حضرت امام جعفر صادق ؑ کے ان اقوال مبارک
سے سیکھیے خوشحال زندگی گزارنے کے وہ راز
جو انہوں نے اپنے بیٹے کو سکھائے
حضرت امام جعفر صادق ؑ نے اپنے بیٹے کو اس طرح نصیحت فرمائی کہ اے میرے بیٹے! میری نصیحت غور سے سنو اور ہمیشہ یادرکھو تاکہ اس دنیا میں اپنی زندگی خوش بختی سے گزارو اور مرنے کے بعد بھی سعید اور فلاح پانے والوں میں ہو۔حضرت امام جعفر صادق ؑ کے ان خوبصورت نصیحت پر مبنی اقوال مبارک میں ہم سب کے لئے بھی نصیحت پنہا ں ہے۔ اقوال مبارک شیئر کرنے سے پہلے آپ کو بتاتے چلیں کہ یہ ہمارا روحانی چینل ہے۔ جس پر مسائل زندگی سے نجات، بیماریوں سے شفاء اور جادو، سحرو آسیب سے حفاظت کے قرآنی تعویذات، وظائف اور دعائیں اپ لو ڈ کی گئی ہیں۔ جن سے آپ بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں! کسی بھی روحانی مسئلے کے بارے میں راہنمائی حاصل کرنے کے لئے آپ ہم سے اسی ویڈیو کی ڈسکرپشن میں دئیے گئے فون نمبرز پر رابطہ بھی کرسکتے ہیں۔اب ہم آپ سے حضرت امام جعفر صادق ؑ کے وہ خوبصورت اقوال مبارک شیئر کر دیتے ہیں۔
جو کوئی اپنی قسمت پر قناع کرے وہ ہمیشہ خوشحال رہے گا اور جو کوئی دوسرے کے مال کو ہوس کی نگاہ سے دیکھے گا۔ وہ غنی ہوتے ہوئے بھی فقیر رہے گا بلاشبہ وہ شخص دنیا میں فقیرہی آیا اور فقیر ہی جائے گا۔
جو اپنے گناہ کو چھوٹا سمجھے اور دوسروں کی غلطیاں اس کی نگاہ میں بہت بڑی ہوں۔ ایسا شخص ہمیشہ دوسروں کے عیب تلاش کرتا اور لوگوں کی غیبت کرتا ہے اور اپنے نفس کی بالکل اصلاح نہیں کرتا ہے۔
جو کوئی دوسروں کے عیوب سے پردہ اٹھانے کی سعی کرتا ہے۔ اچانک ہی خود اس کے عیوب فاش ہوجاتے ہیں اور وہ اپنے آپ کو خاص و عام میں ذلیل پاتا ہے۔
جو کوئی فتنہ و فساد کی تلوار میان سے نکالے گا تو نتیجتاًاس کا خون اسی کی زمین پر بہے گا۔
جو دوسروں کے لئے کنواں کھودتا ہے۔ وہ خود اس میں گرتا ہے اور اس طرح اپنے کئے کی سزا اپنے ہاتھوں سے پاتا ہے۔
جس حد تک ہوسکے صالح علماء کی صحبت اختیار کرو تاکہ ان کے علم کی روشنی میں پروان چڑھو۔
جو کوئی نادان و احمق سے دوستی کرے گا وہ ذلیل و خوار ہوگا۔
جو کوئی بری جگہ پر جائے گا تو لازمی طور پر اس پہ بدی کی تہمت لگے گی۔
اور فرمایا: اے میرے بیٹے! ہر جگہ ہمیشہ سچ کہو۔ اگرچہ سچائی تمہارا کام بگاڑ دے اور تمہیں دُنیوی لحاظ سے نقصان پہنچائے۔
چغل خوری سے پرہیز کرو۔ کیونکہ تمہارا یہ عمل لوگوں کے دل میں تمہاری دشمنی پیدا کرے گا اور تمہاری معاشرتی شخصیت و عزت کو کم کر دے گا۔
اگر کبھی پیسے کے لئے محتاج ہوجاؤ تو ایسے ویسے لوگوں کے سامنے دست سوال دراز مت کرو بلکہ کسی سخی و کریم کی تلاش کرو۔
یہ تھیں حضرت امام جعفر صادق ؑ کی اپنے بیٹے کو کی گئی نصیحتیں۔ یہ ویڈیو آپ کو کیسی لگی ہے۔ اپنی رائے کا اظہار کمنٹ بوکس میں ضرور کریں اور روحانی مسائل کے حل کے تعویذات حاصل کرنے کے لئے ابھی ہم سے رابطہ کریں۔

Female: 0321-7970893
Male: 0323-4028555