آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ جن افراد کا نام C اورE سے شروع ہوتا ہے وہ کیسی عادات کے مالک ہوتے ہیں؟ان کی شخصیت اور مزاج کیسا ہوتا ہے؟ اس جوڑی کو اپنے آپس کے تعلقات بہتر بنانے کے لئے اور اپنی زندگی میں آسانی کے لئے اللہ پاک کا کونسا اسم مبارک پڑھناچاہیے۔ اب ہم آتے ہیں اپنے اصل موضوع کی طرف۔

C Or E Ki Jori

ایسے لوگ جن کا نام C سے شروع ہوتا ہے وہ بہت زیادہ شوخ اور چنچل مزاج ہوتے ہیں اوران کی Personalityبارعب ہونے کی وجہ سے لوگ ان سے بہت متاثر ہوتے ہیں۔ان کو مشکل میں پھنسے لوگوں کی مدد کرنا اور غمزدہ لوگوں کو ہنسانا بہت اچھی طرح آتا ہے جس کی وجہ سے ان کے دوست زیادہ ہوتے ہیں۔یہ دوستی کے معاملے میں زیادہ تر مخلص مانے جاتے ہیں کیونکہ یہ دوسروں کے جذبات کو بہت اچھی طرح سمجھتے ہیں اور انہیں تکلیف دینے کا بالکل بھی نہیں سوچتے۔یہ لوگ باشعور اور ذہین ہوتے ہیں اور اپنی قابلیت کی وجہ سے کامیاب زندگی گزارتے ہیں لیکن ان میں سے بعض اپنی قابلیت کا صحیح معنوں میں استعمال نہیں کر پاتے اور پیچھے رہ جاتے ہیں۔ان لوگوں کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ مشکل سے مشکل حالات میں بھی کسی کا احسان نہ لیا جا ئے ا سی لیے یہ حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہیں اور کسی پر بھی Dependنہیں کرتے۔یہ زیادہ ترخود دار ہوتے ہیں اور مشکل حالات میں گہرائی سے سوچتے ہیں اور اس کا جلد حل تلاش کر لیتے ہیں اور کسی سے مدد لینا پسند نہیں کرتے لیکن کبھی کبھار ان میں سے بعض لوگ حالات کے مطابق دوسروں سے مدد لے لیتے ہیں۔ ان میں سے بعض افراد ایسے ہوتے ہیں جو اپنی خوبیوں کو ذاتی شخصیت کا حصہ بنانے کی بجائے اپنی توجہ فضول کاموں میں زیادہ رکھتے ہیں جس کی وجہ سے یہ رشتوں کو نبھانے میں بھی ناکام،اپنی زندگی میں بھی ناکام اور دنیا میں باعزت مقام پانے میں بھی ناکام رہتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں لوگوں کی تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

جب کہ جن لوگوں کا نام E سے شروع ہوتا ہے وہ زیادہ تر دوہری شخصیت کے مالک ہوتے ہیں۔یہ دوسروں کی سخت باتوں کو بھی مسکرا کر ٹال دیتے ہیں جس سے ان کی معصومیت جھلکتی ہے اور لوگ ان کی طرف متوجہ ہوتے ہیں لیکن ان میں سے بعض ایسے بھی دیکھے گئے ہیں جو اپنی چالاکی کی وجہ سے اپنی معصومیت جیسی بہترین خوبی کو بھی روند دیتے ہیں۔ یہ لوگ اپنے عزیز، دوستوں اور رشتے داروں کے بہت قریب ہوتے ہیں۔یہ لوگ زیادہ ترنہ کسی کو اذیت دیتے ہیں اور نہ ہی یہ چاہتے ہیں کہ دوسرے ان کو اذیت دیں اس لئے میانہ روی سے چلتے ہیں۔کیونکہ ان میں سے بعض ایسے بھی دیکھے گئے ہیں جو اپنے میانہ روی والے عمل کو برقرار نہیں رکھ پاتے اور نقصان اٹھاتے ہیں۔ یہ لوگ پیار محبت کے معاملے میں مخلص،سچے اور صحیح معنوں میں اپنے لائف پارٹنر کا خیال رکھنے والے ہوتے ہیں انہیں پیار کے بدلے میں کئی لوگ دھوکا بھی دے جاتے ہیں لیکن اس کے باوجود یہ خود کو مستحکم رکھتے ہیں لیکن ان میں سے بعض ایسے بھی دیکھے گئے ہیں جن کو محبت میں کوئی خاص دلچسپی نہیں ہوتی اوریہ اس سے دو ر رہتے ہیں۔ E نام کے بعض لوگ جو دوسروں کی راہ میں کانٹے بچھاتے ہیں وہ بہت ہی چالاک اور حریص قسم کے لوگ ہوتے ہیں ان کی حرص اپنے ذاتی فائدے اور دوسروں کے نقصان پر مبنی ہوتی ہے۔ یہ لوگ دوسروں سے آگے نکلنے کی کوشش میں ان کے جذبات کو پامال بھی کر جاتے ہیں۔اگر انہیں کوئی تنگ کرے تو یہ انہیں بالکل بھی معاف نہیں کرتے بلکہ اینٹ کا جواب پتھر سے دیتے ہیں۔ایسے لوگوں کی منفی سوچ کی وجہ سے یہ اپنی زندگی میں کامیاب نہیں ہو پاتے۔اس کے برعکس بعض E نام کے افراد ان سے بالکل مختلف ہوتے ہیں یہ لوگ دوسروں کے غم میں شریک ہونا اور مشکل میں ان کی مدد کرنا بہت پسند کرتے ہیں اور اپنی زندگی کو خوشحال طریقے سے گزارنے کے قائل ہوتے ہیں۔

اگر ہم CاورEکی جوڑی کی بات کریں تواگرCنام کے شوہر ہوں تو یہ اپنی بیوی کو لے کر کافی مخلص ہوتے ہیں۔ ان کے مطابق بیوی کو اپنے ہر معاملے میں برابری کا حق دینا ہی اصل رشتہ ہے اور اسی وجہ سے یہ اپنی بیوی کے د ل میں جلدی گھر کر جاتے ہیں۔لیکن ان میں بعض ایسے بھی دیکھے گئے ہیں جن پر جب حکمرانی کا عنصر غالب آجائے تو ان کا مزاج بیوی کو لیکر یکسر بدل جاتا ہے اس لئے گھر کے چھوٹے سے چھوٹے معاملے کو لے کر اپنی بیوی پر دباؤ رکھتے ہیں۔اگرEنام کی بیویاں ہوں تو ان میں شوہر کو لے کر بہت اپنائیت اور عزت ہوتی ہے۔یہ کبھی تو اتنی مٹ جاتی ہیں کہ ان جیسی اچھی بیوی کوئی اور ثابت نہیں ہوتی لیکن بعض اوقات یہ اپنی ضد اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے ایسے کا م کر جاتی ہیں جو ان کی زندگی کا منفی اور نقصان دہ پہلو ثابت ہوتا ہے۔اگرEنام کے شوہر اورCنام کی بیویاں ہوں تو ان کی زندگی بھی ملی جلی کیفیات پر مبنی ہوتی ہے ان کے درمیان پیار،محبت عزت کی کوئی کمی نہیں ہوتی۔کیونکہ Eنام کے زیادہ تر شوہر نر م مزاج ہوتے ہیں اورCooperativeزندگی بسر کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔لیکن جب ان پر حکمرانی کا عنصر غالب آجائے تو ان جیسا سخت کوئی نہیں ہوتا۔جبکہ C نام کی خواتین بھی بہت محتاط انداز میں اپنی ازدواجی زندگی بسر کرتی ہیں۔لیکن ان میں سے بعض تھوڑی غصیل ہوتی ہیں جس کی وجہ سے وہ اکثر سخت زبان استعمال کر جاتی ہیں اور یہی بات ان کے لئے نقصان دہ ثابت ہوتی ہے۔

لہٰذا اگر Cاور Eدونوں میاں بیوی اپنے رشتے کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں اور ایک دوسرے کے دل میں محبت پیدا کرنا چاہتے ہیں۔یا دونوں میں سے کوئی ایک اپنے جیون ساتھی کے دل میں اپنی محبت اور عزت پیدا کرنا چاہتا ہے تو روزانہ یہ اسم اعظم یَا اللّٰہُ، یَاسَمِیعُ 955مرتبہ پڑھے۔اگر دونوں اس اسم اعظم کو بتائی گئی تعداد کے مطابق پڑھیں گے تو انشاء اللہ دونوں میں جلد عزت اور محبت پروان چڑھے گی۔

Ism E Azam

یہ اسم اعظم 955 مرتبہ پڑھنے کے بعد دعا پروگرام فارم کو فل کر کے ہمیں Submit کریں تاکہ آپ کے لیے اللہ کے حضور مقدس مقامات پر آپ کا نام لے کر خصوصی دعا کروائی جائے اگر آپ اپنے کسی روحانی مسئلے کے حل کے لیے قرآنی تعویزات اپنے نام منسوب کروانا چاہتے ہیں تو دئیے گئے فون نمبرز پر رابظہ کریں۔

Contact Us:

For Female:  0092  323 7718187

For Male:     0092  323 4028555