آج ہم آپ کو Kسے شروع ہونے والے نام کا مشاہدہ، تجزیہ، کرداراور نیچر کے بارے میں بتائیں گے۔ اوران افراد کوکون سا اسم اعظم پڑھنا چاہیے وہ بھی بتائیں گے۔ ان شاء اللہ اس اسم اعظم کی بدولت آپ کی شخصیت میں ایسی کشش پیدا ہوگی جو دوسروں کو بہت زیادہ متاثر کرے گی۔آپ کے انداز بیاں میں ایسی خوبصورتی پیدا ہوگی کہ جس کی بدولت آپ کسی بھی انسان کے دل میں اپنی جائز محبت پیدا کرسکتے ہیں۔سب سے بڑھ کر یہ کہ آپ کی زندگی میں جو جو بھی مشکلات،رکاوٹیں یا ناکامیاں ہیں۔انہیں دور کرنے کے لئے ہمارے دعا پروگرام میں اللہ کے حضور آپ کا نام لے کر خصوصی دعا بھی کروائی جائے گی۔

Nature

Kنام والوں کی نیچر
ایسے لوگ جن کا نام Kسے شروع ہوتا ہے وہ زیادہ تر مضبوط فیصلے کرنے والے ہوتے ہیں۔وہ تھوڑے جذباتی اور اپنے کاموں کو لے کر بہت پرجوش ہوتے ہیں۔ان میں سے زیادہ تراپنی محنت اور ذہانت کی بدولت جلدی کامیابی حاصل کر لیتے ہیں۔لیکن ان میں سے بعض ایسے بھی ہوتے ہیں جواپنے کاموں میں لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہیں جس کی وجہ سے وہ تیزی سے ترقی نہیں کر پاتے۔K نام کے لوگ جلد کسی پر بھروسہ نہیں کرتے۔اگر یہ کسی پر بھروسہ کریں بھی تو اس کو پہلے اچھے سے پر کھتے ہیں۔یہ لوگ زیادہ تر راست گو ہوتے ہیں اور سیدھی بات کرتے ہیں۔لیکن ان میں سے بعض ایسے بھی دیکھے گئے ہیں جوصبر کا مظاہر کرتے ہوئے خاموش ہوجاتے ہیں۔Kنام کے لوگ مضبوط رشتے قائم کرتے ہیں اور پورے احساس کے ساتھ ہر رشتے کو نبھاتے ہیں۔اگر ایک بار یہ لوگ کسی سے متنفر ہو جائیں تو دوبارہ اس کی طرف مڑ کے نہیں دیکھتے۔لیکن ان میں سے بعض میں صبر اور درگزر کرنے کا عنصربھی پایا جاتا ہے۔یہ ہمیشہ دوسروں کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرتے ہیں اور اپنے اچھے اخلاق کی بدولت معاشرے میں عزت حاصل کرتے ہیں۔Kنام کے زیادہ تر لوگ مثبت سوچ کے مالک ہوتے ہیں اور منفی چیزوں کو آسانی سے بھول جاتے ہیں۔لیکن ان میں سے بعض ایسے بھی دیکھے گئے ہیں جو جلدی کسی بات کو نہیں بھولتے۔ یہ لوگ زیادہ تر ذہین ہوتے ہیں اور اپنے مستقبل کو لے کر منصوبہ بندی کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں جو انہیں زندگی میں کامیاب ہونے میں مدد دیتی ہے۔لیکن ان میں سے بعض ایسے بھی ہیں جو اپنی صلاحیتوں کو ٹھیک طریقے سے بروئے کار نہیں لاتے جس کی وجہ سے ان کی ترقی کی رفتار تھوڑی کم ہوتی ہے۔K نام کے زیادہ تر لوگوں کو نئی چیزوں کو سیکھنے میں بڑے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔لیکن یہ ہمت نہیں ہارتے بلکہ ڈٹے رہتے ہیں۔لیکن ان میں سے بعض ایسے بھی ہیں جو جلدی ہمت ہار کر مایوس ہو جاتے ہیں۔لیکن اگر یہ اپنی اس عادت پر قابو پالیں تو ان میں اپنے تمام خوابوں کو پورا کرنے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے۔ Kنام کے زیادہ تر لوگ پیار کرنے والے ہوتے ہیں اور سب کی بہت اچھے طریقے سے دیکھ بھال کرتے ہیں۔اس لئے ان کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ دوسرے بھی ان کا خیال رکھیں۔لیکن ان میں سے بعض ایسے بھی ہیں جو تھوڑے مغرور ہوتے ہیں اور ان کے دل میں دوسروں کو لے کر احساس تھوڑا کم ہوتا ہے۔ایسے لوگ دل کی بجائے اپنے دماغ کی سنتے ہیں۔جس وجہ سے ان کو رشتوں میں اکثر ناکامی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
K نام کے زیادہ تر مرد اپنے لائف پارٹنر کے ساتھ اچھا رشتہ قائم کرتے ہیں اور خوبصورت شادی شدہ زندگی گزارنے کی خواہش رکھتے ہیں۔یہ زیادہ تر دیکھ بھال کرنے والے ہوتے ہیں اور اپنی زوجہ سے بہت محبت کرتے ہیں۔لیکن اگر ان پر حاکمیت کا عنصر غالب آجائے تو یہ انتہاء کی حد تک سخت بھی ہوجاتے ہیں۔K نام کی لڑکیاں بھی تھوڑی سنجیدہ ہوتی ہے اور حالات کے مطابق کام کرنے میں راحت محسوس کرتی ہیں۔یہ زیادہ تر محنتی ہوتی ہیں۔اس لیے اپنی کارکردگی کی بنیاد پر اپنے آپ کو منواتی ہیں۔لیکن ان میں سے بعض ایسی بھی ہوتی ہیں جو اپنی زندگی کو اپنی سوچ کے مطابق جینا پسند کرتی ہیں۔
K نام کے مرد و خواتین اپنے ساتھ پیش آنے والی مشکلات اور مسائل کے بارے میں دوسروں سے بات کرنے میں راحت محسوس کرتے ہیں۔مگر ان میں سے زیادہ تر ایسے بھی ہوتے ہیں جو دوسروں کے سامنے اپنے مسائل کو جلدی بیان نہیں کرتے بلکہ ہر چیز کو اپنی حد میں رکھتے ہیں۔Kنام کے مرد و خواتین جلدی غصے میں آ جاتے ہیں اور اس حالت میں یہ لحاظ نہیں کرتے کہ سامنے کون ہے۔لیکن ان میں بعض ایسے بھی ہیں جو غصے پر قابو پا نے کی صلاحیت رکھتے ہیں اورموقع محل کے مطابق ہی اپنے رویے کو تبدیل کرتے ہیں۔
یہ تھا K نام کے لوگوں کے بارے میں ہمارا مختصر سا اندازہ جو ضروری نہیں کہ سو فیصد ٹھیک ہوغلط بھی ہو سکتا ہے۔ آپ کے خیال میں ہمارا یہ اندازہ کتنے فیصد درست ہے؟

Ism E Azam

Kنام والوں کے لئیے اسم اعظم
اگرK نام والے لوگ اپنی شخصیت کو مزید نکھارنا اور ہر خاص و عام میں مزید عزت پانا چاہتے ہیں۔ اورچاہتے ہیں کہ اپنی زندگی میں خوب آگے بڑھیں توروزانہ یہ اسم اعظم یَاکَبِیرُ232مرتبہ پڑھیں۔اور اگرآپ کا کوئی بھی روحانی مسئلہ ہے جس کاآپ کو حل نہیں مل رہا توآپ ہمارے روحانی سینٹر سے قرآنی آیات کا نقش بھی حاصل کر سکتے ہیں۔