آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ جن افراد کا نامCاورM سے شروع ہوتا ہے وہ کیسی عادات کے مالک ہوتے ہیں؟ان کی شخصیت اور مزاج کیسا ہوتا ہے؟ اس جوڑی کو اپنے آپس کے تعلقات بہتر بنانے کے لئے اور اپنی زندگی میں آسانی کے لئے اللہ پاک کا کونسا اسم مبارک پڑھناچاہیے۔ اب ہم آتے ہیں اپنے اصل موضوع کی طرف۔

C Or M Ki Jori

ایسے لوگ جن کا نامC سے شروع ہوتا ہے وہ بہت بلند خیالات کے مالک ہوتے ہیں انہیں اپنی زندگی میں کامیاب ہونا بہت پسند ہوتا ہے جس کے لیے یہ جی جان لگا دیتے ہیں۔یہ لوگ بہت عقل مند اور با شعور ہوتے ہیں اور اپنے کاموں کو سلیقے سے کرنے کے عادی ہوتے ہیں۔ انہوں نے اپنی ایک الگ ہی دنیا بنائی ہوتی ہے جس میں صرف یہ اپنے کاموں میں مصروف رہتے ہیں۔ان کی محنت اور لگن ان کے کاموں میں صاف دکھائی دیتا ہے۔یہ لوگ ہر طرح کے کام کو بہت جلد سمجھ لیتے ہیں۔ایسے لوگ روک ٹوک کو بالکل بھی پسند نہیں کرتے۔ان لوگوں کی شخصیت بار عب ہوتی ہے۔ ایسے لوگ دوسروں کی مدد کرنے میں سکون محسوس کرتے ہیں۔یہ لوگ صرف اُن سے اپنے دل کی بات کرتے ہیں جن کو یہ دل کی گہرائیوں تک جانتے ہوں۔ یہ لوگ زیادہ دوستی کرنا بالکل بھی پسند نہیں کرتے۔ انہیں خوبصورت مقامات پر جانا اور وہاں کی سیر کرنا بہت پسند ہوتا ہے۔یہ لوگ دوسروں کی راہ میں کانٹے نہیں بچھاتے اس کے علاوہ سازش کرنے والوں اور دھوکا دینے والوں سے انہیں سخت نفرت ہوتی ہے اور چاہتے ہیں کہ دوسرے بھی ان کے ساتھ مخلص رہیں۔پیار محبت کے معاملے میں یہ لوگ کافی سنجیدہ ہوتے ہیں یہ جن سے بھی تعلق رکھتے ہیں ان سے مخلص رہتے ہیں۔ ایسے لوگ خوشگوار زندگی گزارنے کے قائل ہوتے ہیں۔ایسے لوگ اپنی خواہشات کو پورا کرنے کے لئے محنت سے کام لیتے ہیں لیکن ان میں سے بعض لوگ ایسے ہوتے ہیں جو اپنی ذاتی خواہشات کی وجہ سے خود غرض ہو جاتے ہیں۔

اس کے برعکس اگر ہمM نام کے لوگوں کی بات کریں تو یہ لوگ سادہ مزاج کے مالک ہوتے ہیں۔انہیں دنیاوی باتوں سے کوئی غرض نہیں ہوتی کیونکہ عام زندگی گزارنا ان کی خواہش ہوتی ہے۔یہ لوگوں کی فضول باتوں پر زیادہ غور نہیں کرتے اور اپنی دنیا میں ہی مصروف رہتے ہیں۔ ایسے لوگ بہت ذمہ دار ہوتے ہیں انہیں جو بھی کام سونپا جائے چاہے وہ پھر جتنا بھی مشکل ہو یہ لوگ کر جاتے ہیں۔یہ لوگ ہمیشہ اپناالگ راستہ چنتے ہیں اور اپنی منزل تک پہنچنے کے لئے بھر پور کوشش کرتے ہیں اور زیادہ تر اپنی منزل کو پا لیتے ہیں۔ایسے لوگ بہت خوش مزاج اور جلد ہی دوسروں میں گھل مل جانے والے ہوتے ہیں۔یہ لوگ اپنی پریشانیوں کے حل کے لئے بہت کم ہی دوسروں سے مدد مانگتے ہیں۔ان لوگوں کے اخلاق کے ساتھ ساتھ ان کی بات چیت اور گفتگو بہت سادہ اور میٹھی ہوتی ہے۔یہ لوگ دوسروں سے دوستی کرنے اور ان کے ساتھ مل کر رہنے کو بہت ترجیح دیتے ہیں۔M نام کے بعض لوگ ایسے ہوتے ہیں جو کانوں کے بہت کچے ہوتے ہیں یعنی کہ وہ دوسروں کی باتوں پر بغیر سوچے سمجھے یقین کر لیتے ہیں جو ان کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔اگر ہم بات کریں CاورMکی جوڑی کی تویہ ایک شاندار جوڑی ثابت ہوتی ہے کیونکہ ا ن کا مزاج کافی حد تک ایک دوجے سے ملتا جلتا ہے۔یہ دونوں ایک دوسرے کیلئے Luckyثابت ہوتے ہیں کیونکہCنام کے شوہر بہتCaringہوتے ہیں اور اپنی بیوی کا بہت خیال رکھتے ہیں۔جبکہ Mنام کی خواتین فطرتاً وفادار اور محنت کرنے والی ہوتی ہیں اور اپنی اسی خوبی کی بنیاد پریہ اپنے شوہر کی نظر میں اچھا مقام حاصل کرتی ہیں۔Mنام کی بعض خواتین اپنی زندگی کو ذاتی اصولوں کے مطابق گزارنا پسند کرتی ہیں اور ان کی خواہش ہوتی ہے

کہ ان کے شوہر بھی ان کے مطابق زندگی گزاریں۔لیکن بعض اوقات ان کو اس وجہ سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اگرMنام کے شوہر ہوں توان میں قوت برداشت بہت زیادہ ہوتی ہے اس لئے ان میں مشکل صورتحال کا سامنا کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے اور اپنی بیوی کی ہر طرح کی بات کو نظر انداز کر دیتے ہیں اور اس کے باوجود ان کی اپنی بیوی کیلئے محبت کم نہیں ہوتی۔لیکن جب یہ ایک بار آپے سے باہر ہو جائیں تو پھر ان کا گھر اور بیوی پر رعب اور دبدبا بہت سخت ثابت ہوتا ہے۔جبکہCنام کی زیادہ تر خواتین ہر طرح کے حالات میں خود کو ایڈجسٹ کر لیتی ہیں اور ان میں حالات کے مطابق ڈھلنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔اپنی اسی خوبی کی بنا پر یہ کامیاب شادی شدہ زندگی بسر کرتی ہیں۔لیکن ان میں سے بعض اپنی چالاکی کی وجہ سے شوہر پرحکمرانی کرتی بھی دیکھی گئی ہیں لیکن اکثر یہی بات الٹا ا ن کے اپنے ازدواجی رشتے میں پریشانی کی وجہ بنتی ہے۔لہٰذا اگر Cاور Mدونوں میاں بیوی اپنے رشتے کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں اور ایک دوسرے کے دل میں محبت پیدا کرنا چاہتے ہیں۔یا دونوں میں سے کوئی ایک اپنے جیون ساتھی کے دل میں اپنی محبت اور عزت پیدا کرنا چاہتا ہے تو روزانہ یہ اسم اعظم یَا صَمَدُ، یَامُقتدِرُ878مرتبہ پڑھے۔اگر دونوں اس اسم اعظم کو بتائی گئی تعداد کے مطابق پڑھیں گے تو انشاء اللہ دونوں میں جلد عزت اور محبت پروان چڑھے گی۔

Ism E Azam

C اورMکی جوڑی کے لیے اسم اعظم
لہٰذا اگر Cاور Mدونوں میاں بیوی اپنے رشتے کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں اور ایک دوسرے کے دل میں محبت پیدا کرنا چاہتے ہیں۔یا دونوں میں سے کوئی ایک اپنے جیون ساتھی کے دل میں اپنی محبت اور عزت پیدا کرنا چاہتا ہے تو روزانہ یہ اسم اعظم یَا صَمَدُ، یَامُقتدِرُ878مرتبہ پڑھے۔اگر دونوں اس اسم اعظم کو بتائی گئی تعداد کے مطابق پڑھیں گے تو انشاء اللہ دونوں میں جلد عزت اور محبت پروان چڑھے گی۔
یہ تھا C اورMنام کی جوڑی کی شخصیت کے بارے میں مختصر سا اندازہ جو ضروری نہیں کہ سو فیصد ٹھیک ہوغلط بھی ہوسکتاہے۔ آپ کے خیال میں ہمارا یہ اندازہ کتنے فیصد درست ہے؟