ہاتھ پر ب کا نشان (لکیر)
السّلام و علیکم ناظرین!ہماری آج کی دیڈیو کا موضوع ہاتھ کی لکیروں پر ہے۔ ہاتھ پر ب کا نشان آپ کی زندگی میں کس چیز کی عکاسی کرتا ہے؟ یہ بتانے سے پہلے ہم یہ جان لیتے ہیں کہ ہاتھ کی لکیروں کا کیا مطلب ہوتا ہے۔ 80%لوگوں کو ہاتھ دکھانے اور ہاتھ پر موجود لکیروں کا مطلب جاننے کا بے حد تجسس ہوتا ہے تاکہ انہیں پتہ چل سکے کہ ان کے نصیب میں کیا لکھا ہے۔اس لیے وہ اپنے نصیب یا مقدر کو جاننے کے لیے اپنا ہاتھ مختلف قسم کے پامسٹ حضرات کودکھاتے ہیں۔ خیر سے یہی شوق ہمارے بعض سبسکرائبرز کو بھی ہوا تو اس لئے ان کی فرمائش پر آج کی یہ ویڈیو اپ لوڈ کی جارہی ہے۔مگر ہاتھ کی لکیروں کا مطلب بتانے سے پہلے ہم مختصر بتاتے چلیں کہ اس چینل پر ہم وظائف، دعا اور تعویذا ت کی ویڈیوز بھی اپ لوڈ کر رہے ہیں۔ اگر آپ کا کوئی بھی روحانی مسئلہ ہو جس کا آپ کو حل نہ ملتا ہو تو آپ ہمارے چینل کو سبسکرائب کر لیں تاکہ روحانی مسائل کے حل کی نئی اور پرانی ویڈیوز آپ تک بآسانی پہنچ سکیں۔ اب ہم آتے ہیں اپنے اصل موضوع کی طرف۔ جن لوگو ں کے ہاتھ میں ب کی لکیر ایک سائیڈسے ٹو ٹی ہو وہ لوگ اپنی زندگی میں بہت زیادہ مشکلات اور پریشانیوں کو فیس کرتے ہیں۔ان کی زندگی میں اگر پریشانیاں آتی ہیں تو بہت زیادہ اور اگر خوشیاں آتی ہیں تو وہ بھی بہت زیادہ۔یہ لوگ تخلیقی صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں۔اپنی اسی خوبی کی وجہ سے اپنی زندگی میں کافی حد تک کامیاب ہوتے ہیں۔اگر آپ کے ہاتھ میں ب کی لکیر بائیں جانب سے ایسے ٹوٹی ہو تو یہ لوگ اپنی زندگی میں بہت Struggle کرتے ہیں۔ایسے لوگ منفرد سوچ کے مالک ہوتے ہیں۔اس لئے ان کی شخصیت بھی کافی حد تک دوسروں سے منفرد دکھائی دیتی ہے

 Hathon Ki Lakiro Se Insaan Ka Mizaaj

Hath Par Bay Ka Nishan

ہاتھ کی لکیروں کا مطلب
۔ان لوگوں میں ایک خاص خوبی یہ ہوتی ہے کہ یہ اپنے رشتوں کے ساتھ بہت مخلص ہوتے ہیں۔اور ان کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیا ر ہوتے ہیں۔ان لوگوں میں کامیابی کو پانے کی خواہش دوسروں سے زیادہ ہوتی ہے۔اور یہ کبھی بھی اپنے بارے میں Negative ریمارکس برداشت نہیں کرتے۔اور جن لوگو ں کے ہاتھ میں ب کی لکیر دونوں سائیڈ سے ایسے گول ہو تو ایسے لوگ بہت زندہ دل ہوتے ہیں۔ہر طر ح کے حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہیں۔خوش مزاج ہوتے ہیں۔سیروسیاحت کاان کو جنون کی حد تک شوق ہوتا ہے ایسے لوگ کسی ایک ماحول میں سیٹ نہیں ہوتے۔یہ اپنے ماحول کو اکثر و بیشتر تبدیل کرتے رہتے ہیں۔اپنی خوبصورت اداؤں سے دوسروں کو خوش کرنے میں لگے رہتے ہیں۔اور جن کے ہاتھ میں ب کا نشان ایسے ہو یعنی پوری ب بنی ہو تو ایسے لوگ اپنی زندگی میں بہت لکی ثابت ہوتے ہیں۔کامیابیاں ان کے قدم چومتی ہیں۔یہ لوگ بہت ترقی،شہرت اور نام کماتے ہیں۔ان میں سے اکثر اپنے غلط فیصلوں کی وجہ سے زندگی میں کامیاب نہیں ہو پاتے۔یہ لوگ کسی پر انحصار نہیں کرتے۔ان میں روپیہ پیسہ کمانے کی جستجو دوسروں کی نسبت قدرے زیادہ ہوتی ہے۔
ناظرین یہاں ہم آپ کو ایک بات واضح کرتے چلیں کہ مردوں کی نسبت خواتین ہاتھوں کی لکیروں کا مطلب جاننے کا شوق زیادہ رکھتی ہیں۔اس لئے اکثر ایسی خواتین پامسٹ حضرات سے ہاتھوں کی لکیروں کا مطلب جان کر خوش ہوتی دکھائی دیتی ہیں یہ جانے بغیر کہ ان کو ہاتھ دیکھنا آتا بھی ہے یا نہیں۔اس لیے پامسٹ حضرات ہاتھ دیکھ کر وہی کچھ بتاتے ہیں جو سامنے والا انسان سننا چاہتا ہے۔اس طرح سے وہ لوگوں کا اعتماد حاصل کر کے روپیہ پیسہ بھی خوب کما لیتے ہیں۔جب کہ غور طلب بات یہ ہے کہ نصیب تو ان کے بھی ہوتے ہیں جن کے ہاتھ نہیں ہوتے۔تو پھر انسان ہاتھ دکھا کر ہی کیوں اپنی بہتری معلوم کرنا چاہتا ہے؟ اورسوچتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا ہاتھ کی لکیروں کو بنانے کاکیا مقصد تھا؟ یہ وہ سوالات ہیں جوزیادہ تر لوگوں کے ذہن میں گردش کرتے رہتے ہیں۔لہٰذا ایسے لوگوں اور خاص طور پر خواتین کو ہم رائے دیتے ہیں کہ اگر آپ اپنے بارے میں بہتری معلوم کر نا چاہتی ہیں تو اس کا درست راستہ ہے استخارہ۔جس کے ذریعے آپ اپنی زندگی کی ہر الجھن، پریشانی، مقدر، کامیابی اور زندگی کے تمام معاملات میں استخارہ کے ذریعے اللہ تعالیٰ سے مشورہ کر سکتی ہیں۔اور اپنے اچھے نصیب کے لئے مقدس مقامات پر ہمارے بزرگوں سے دعا بھی کرواسکتی ہے۔ کیوں کہ جن ہاتھ کی لکیروں کا مطلب سمجھ کر آپ اپنے کو دھوکہ دے رہے ہیں وہ تو صرف ایک فن ہے کوئی علم غیب نہیں ہے۔ہم نے بھی آپ سے ہاتھ میں موجود ب کی لکیروں کو پڑھنے کا صرف ایک کیفہ یعنی اندازہ شیئر کیا ہے۔ہمارایہ اندازہ ضروری نہیں کہ سو فیصد ٹھیک ہو، غلط بھی ہو سکتا ہے۔ اس لیے ہمارا مشاہدہ آپ کی شخصیت کے متعلق کتنے فیصد درست ہے۔Comment Box میں ضرور بتائیں۔اور استخارہ کروانے کے لئے آپ اسی ویڈیو کی ڈسکرپشن میں دئیے گئے فون نمبرز پر رابطہ کر سکتے ہیں۔