروں کو خوش رکھنے کی کوشش کرتے ہیں اور ان میں مزاح کی حس بہت زیادہ پائی جاتی ہے۔یہ لوگ کبھی دوسروں کو تکلیف نہیں پہنچاتے اور نہ ہی یہ چاہتے ہیں کہ کوئی دوسرا ان کی زندگی میں مداخلت کرے۔ایسے لوگ نرم مزاج ہوتے ہیں جس کی وجہ سے دوسرے لوگ بھی ان کو پسند کرتے ہیں۔ یہ لوگ زیادہ تر پیار محبت کے معاملے میں نہیں پڑتے اور اگر پڑ بھی جائیں تو سب سے پہلے ان کو اچھے سے جان لیتے ہیں کہ وہ کیسی شخصیت کے مالک ہیں۔ یہ لوگ کامیاب ہونے کے لئے ہر مشکل سے مشکل کام بھی کر جاتے ہیں۔ان میں سے بعض لوگوں کی ایک خامی یہ ہوتی ہے کہ دوسروں کی کامیابی کو دیکھ کر حسد کرنے لگ جاتے ہیں۔

جب کہ ایسے لوگ جن کا نام W سے شروع ہوتا ہے وہ بہت محنتی ہوتے ہیں۔ زندگی میں کامیابی حاصل کرنا ہی ان کامقصد ہوتا ہے۔یہ کبھی بھی کسی کی دل آزاری نہیں کرتے اور ان کی کوشش ہوتی ہے کہ ان کی وجہ سے کسی کو بھی تکلیف نہ پہنچے۔ان میں سے زیادہ تر لوگوں کا دماغ قدرتی طور پر اتنا تیز ہوتا ہے کہ یہ سامنے والے کا چہرہ دیکھ کر ہی اس کا مقصد جان لیتے ہیں۔ یہ لوگ اپنے کام سے کام رکھتے ہیں اور دوسروں کی ذاتی زندگی میں مداخلت کرنا ان کو بالکل بھی پسند نہیں ہوتا۔ایسے لوگ خدمت خلق کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں اور ایسے معاملے میں نیکی کے موقع کو ضائع نہیں ہونے دیتے۔Wنام کے لوگوں کوپیار محبت میں زیادہ لگاؤ نہیں ہوتا لیکن اگر انہیں کسی سے محبت ہوجائے تو جنون کی حد تک چلے جاتے ہیں اور اپنے پیار کو پانے کے لیے ہر مشکل پار کر جاتے ہیں۔بعض W نام کے لوگوں میں سستی اور کاہلی کا عنصر بھی دیکھا گیا ہے۔

اگر ہم بات کریں C اور W نام کے لوگوں کی جوڑی کی تو اگر C نام کے مرد ہوں تو ان میں سے زیادہ تر مرد پرکشش ہوتے ہیں اور اپنےلئے خوبصورت ساتھی کا انتخاب کرتے ہیں۔جبکہ ان میں سے بعض کی نیچر ایسی بھی ہوتی ہے کہ جلدی ہی اپنے ساتھی سے بوریت کا شکار ہو جاتے ہیں۔اگر W نام کی خواتین ہوں تو وہ اپنے شوہر کے لیے وفاداری کے جذبات رکھتی ہیں اور انتہائی خوبصورت طریقے سے اپنے گھر کوmanage کرتی ہیں۔دوسری طرف اگر W نام کے مرد ہوں تو وہ اپنے ازدواجی زندگی کو لے کر بہت جذباتی ہوتے ہیں اور ایک خوبصورت زندگی گزارنے کے پرستار ہوتے ہیں۔ جبکہ ان میں سے بعض تھوڑے شکی مزاج بھی ہوتے ہیں اور چھوٹی سے چھوٹی بات پر جان کی بازی لگانے سے بھی گریز نہیں کرتے۔اگر C نام کی بیویاں ہوں تو ان میں سے زیادہ تر اپنے مستقبل کو لے کر پر آسائش زندگی کی خواہش مند ہوتی ہیں۔ جبکہ ان میں سے بعض ہر قسم کے حالات میں خود کو ڈھال لیتی ہیں اور ہر سکھ دکھ میں اپنے شوہر کا بھرپور طریقے سے ساتھ دیتی ہیں اور ایک سچی اور وفادار ہم سفر ثابت ہوتی ہیں۔

لہٰذا اگر Cاور Wدونوں میاں بیوی اپنے رشتے کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں اور ایک دوسرے کے دل میں محبت پیدا کرنا چاہتے ہیں۔یا دونوں میں سے کوئی ایک اپنے جیون ساتھی کے دل میں اپنی محبت اور عزت پیدا کرنا چاہتا ہے تو روزانہ یہ اسم اعظم یَا صَمَدُ، یَا وَھابُ872مرتبہ پڑھے۔اگر دونوں اس اسم اعظم کو بتائی گئی تعداد کے مطابق پڑھیں گے تو انشاء اللہ دونوں میں جلد عزت اور محبت پروان چڑھے گی۔

Ism E Azam

یہ اسم اعظم 872 مرتبہ پڑھنے کے بعد دعا پروگرام فارم کو فل کر کے ہمیں Submit کریں تاکہ آپ کے لیے اللہ کے حضور مقدس مقامات پر آپ کا نام لے کر خصوصی دعا کروائی جائے اگر آپ اپنے کسی روحانی مسئلے کے حل کے لیے قرآنی تعویزات اپنے نام منسوب کروانا چاہتے ہیں تو دئیے گئے فون نمبرز پر رابظہ کریں۔

Contact Us:

For Female:  0092  323 7718187

For Male:      0092  323 4028555