نیند آنے کا قرآنی تعویذ
اسلام و علیکم ناظرین پرسکون نیند سے محروم افراد کے لئے آج ہم قرآن کریم کی رو سے ایسا زبردست روحانی علاج بتانے جا رہے ہیں جو ہمارے سالوں کے تجربے کا نچوڑ ہے۔ اور اب تک اکیوٹ انسومنیا اور کرونک انسومنیا کے بے شمار مریض اللہ کے حکم سے شفاء پاچکے ہیں۔ اکیوٹ انسومنیا کسی حادثے،Death، رشتوں کے ٹوٹنے، نئے کاروبار یا جاب کا آغاز کرنے، ماحول یا موسم کی تبدیلی یا سٹریس کی وجہ سے ہوتی ہے۔ اکیوٹ انسومنیا میں چونکہ انسان نفسیاتی طور پرچند دنوں یا ہفتوں کے لئے ڈسٹرب ہوتا ہے اس لئے ایسی صورت میں کسی روحانی علاج کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ اللہ کے ذکر کثرت سے کرنے سے اکیوٹ انسومنیا کی شدت میں کمی آتی ہے۔ اس لئے ایسے افراد کو چاہیے کہ روزانہ رات کو سونے سے پہلے سورۂ الانفال کی آیت نمبر ۱۱ کو اول و آخر ۱۱ بار درود پاک کے ہمراہ 5 مرتبہ تلاوت کریں اور اپنے دل پر پھونک ماریں۔ وہ آیت مبارکہ یہ ہے۔
اِذْ یُغَشِّیْکُمُ النُّعَاسَ اَمَنَۃً مِّنْہُ وَیُنَزِّلُ عَلَیْکُمْ مِّنَ السَّمَآءِ مَآءً لِّیُطَھِّرَکُمْ بِہِ وَیُذْھِبَ عَنْکُمْ رِجْزَ الشَّیْطٰنِ وَلِیَرْبِطَ عَلٰی قُلُوْبِکُمْ وَیُثَبِّتَ بِہِ الْاَقْدَامَ ط۔
جب اس نے (تمہاری) تسکین کے لئے اپنی طرف سے تمہیں نیند (کی چادر) اوڑھا دی اور تم پر آسمان سے پانی برسایا تاکہ تم کو اس سے (نہلا کر) پاک کر دے اور شیطانی نجاست کو تم سے دور کر دے۔ اور اس لئے بھی کہ تمہارے دلوں کو مضبوط کر دے اور اس سے تمہارے پاؤں جمائے رکھے۔ اکیوٹ انسومنیا کے افراد کی پرسکون نیند کے لئے یہ وظیفہ بہترین ہے لیکن جس انسومنیا کو ڈاکٹرز بیماری کا نام دیتے ہیں اسے کرونک انسومنیا کہتے ہیں۔

 How To Cure Insomnia

Wazifa For Sleeping

نیندکا وظیفہ
اور اس بیماری کے شکار افراد کو اس وظیفہ کے ساتھ روحانی علاج کی بھی اشد ضرورت ہوتی ہے۔ اس لئے ہمارے روحانی سینٹر میں ایسے مریضو ں کے لئے اسی آیت مبارکہ کے نقش خاص اوقات میں تیار کئے گئے ہیں۔ جن پر یہی آیت مبارکہ مخصوص تعداد میں تلاوت کرکے دم کی گئی ہے۔اور یہ تعویذ ایسے مریضوں کے نام منسوب کرکے انہیں ارسال کیا گیا ہے جولمبے عرصے سے سکون کی نیند سو نہیں پائے رات کو ان کی آنکھ کھل جاتی تھی اور دوبار ہ نیند نہیں آتی تھی۔ اور ایسے افراد جنہیں ڈپریشن تھا یاانہیں مختلف قسم کے خیالات پریشان کرتے تھے جس وجہ سے انہیں سونے میں ۲،۲، ۳، ۳ گھنٹے لگ جاتے تھے۔ اور ایسے افراد جو ۶ سے ۸ گھنٹے سو نے کے باوجود بھی تھکاوٹ، چڑچڑاپن، غصہ یا کم انرجی محسوس کرتے تھے یا ایسے افراد جنہیں یہ احساس بے چین کرتا تھا کہ اگر وہ سوئیں گے تو کچھ ہو جائے گا۔ ایسے تمام افراد کو اللہ کی ذات نے اس نقش میں تحریر سورۂ الانفال کی برکت سے شفاء عطا فرمائی اور انہیں میٹھی نیند کی نعمت میسر ہوئی۔ سورۂ الانفال کی اس آیت مبارکہ کے نقش میں اللہ تعالیٰ نے ایسی روحانی تاثیر رکھی ہے کہ یہ انسان کے دماغ کو تو کیا اس کی روح تک کو اتنا پرسکون کر دیتی ہے کہ انسان پر سکون کی نیند طاری ہوجاتی ہے۔ اگر آپ بھی نیند کے مسائل کا شکار ہیں تو یہ نقش ہم سے بطور 1400 روپے ہدیہ یا عہد کے ذریعے فی سبیل اللہ حاصل کر سکتے ہیں۔نقش منگوانے کے لئے خواتین 0092 323 7718185 یا 0092 323 7718187 پراور مرد حضرات بلال صاحب سے 0092 306 5111214 پر رابطہ قائم کریں۔