سورہ آل عمران کی فضیلت
سورہ آل عمران قرآن پاک کی تیسری سورت ہے۔ یہ سورت 200 آیات پر مشتمل ہے، اور یہ مدنی سورت ہے۔ اس مبارک سورت کو آل عمران اس لیے کہا جاتا ہے، کیونکہ اس میں حضرت عمران علیہ السلام کی اولاد کا ذکر کیا گیا ہے، اس سورت میں چھ جگہوں پر اللہ پاک نے توحید کا دعویٰ بیان فرمایا ہے۔ سورۃ آل عمران میں اللہ پاک نے ایسے مضامین نازل فرمائے ہیں کہ اگر یہود ونصاریٰ ان پر چلیں تو ہدایت کی روشنی کو پالیں، اور گمراہی سے محفوظ رہیں، جو شخص روزانہ اس سورت کی تلاوت کرتا رہے گا۔ تو اسے خاتمہ بالایمان نصیب ہوگا سورۃ آل عمران کو قرآن پاک کی دوسری نورانی سورت کا درجہ حاصل ہے، کہ اپنے پڑھنے والے کے اوپر سایہ دار درخت کی طرح ہوتی ہے، اور بروز قیامت اس کے لیے مغفرت کا ذریعہ بنے گی، اور بادل کی طرح اس پر سایہ فگن کیے رہتی ہے۔ جس کی وجہ سے دنیا میں بھی اس انسان پر اللہ پاک کی طرف سے رحمتیں اور برکتیں نازل ہوتی رہتی ہیں اور آخرت میں بھی۔اور حضرت ابی بن کعبؓ کہتے ہیں کہ رسول خداﷺ نے فرمایا کہ جو سورہ آل عمران کی تلاوت روزانہ کرے گا تو مرنے کے بعد اس کو شہادت کا درجہ نصیب ہوگا۔ ناظرین سورہ آل عمران سے آپ کی زندگی کے بہت سے مسائل فوری حل ہوسکتے ہیں۔جیساکہ اگر کوئی کسی مشکل میں پھنس جائے یا شدیدپریشانی میں مبتلا ہوجائے۔ تو اسے چاہیے کہ چند روز تک سورہ آل عمران کی تلاوت کرے۔ انشاء اللہ جیسی بھی مشکل یا پریشانی ہو جلد دور ہو گی۔ اور اس مبارک سورت کی بدولت اللہ رب العزت اس کی زندگی میں آسانیاں پیدا فرمائیں گے۔اگر آپ کی کوئی قیمتی چیز،زیور،سامان یا پھر گھریلو اشیاء وغیرہ گم یا چوری ہو جائیں تو سورہ آل عمران کو بکثرت تلاوت کرنا شروع کردیں۔ انشاء اللہ جلد ہی وہ گم شدہ چیز ملنے کے اسباب بننے لگیں گے یعنی گم شدہ یا پھر چوری شدہ چیز کا متبادل مل جائے گا یاپھر نقصان پورا ہو جائے گا۔

 Surah Al Imran Ki Fazilat

Surah Al Imran Wazifa For Success In Life

سورہ آل عمران کے وظائف
اگر سورہ آل عمران کو مشک،عنبر،عرق گلاب اور زعفران کی سیاہی سے ایک سفید کاغذ پر اعداد کی صورت میں لکھ کر اس کا تعویذ گھر کی دیوار پر لگا دیا جائے تو گھر چوری اور آفات سے اللہ کی پنا ہ میں رہتا ہے۔ایسی خواتین جن کا بار بار مس کیریج ہو جاتا ہو تو اگر وہ حمل ٹھہرنے کے بعدسورہ آل عمران کو 41 روز تک پانی پر دم کر کے پی لیں تو ان کا حمل ضائع نہیں ہوگا۔اور اللہ پاک کی طرف سے ان کو صحت مند و تندرست اولاد نصیب ہوگی۔اس کے علاوہ پیٹ کی بیماریوں کے لئے بھی اس سورہ کو پڑھ کر پانی پر دم کر کے پینا بے حد مفید ہے، اور آنکھوں کی تکلیف اور درد کے لیے اسے پڑھ کر ہاتھوں پر پھونک مار کر آنکھوں پر پھیرنے سے بھی فائدہ ہوتا ہے اور آنکھوں کی درد یاتکلیف سے نجات ملتی ہے۔ اگر اس سورت کا تعویذ بتائے گئے طریقے کے مطابق تیار کر کے پاس رکھ لیں تو انشاء اللہ العزیز تعویذ میں موجود سورہ آل عمران کی روحانیت کی بدولت کسی بھی قسم کی لاعلاج بیماری آپ پر حاوی نہ ہو گی۔ اور جسم میں موجود بیماریوں سے بحکم الہٰی جلد شفاء نصیب ہو گی۔نیزسورۃ آل عمران کی تلاوت کرنے سے انسان قیامت کے روز پل صراط کی سختیوں سے بھی محفوظ رہے گا انشاء اللہ۔
اگر آپ کو تعویذ خود تیار کروانے میں کسی بھی قسم کی دشواری ہو تو آپ سورہ آل عمران کا تعویذ ہمارے روحانی سینٹر سے بھی بطور 1400 روپے ہدیہ یا پھر عہد کے ذریعے فی سبیل اللہ حاصل کرسکتے ہیں۔ تعویذ منگوانے کے لئے اسی ویڈیو کی ڈسکرپشن میں دئیے گئے فون نمبرز پر رابطہ کریں۔