آج ہم آپ کو Lسے شروع ہونے والے نام کا مشاہدہ، تجزیہ، کرداراور نیچر کے بارے میں بتائیں گے۔ اوران افراد کوکون سا اسم اعظم پڑھنا چاہیے وہ بھی بتائیں گے۔ ان شاء اللہ اس اسم اعظم کی بدولت آپ کی شخصیت میں ایسی کشش پیدا ہوگی جو دوسروں کو بہت زیادہ متاثر کرے گی۔آپ کے انداز بیاں میں ایسی خوبصورتی پیدا ہوگی کہ جس کی بدولت آپ کسی بھی انسان کے دل میں اپنی جائز محبت پیدا کرسکتے ہیں۔سب سے بڑھ کر یہ کہ آپ کی زندگی میں جو جو بھی مشکلات،رکاوٹیں یا ناکامیاں ہیں۔انہیں دور کرنے کے لئے ہمارے دعا پروگرام میں اللہ کے حضور آپ کا نام لے کر خصوصی دعا بھی کروائی جائے گی۔

Nature

Lنام والوں کی نیچر
ایسے لوگ جن کے نامLسے شروع ہوتے ہیں وہ بہت کرشماتی شخصیت کے مالک ہوتے ہیں۔ان میں سے زیادہ تر ایسے ہیں کہ ایک بار جس چیز کو چاہیں تو اسی کی جستجو میں آگے بڑھتے ہیں اور آسانی سے اپنی جستجو کو ترک نہیں کرتے۔ان میں تخلیقی صلاحیتیں ہوتی ہیں۔پیسہ ان پر نچھاور ہوتا ہے مگر ان میں سے بعض تنگدستی کی زندگی بسرکرنے کے باوجود مطمئن نظر آتے ہیں۔یہ بہت متحرک ہوتے ہیں اور ہر صورت حال کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہتے ہیں۔ان میں سے زیادہ تر کھلے دل کے مالک ہوتے ہیں اور ان کا دوسروں کے ساتھ سلوک بھی بہت اچھا ہوتا ہے۔L نام کے زیادہ تر لوگ دوستی پر بہت یقین رکھتے ہیں۔لیکن ان میں سے بعض کی دوستی لمبے عرصے تک نہیں چلتی۔ Lنام کے لوگوں میں معصومیت اور چالاکی دونوں خوبیاں پائی جاتی ہیں مگر اس کا استعمال یہ موقعے کی مناسبت سے ہی کرتے ہیں۔یہ اپنے معیار زندگی کوہمیشہ بہتر بنانے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں۔لیکن ان میں سے بعض دنیا داری کی طرف زیادہ توجہ نہیں دیتے اور اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بھی زیادہ گہرائی میں نہیں سوچتے۔L نام کے لوگوں کوزندگی کے ہر میدان میں جیتنے کی بہت خواہش ہوتی ہے۔ان کی یہ خواہش بعض اوقات جنون کی حد تک پہنچ جاتی ہے۔جسے پورا کرنے کے لئے انہیں رشتوں کو ٹھکرانا بھی پڑے تو گریز نہیں کرتے۔مگر ان میں سے بعض ایسے بھی ہوتے ہیں جو اپنے پیاروں اور اپنی فیملی کو اولین ترجیح دیتے ہیں۔L نام کے زیادہ تر مرد بہت خوش مزاج ہوتے ہیں اورٍٍان کو اپنی زندگی سے بہت پیار ہوتا ہے۔اسی لئے یہ لوگ زیادہ تراپنی خوشیاں آس پاس کے لوگوں کے ساتھ بانٹنے کیلئے ہمیشہ تیار رہتے ہیں۔ان کا لہجہ بہت مزاحیہ ہوتا ہے۔مگر ان میں سے بعض سنجیدہ طبیعت کے مالک بھی ہوتے ہیں اور دوسروں کے ساتھ زیادہ ہنسی مزاق نہیں کرتے۔ زیادہ تر روشن خیال ہوتے ہیں اور معاشرے میں خوب عزت حاصل کرتے ہیں۔L نام کے نوجوانوں کو موج مستی بہت پسند ہوتی ہے اور یہ تحائف دینا اور لینا بھی بہت پسند کرتے ہیں۔مگر ان میں سے بعض ایسے بھی دیکھے گئے ہیں جو موج مستی سے تھوڑا دور رہتے ہیں اور اپنی زندگی میں ہی مصروف رہتے ہیں۔Lنام کے نوجوانوں کے لیے ان کا شریک حیات سب سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔یہ اپنے شریک حیات کا بہت خیال رکھتے ہیں۔لیکن چونکہ ان کے مزاج میں اکثر تبدیلیاں آتی رہتی ہیں اسی لئے بعض اوقات یہ اپنے سے جڑے رشتوں سے بہت جلد اکتا جاتے ہیں جو کہ ان کی ازدواجی زندگی میں بھی کئی طرح کی تبدیلیاں رونما کرنے کا باعث بنتا ہے۔
یہ لوگ زیادہ تر اپنے جذبات کا اظہار بہت اچھے طریقے سے کرتے ہیں اور اپنے اندازِ گفتگو سے دوسروں کو اپنا گرویدہ کر لیتے ہیں۔Lنام کی لڑکیاں اپنے شوہر کے ساتھ بہت مخلص ہوتی ہیں اور اچھی زندگی بسر کرنے کی خواہاں ہوتی ہیں۔یہ اپنی ازدواجی زندگی میں بھرپور تعاون کرتی ہیں مگر ان میں سے بعض فطری طور پر تھوڑی مغرور بھی ہوتی ہیں جو ہر چیز کو اپنے حساب سے چلانا پسند کرتی ہیں جس کی وجہ سے انہیں مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔لیکن ان میں سے بعضIndipendant زندگی بسر کرنے کو ترجیح دیتی ہیں۔
Lنام کے لوگوں کی زندگی زیادہ تر مشکلات کا شکار رہتی ہے۔مگر یہ لوگ اپنی زندگی میں پیش آنے والے مسائل کا ڈٹ کر سامنا کرتے ہیں۔جس کی بدولت یہ تمام مسائل سے آسانی سے باہر نکل آتے ہیں۔
یہ تھا L نام کے لوگوں کے بارے میں ہمارا مختصر سا اندازہ جو ضروری نہیں کہ سو فیصد ٹھیک ہوغلط بھی ہو سکتا ہے۔ آپ کے خیال میں ہمارا یہ اندازہ کتنے فیصد درست ہے؟

Lنام والوں کا اسم اعظم
اگرL نام والے لوگ اپنی شخصیت کو مزید نکھارنا اور ہر خاص و عام میں مزید عزت پانا چاہتے ہیں۔ اورچاہتے ہیں کہ اپنی زندگی میں خوب آگے بڑھیں توروزانہ یہ اسم اعظم یَالَطِیفُ129مرتبہ پڑھیں۔اور اگرآپ کا کوئی بھی روحانی مسئلہ ہے جس کاآپ کو حل نہیں مل رہا توآپ ہمارے روحانی سینٹر سے قرآنی آیات کا نقش بھی حاصل کر سکتے ہیں۔