آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ جن افراد کا نام D اورV سے شروع ہوتا ہے وہ کیسی عادات کے مالک ہوتے ہیں؟ان کی شخصیت اور مزاج کیسا ہوتا ہے؟ اس جوڑی کو اپنے آپس کے تعلقات بہتر بنانے کے لئے اور اپنی زندگی میں آسانی کے لئے اللہ پاک کا کونسا اسم مبارک پڑھناچاہیے۔ اب ہم آتے ہیں اپنے اصل موضوع کی طرف۔

ایسے لوگ جن کا نام D سے شروع ہوتا ہے وہ زیادہ تر تندوتیز اور چست دماغ کے مالک ہوتے ہیں۔ایسے لوگ اپنی مشکلات کا حل اپنی چست دماغی کی وجہ سے بہت آسانی سے نکال لیتے ہیں اور ہر کام کو عقل اور سمجھ داری سے کرتے ہیں اور یہ اپنی ذہانت کو صحیح معنوں میں استعمال کر کے اپنی زندگی کو سرخرو کرتے ہیں جبکہ ان میں سے بعض لوگ ذہانت کے باوجود بھی اسے استعمال کرنے سے قاصر رہتے ہیں۔ یہ لوگ نیک اور خدا ترس ہوتے ہیں۔ یہ لوگ غریبوں کی مدد کرتے ہیں اور دوسروں کو بھی مدد کرنے کی تلقین کرتے ہیں۔ لیکن ان میں سے بعض لوگ ایسے ہوتے ہیں جوتھوڑا بہت بے رحمی والا مزاج رکھتے ہیں یعنی اگر انہیں دوسروں کی چھوٹی سی بات پر بھی غصہ آ جائے تو یہ لوگ ان کی زندگی کو مشکلوں سے بھر دیتے ہیں او ر یہ ایسا کرنے سے بالکل بھی نہیں گھبراتے۔

اگر ہم بات کریں حرف V سے شروع ہونے والے لوگوں کی تو ایسے لوگ جن کا نام V سے شروع ہوتا ہے وہ اخلاق کے بہت اچھے ہوتے ہیں اور بات کرتے وقت اپنے الفاظ کا چناؤاس طرح کرتے ہیں کہ دوسرے لوگ یہ سمجھ لیتے ہیں کہ یہ لوگ ان کے بہت ہمدرد اور خیر خواہ ہیں۔یہ لوگ بہت باشعور اور سلیقہ مند ہوتے ہیں اور اپنے کاموں کو بہت احتیاط اور ذمہ داری سے کرنے کے قائل ہوتے ہیں۔یہ لوگ اپنے ذاتی معاملات دوسروں سے شیئر نہیں کرتے کیونکہ انہیں دوسروں پر بالکل بھی بھروسہ نہیں ہوتالیکن بعض ایسے بھی دیکھے گئے ہیں جو دوسروں پر اعتبار کرنے میں جلد بازی کر جاتے ہیں۔رشتوں کے معاملے میں یہ زیادہ تر سنجیدہ ہوتے ہیں۔لیکن ان میں سے بعض لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو اپنے رشتوں کو اور ان سے جڑی ذمہ داریوں کو نہیں نبھاتے اور ہر کام میں کاہلی اور سستی اپناتے ہیں اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ یہ اپنی ذمہ داریوں اور کاموں سے جی چراتے ہیں اور بے مقصد زندگی گزارنا پسند کرتے ہیں۔

اگر ہمDاورVکی جوڑی کی بات کریں توDنام کے شوہر اپنی گھریلوں اور بیوی سے جڑی ہر ذمہ داری کو Priorityکی بنیا د پرپورا کرتے ہیں۔ان میں اپنی بیویوں کوخوش رکھنے کا ہنر ہوتا ہے جس کو استعمال کر کے یہ ان کے دلوں میں جگہ بنا لیتے ہیں کیونکہ یہ Politeہوتے ہیں اور جب بھی اپنی بیوی سے مخاطب ہوں تو ان کا رویہ نرم ہوتا ہے۔لیکن ان میں سے بعض تھوڑے گھمنڈی ہوتے ہیں اور بعض اوقات اس عادت کا شکار انکی بیویاں بھی ہوجاتی ہیں۔دوسری طرف اگرVنام کی بیویاں ہوں تو وہ سمجھدار ہوتی ہیں اور اپنی سمجھداری سے گھر کو چلانا جانتی ہیں اور یہی عادت انکو اپنے شوہر کیلئے اہم بناتی ہے۔لیکن جب یہ ضد پر اتر آئیں تو کسی کی پرواہ نہیں کرتیں بلکہ اپنی ہر خواہش کو پورا کرنے کیلئے کسی بھی حد تک جا سکتی ہیں مگر ان کی یہی عادت بہت سارے مسائل کو جنم دیتی ہے۔اگرVنام کے شوہر ہوں تو وہ بھی محبت اور عزت کرنے والے ہوتے ہیں اور بیوی کے ساتھ مخلص رہتے ہیں

ان میں سے بعض اپنی بیوی کو لے کر خود غرض ہوتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں شکی مزاج بھی سمجھ لیا جاتا ہے جو دونوں میاں بیوی میں اکثر لڑائی جھگڑے کی وجہ بھی بن جاتا ہے۔لیکن دوسری طرف اگرDنام کی خواتین ہوں تو وہ اپنے گھر کوسجانے سنوارنے میں ماہر ہوتی ہیں۔ان کو پتا ہوتا ہے کہ چیزوں کیسے Manageکرنا ہے اور یہ عادت ان کو دوسروں سے ممتاز بناتی ہے۔کیونکہVنام کے خواتین Dنام کے مردوں کے ساتھ اچھی زندگی بسرکرتی ہیں۔لیکن ان میں سے بعض اپنی چالاکی اور تیز مزاجی کی وجہ سے شوہر کو دبا کر رکھنا پسند کرتی ہیں اور حکمرانی کرتی دیکھی بھی گئی ہیں لیکن بعض اوقات یہی عادت ا ن کو کیلئے الٹی پڑ جاتی ہے۔اس لئے Vنام کی خواتین اگرPerfectازدواجی زندگی بسر کرنا چاہتی ہیں تو اپنی اس عادت کو بدلنا ہو گا۔

لہٰذا اگر DاورVدونوں میاں بیوی اپنے رشتے کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں اور ایک دوسرے کے دل میں محبت پیدا کرنا چاہتے ہیں۔یا دونوں میں سے کوئی ایک اپنے جیون ساتھی کے دل میں اپنی محبت اور عزت پیدا کرنا چاہتا ہے تو روزانہ یہ اسم اعظمیا باسط، یا اولُ512مرتبہ پڑھے۔اگر دونوں اس اسم اعظم کو بتائی گئی تعداد کے مطابق پڑھیں گے تو انشاء اللہ دونوں میں جلد عزت اور محبت پروان چڑھے گی۔

یہ اسم اعظم 512 مرتبہ پڑھنے کے بعد دعا پروگرام فارم کو فل کر کے ہمیں Submit کریں تاکہ آپ کے لیے اللہ کے حضور مقدس مقامات پر آپ کا نام لے کر خصوصی دعا کروائی جائے اگر آپ اپنے کسی روحانی مسئلے کے حل کے لیے قرآنی تعویزات اپنے نام منسوب کروانا چاہتے ہیں تو دئیے گئے فون نمبرز پر رابظہ کریں۔

Contact Us:

For Female: 0092  323 7718187

For Male:     0092  323 4028555