تیرے جانے کے بعد وقت تھم سا گیا تھا
بعد میں پتہ چلا کہ گھڑی کا سیل ختم ہوگیا تھا

دل کرتا ہے کہ آئی مس یو لکھوں اپنے ہاتھ پر
اور یہ ہاتھ تمہارے کان کے نیچے ایسا ٹکا کے
دوں کہ تمہیں پتہ چل جائے کہ تمہاری یاد کتنا
درد دیتی ہے

ہم دلکش اور دلچسپ لوگ ہیں
ہمارا نمبر لیجیے ہمیں کال کیجیے

ٹیچر: خون کے الگ الگ گروپس کیوں ہوتے ہیں؟
سٹوڈنٹ: تاکہ مچھر ایک ہی فلیور پی پی کر بور نہ ہوجائیں

نہ جانے کس بات پر اس نے مجھے چھوڑ دیا ہے فراز
وہ شخص تو کسی کے پانچ روپے نہیں چھوڑتا

ایک ایسے شخص کی تلاش ہے غالب
جو سردی میں میری جگہ نہا لیا کرے

گاہک: آپ نے چینی کی بوری پر آٹا کیوں لکھا ہوا ہے؟
دکاندار: مکھیوں کو دھوکہ دینے کے لئے

جہاں آپ کو لگے آپ کی جگہ نہیں
وہاں لوگوں کو دائیں بائیں کر کے اپنی جگہ بنا لیں
اس میں اتنا اموشنل ہونے والی کیا بات ہے

مرد کی ایک بڑی خامی یہ ہے کہ وہ محبت کا اظہار
بڑی جلدی کر دیتا ہے اور ہلاک ہو جاتا ہے

ابھی آپ سے تم تک پہنچے ہی تھے کہ تو تو میں میں ہو گئی

شوہر: تم اب بہت بدل گئی ہو
بیوی: اب کریم ختم ہوگئی ہے تو میرا کیا قصور

کچھ لڑکیا ں چھوٹے بچوں کی سلنٹی کھا کر کہتی ہیں
اوہ دیکھو جن لے گیا

آج کے دور میں اگر جیب میں چھید ہوجائے تو
سکے سے پہلے سگے گر جاتے ہیں

وہ جو آنکھو ں سے اک پل نہ اوجھل ہوئے
وہ دفعہ ہوگئے دیکھتے دیکھتے

کچھ لوگ آئی فون خریدنے کے بعد ایسے
ایکٹنگ کرتے ہیں جیسے پوری ایپل کمپنی خرید لی

پانی ابال کر پیا کریں کیونکہ مچھلیوں کے بچے پیمپر نہیں پہنتے

کیا خاک ترقی کی ہے آج کی دنیا نے
مریض عشق تو آج بھی لاعلاج بیٹھے ہیں

برینڈڈ کپڑے پہننے کا کیا فائدہ
جب آپ کی سوچ ہی لنڈے والی ہو

شادی وہ خوبصورت جنگل ہے جہاں بہادر شیروں
کا شکار ہرنیاں کرتی ہیں

عورت کا میک اپ اور پٹھان کی نسوار ختم ہوجائے
تو دونوں پاگل ہوجاتے ہیں

اصل وفائیں تو پیٹھ پیچھے ہوتی ہیں
ورنہ سامنے تو کتا بھی دم ہلاتا ہے

بیوی: تم تو کہتے تھے کہ شادی کے بعد بھی مجھے پیار کرو گے
شوہر: مجھے کیا پتہ تھا کہ تمہاری شادی مجھ سے ہی ہو جائے گی

پیسے ڈبل کرنے کا طریقہ
شیشے کے سامنے رکھ دو

مہمان آئے
ماما نے کہا جا کہ مہمانوں کو کھانے کا پوچھو
میں نے پوچھا انکل کھانا کھا کے آئے ہیں
یا گھر جا کر کھائیں گے؟
پتہ نہیں پھر مجھے کیوں مار پڑی اتنی

لڑکی اپنے نابینا عاشق سے
اگر تمہاری آنکھیں ہوتیں تو تم میرے حسن کو دیکھتے
لڑکا
اگر تم خوبصورت ہوتی تو کیا آنکھوں والے تمہیں میرے لئے چھوڑتے

جتنی مرضی انگریزی پڑھ لو
خواب تو اردو میں ہی آنے ہیں

ضرور کسی دوسری لڑکی کے بارے میں سوچ رہا ہوگا
یار یہ نائی ہمارے بال کاٹے گا تو نائی کے کون کاٹتا ہوگا

ایک پٹھان نے چڑیا گھر بنایا اور ٹکٹ 50 روپے رکھی تو کوئی نہیں آیا
پھر 25 روپے رکھی تو کوئی نہیں آیا پھر 10 روپے کر دی تو کوئی نہ
آیا پھر پٹھان نے اینٹری فری کر دی اور چڑیا گھر لوگوں سے بھر گیا
تو پٹھان نے شیر کا پنجرا کھول دیا اور باہر نکلنے کی ٹکٹ 200 روپے کر دی

بیٹھ جاتا ہوں وہاں
چائے بن رہی ہو جہاں

دنیا کے بہترین اردو بولنے والوں میں مقابلہ تھا
سوال نہایت ہی مشکل پوچھا گیا کہ سکون، اطمینان، خوشی، خاموشی اور ذہنی یکسوئی کو
زیادہ سے زیادہ 5 الفاظ کے جملے میں بیان کری جومقابلہ جیتا اس کا جواب تھا میری
بیوی سو رہی ہے۔

ڈرائی فروٹ میں اخروٹ کا مقام باپ کی طرح ہے جو اوپر سے سخت مگر اندر سے طاقت والا ہوتا ہے
مگر چلغوزے کا مقام دوسری بیوی کے برابر ہے جو کسی کسی کو نصیب ہوتی ہے۔

محبت کو آگ لگائی جائے
اور اس آگ پر چائے بنائی جائے

کلاس روم کے آخری بینچ پر تقریباً گھر جیسا ہی ماحول ہوتا ہے

کوئی ایسا طریقہ بتائیں کہ میں گھر کے کام کاج بھی نہ کروں
اور اماں کی لاڈلی بھی بنی رہوں

کتابیں کھلیں گی
ایگزیمینیشن ہال سجے گا
نیندیں اڑیں گی
اب پیپر جمے گا