برے برے اور خوفناک خواب سے حفاظت کا نقش

اگر آپ کو برے برے خواب آتے ہیں۔ جس میں جانور یا خوفناک چیزیں آپ کا تعاقب کرتی ہیں یا آپ پر حملہ کرتی ہیں۔ کبھی آپ کسی چیز سے ڈر کر بھاگ رہے ہوتے ہیں۔ کبھی سانپ کو خواب میں ڈستے ہوئے دیکھتے ہیں۔ کبھی ایکسڈنٹ یا انجانے حادثات پر مبنی خواب آتے ہیں۔ کبھی آپ خواب میں خود کو زخمی حالت میں دیکھتے ہیں۔ کبھی آپ بھاگ رہے ہوتے ہیں۔ کبھی کسی زندہ انسان کو مردہ حالت میں پاتے ہیں۔ کبھی آپ کو ایسا نظر آتا ہے کہ شیطانی چیزیں آپ پر حملہ کر رہی ہیں۔ آپ پر طنتر منتر یا جادو کے عملیات پڑھے جارہے ہیں۔ الغرض ہر وہ خواب جسے دیکھ کر آپ آدھی رات کو بار بار ڈر جاتے ہیں یا صبح اٹھنے کے بعد اسی خواب کا اثر بہت دیر تک آپ کو پریشان کرتا ہے۔ جس سے آپ کی طبیعت پر اچھے اثرات مرتب نہیں ہوتے اور آپ چاہتے ہیں کہ آپ کو برے خواب آنا بند ہوجائیں تو یقینا ہمارے بتائے گئے وظیفے سے آپ کو پریشان کن خواب آنا بند ہوجائیں گے ان شاء اللہ۔

Ya hafizu Parhane Ki Fazilat

Isme Azam Ka wazifa

یاَحَفِیْظ کا وظیفہ
خوابوں کو بند کرنے کا وظیفہ آپ نے اس طرح کرنا ہے کہ جب آپ رات کو سونے کے لئے بستر پر لیٹ جائیں تو اپنے دل پر ہاتھ رکھ کر اسم یاَحَفِیْظُ کو 101 بار اول و آخر 11 بار درود پاک کے ہمراہ پڑھیں۔ روزانہ اس وظیفے کو رات کو سونے سے پہلے اسی طرح کریں۔ان شاء اللہ یہ وظیفہ کرتے ہی ہرشیطانی چیز اور سٹریس آپ کے دماغ سے اسی لمحے نکل جائے گا۔ جس سے آپ کو فوری طور پر بہت ہی پرسکون اور میٹھی نیند آئے گی۔ اس اسم کے معنی چونکہ حفاظت کرنے والے یا نگہان کے ہیں۔ اسی لئے جب آپ یہ وظیفہ کرکے سوئیں گے تو ان شاء اللہ تعالیٰ آپ اس اسم کی برکت سے اللہ پاک کی نگہبانی میں رہیں گے اور کوئی بھی ڈرانے والی یا پریشان کرنے والی چیز آپ کے دل و دماغ سے اور آپ کے خوابوں بالکل دور ہوجائے گی ان شاء اللہ۔ پہلے ہی دن یہ وظیفہ کرنے سے کافی حد تک برے خواب آنا بند ہوجائیں گے اور زیادہ سے زیادہ تین دن کے اندر اندر آپ کو برے برے خواب آنا بالکل بند ہوجائیں گے۔آپ کو بتاتے چلیں کہ بہت سے افراد کو اس وظیفے کی برکت سے برے برے خواب آنا تو بند ہوجاتے ہیں مگر ساتھ ہی انہیں مقدس مقامات اور پاک ہستیوں کی زیارات بھی ہونے لگتی ہیں۔ ایسی صورت میں جب آپ کو کوئی بھی زیارت ہو تو اس کا مطلب ہے کہ آپ ایک روحانی انسان ہیں۔ اس لئے آپ کو چاہیے کہ ہمارے روحانی سلسلے میں رابطہ کرکے اپنا خواب شیئر کریں اور اس کے مطابق اپنے نام کا اسم اعظم حاصل کرکے اس کا ورد کریں تاکہ آپ اپنی روحانیت کو اتنا بڑھا سکیں کہ آپ کی دعاؤں میں تاثیر پیدا ہوسکے۔ اپنا خواب شیئر کرنے کے لئے ہم سے ان نمبرز پر رابطہ کریں۔

Female: 0321-7970893
Male: 0323-4028555