آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ A اور B کا مزاج کیسا ہوتا ہے؟ یہ کیسی عادات کے مالک ہوتے ہیں؟ ان کی خوبیاں اور خامیاں کیا ہیں؟ A اور B سے شروع ہونے والے نام کے افراد خواہ میاں بیوی ہوں، بہن بھائی ہوں، بزنس پارٹنر ہوں یا Friends ہوں یا پھررشتے میں ایک دوسرے کے کزن ہوں یا A اور B ایک دوسرے کو پسند کرتے ہوں۔آج ہم ان کے بارے میں بات کریں گے کہA اور B کی جوڑی کی شخصیت اور مزاج کیسا ہے۔A اور B کو اپنے تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے اور اپنی زندگی میں آسانی کے لئے اللہ پاک کا کون سا اسم مبارک پڑھنا چاہیے۔اب ہم آتے ہیں اصل موضوع کی طرف۔
Aسے شروع ہونے والے نام کے لوگ فطرت میں کافی اچھے ہوتے ہیں اور ان کا دوسروں کے ساتھ برتاؤ بہت قابل تعریف ہوتا ہے۔ان میں دوسروں کو لے کر کافی احساس بھرا ہوتا ہے۔ اس لئے یہ انجان شخص سے بھی اچھے طریقے سے پیش آتے ہیں۔ A نام کے لوگ بہت پراعتماد ہوتے ہیں اور انہیں خود پر بہت یقین ہوتا ہے۔ یہ اپنی زندگی کو اپنے اصولوں کے مطابق گزارنا پسند کرتے ہیں۔اس وجہ سے ان میں سے اکثر کے پاس پیسوں کی کوئی کمی نہیں ہوتی۔ اس لیے زیادہ تر کامیاب لوگوں کے نام A سے شروع ہوتے ہیں۔ A نام والے لوگ زندگی کو پرامن طریقے سے جیتے ہیں اور دوسروں سے ملنا جلنا بھی بہت پسند کرتے ہیں۔اور ہر طرح کی مشکل میں خوش رہنا جانتے ہیں۔A نام والے لوگ بہت پرکشش ہوتے ہیں اور لوگوں کو اپنی شخصیت سے متاثر کرکے اپنا گرویدہ بنا لیتے ہیں۔اگر یہ چاہیں تو آسانی سے کسی کو بھی بیوقوف بنا سکتے ہیں۔A نام والے لوگ اچھے رویے کے مالک ہوتے ہیں۔جس وجہ سے ان کا اخلاق دوسروں کے ساتھ بہت اچھا ہوتا ہے۔ لیکن ان میں کچھ لوگ تھوڑے بہت اناپسند اور تکبر والے بھی ہوتے ہیں۔ لیکن اگریہ اعتدال کے ساتھ چلیں تو اپنے اندر بہتری لا سکتے ہیں۔A نام والے لوگ اکثر خود پر قابو کھو دینے کی وجہ سے اتنے غصے میں آ جاتے ہیں اوریہ بھی نہیں دیکھتے کہ سامنے کون کھڑا ہے۔اس لئے غصے میں کئے گئے فیصلوں پر اکثر انہیں بعد میں پچھتانا پڑ جاتا ہے۔
جب کہ B سے شروع ہونے والے نام کے لوگ سوچتے تو بہت کچھ ہیں۔ لیکن اپنی مطلوبہ منزل حاصل کرنے میں انھیں تھوڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بڑے خواب دیکھنا ان کی عادت ہوتی ہے۔ B نام والے اکثر لوگ پرسکون مزاج کے مالک ہوتے ہیں اور اپنی ذاتی باتیں دوسروں کے ساتھ شیئر کرنا پسند نہیں کرتے۔ یہ اپنے کام کو دل و جان سے کرتے ہیں اور اسے مکمل کر کے ہی دم لیتے ہیں۔یہ اپنے خیالات کو جلدی نہیں بدلتے اور پرسکون ہو کر اپنا کام کرتے ہیں۔ B نام والے لوگ حساس مزاج کے مالک ہوتے ہیں اور اپنی زندگی اپنے طریقے سے جینا پسند کرتے ہیں۔ ان میں سے اکثر لوگوں میں جلدی گھلتے ملتے نہیں۔B نام والے زیادہ ترلوگ بارعب اور دوسروں سے تھوڑا الگ ہوتے ہیں۔یہ دوسروں کے معاملے میں دخل اندازی کرنا پسند نہیں کرتے اور اپنی شخصیت کو ہمیشہ بہتر رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ان لوگوں کے لیے رشتے بہت اہمیت کے حامل ہوتے ہیں۔رشتوں میں نزدیکیاں پسند کرتے ہیں۔ اپنی خواہشات پر قابو پانا سیکھنا ہو تو B نام والے لوگوں سے سیکھ سکتے ہیں۔ یہ معاشرے میں عزت و وقار حاصل کرنے کے خواہش مند ہوتے ہیں اس لئے ان کا برتاؤ سب کے ساتھ بہت اچھا ہوتا ہے۔ یہ دوسروں کا دل جیتنے میں ماہر ہوتے ہیں۔ B نام والے لوگوں میں جب غصے کی آگ بھڑکتی ہے تو وہ سامنے والے کو جلا کر راکھ کر دیتی ہے۔ ان کی یہ عادت ان کے لئے بعض اوقات زندگی میں نقصان کا باعث بھی بنتی ہے۔
A اور Bکی اگر جوڑی کی بات کی جائے توان کی بے شمار خوبیاں ایسی ہیں جو ایک دوسرے سے ملتی ہیں۔ مزاج کے اعتبار سے A نام والے افراددوسروں پر حکمرانی کرنے کو پسند کرتے ہیں۔ اس لئے A نام کی بیویاں شوہرسے زیادہ Confidentنظر آتی ہیں۔جب کہ ان میں سے کم ہی بیویاں ایسی ہوں گی جو شوہر کا ہر حکم ماننے کو ترجیح دیتی ہیں۔ اگر A نام کا شوہر ہو تو ایسے شوہر خوش قسمت بیویوں کو ہی ملتے ہیں۔ کیونکہ یہ اپنے جیون ساتھی سے انتہائی محبت کرنے والے ہوتے ہیں۔ مگر بعض A نام والے مرد اس قدر بارعب ہوتے ہیں کہ جب ان کے مزاج کے الٹ کوئی بات ہوجائے تو پھر ان سے زیادہ سخت مزاج شوہر کوئی ہو بھی نہیں سکتا۔ جب شوہر A ہو اور بیوی B ہو تو پھر B نام کی بعض بیویاں شوہر پر حکمرانی کرنے میں کامیاب ہو ہی جاتی ہیں۔مگر B نام والی بعض خواتین ایسی ہیں جو A نام کے شوہروں کی ہر بات پہ ہاں میں ہاں ملانے کو ترجیح دیتی ہیں۔ اس لئے Bنام کی جو خواتین Aنام والے مردوں کی بیویاں بنتی ہیں تو ان میں سے زیادہ تر کامیاب وہ ہوتی ہیں جو بہت زیادہ چالاک نہیں ہوتیں۔ اسی لئے BاورA کا مزاج بہت اچھے سے ایک دوسرے کے ساتھmatch کرجاتا ہے۔ مگر B نام والی جو خواتین انتہائی چالاک اور ذہین ہوتی ہیں وہ اپنی ازدواجی زندگی میں اتنی کامیاب نہیں ہو پاتیں۔اگر B شوہر ہو اور بیوی A ہوتو زیادہ تر بیویاں شوہر کو اپنے رنگ میں رنگ ہی لیتی ہیں۔اس لئے Aاور Bکی جوڑی کافی حد آئیڈیل ثابت ہوتی ہے۔
لہٰذا اگر A اور B دونوں میاں بیوی اپنے رشتے کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں اور ایک دوسرے کے دل میں انتہائی محبت پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ یا پھر دونوں میں سے کوئی ایک اپنے جیون ساتھی کے دل میں اپنی محبت اور عزت پیدا کرنا چاہتا ہے تو روزانہ اسم اعظم یَااَللّٰہ، یَابَاطِنُ کو 128 مرتبہ پڑھے۔ اگر دونوں اس اسم اعظم کو بتائی گئی تعداد کے مطابق پڑھیں تو ان شاء اللہ دونوں میں بہت جلد Understanding، محبت اور عزت پیدا ہوگی۔
یہ تھا A اور B نام کی جوڑی کی شخصیت کے بارے میں مختصر سا اندازہ جو ضروری نہیں کہ 100% ٹھیک ہو غلط بھی ہوسکتا ہے آپ کے خیال میں ہمارا یہ اندازہ کتنے فیصد درست ہے؟

نقش حاصل کرنے کا طریقہ

اگر آپ یہ نقش حاصل کرنا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں۔

Contact Us:

For Female: 0092  323 7718187

For Male:     0092  323 4028555