حضرت امام زین العابدین ؑ کے14 ارشادات
جو روح کو سکون دیتے ہیں

amazing golden quotes in urdu

Hazrat Zain ul Abideen Quotes

ہمارے اس روحانی چینل پر مسائل زندگی سے نجات کے وظائف، دعائیں اور قرآنی تعویذات کی ویڈیوز اپ لوڈ کی جاتی ہیں لیکن اس ویڈیو میں ہم آپ سے حضرت امام زین العابدین ؑ کے ایسے خوبصورت فرامین مبارک شیئر کریں گے۔جو آپ کی روح کو بے حد سکون دیں گے ان شاء اللہ۔
1
رسولِ پاک صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم پر کثرت سے درود پڑھنا اہلِ سنّت کی علامت ہے۔ (القول البدیع، ص 131، حدیث: 5)
2
جس نے تم سے پہلے کوئی علم حاصل کر لیا تو وہ اُس معاملے میں تمہارا رہنما ہے چاہے وہ عمر میں تم سے چھوٹا ہی کیوں نہ ہو۔(احیا ء العلوم،1/197)
3
دنیا میں لوگوں کے سردار سخی ہیں، جبکہ آخرت میں دین والے اور علمو فضل والے ہوں گے کیونکہ علما ئے کرام انبیا کے وارث ہیں۔
(تاریخ ابن عساکر، 41/ 385)
4
عرض کیا گیا: لوگوں میں سب سے بڑے مرتبے والا کون ہے؟فرمایا: جس کے نزدیک دنیا کی کوئی حیثیت نہ ہو۔(التذکرۃ الحمدونیہ،1/112،رقم:222)
5
دنیا نیند(یعنی غفلت کی جگہ) جبکہ آخرت بیداری (کا مقام) ہے ا ور ہم ان کے درمیان خوابِ پریشان کی طرح ہیں۔(ربیع الابرار،1/37،رقم:47)
6
حضرت علی بن حسین (یعنی امام زین العابدین)رحمۃُ اللہِ علیہ سے زاہد(یعنی دنیا سے بے رغبت شخص) کی صفت کے بارے میں پوچھا گیاتو
آپ نے فرمایا: جو زادِ راہ کے بغیر(منزل تک) پہنچے، اپنی موت کے دن کی تیاری رکھے اور (آخرت کے شوق میں) اپنی زندگی سے
اُکتا جائے۔ (المنتخب من کتاب الزہد والرقائق، ص83، رقم:44)

7
غوروفکر ایک ایسا آئینہ ہے جو مؤمن کو اس کی اچھائیاں اور برائیاں دکھاتا ہے۔
8
مجھے اُس اِترانے والے مُتَکَبِّر شخص پر تعجب ہے جو کل تک صرف (ناپاک)پانی کا قطرہ تھا اور کچھ عرصے بعد (قبر میں) سڑی ہوئی لاش بن جائے گا، اور مجھے ایسے شخص پر بھی بہت تعجب ہے، جو اللہ پاک کے (وجود کے)بارے میں شک کر تا ہے حالانکہ وہ اپنے پیدا کیے جانے کو دیکھ رہا ہے (جو پیداکرنیوالے کے وجود کی روشن دلیل ہے)۔ اور مجھے ایسے شخص پر بھی حیرانی ہے جو قیامت کے دن دوبارہ زندہ کیے جانے کا انکار کرتا ہے حالانکہ وہ پہلیمرتبہ پیدا کیے جانے کو دیکھ رہاہے (کیونکہ جو رب پہلی مرتبہ پیدا کر سکتا ہے، وہ دوبارہ بھی زندہ کرسکتا ہے) اور مجھے ایسے شخص پر بھی تعجب ہے جو فناہونے والی دنیا کے لیے تو کام کر تا ہے لیکن ہمیشہ رہنے والے گھر (آخرت) کو چھوڑے رکھتا ہے۔(تفسیر روح البیان،پ 8، الاعراف،تحت الآیۃ:8،3/136)

بیشک بدن جب بیمار نہ ہو، تو شریر ہو جاتا ہے اور شریر بدن سے خیر کی توقع نہیں رہتی۔ (سیر اعلام النبلاء،5/338)
10
کوئی شخص کسی دوسرے کے بارے میں بھلائی کی کوئی ایسی بات نہ کہے جو اُ سیخود معلوم نہ ہو کیونکہ پھر قریب ہے کہ وہ اُس کے بارے میں بُرائی کی کوئی ایسی بات بھی کہہ دے گا جو اسے معلوم ہی نہ ہو۔ اورجب تم میں سے دولوگ اللہ پاک کی نافرمانی پر دوستی اختیار کرتے ہیں تووہ دونوں اللہ پاک کی نافرمانی پر ہی جُد اہوتے ہیں۔
11
آپ نے ایک شخص سے دریافت کیا: کیا تم اپنے (دینی) بھائی کی جیب سے ہاتھ ڈا ل کر اُس کی اجازت کے بغیر بھی اپنی مرضی سے کوئی چیز نکال سکتے ہو؟اس نے جواب دیا: نہیں۔ تو آپ نے فرمایا: (اگر ایسا ہے) تو تم دونوں میں (ابھی تک حقیقی)بھائی چارہ نہیں۔
12
کسی بھی شخص سے ہر گز دشمنی نہ رکھو اگر چہ تمہارا خیال ہو کہ وہ تمہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا ئے گا اور کسی کے تحفہ کو ہر گز گھٹیا نہ جانو۔ اگر چہ تمہارے خیال میں وہ تمہیں کوئی نفع نہیں دے گا کیونکہ تم نہیں جانتے کہ کب تمہیں اپنے دوست کی ضرورت پڑ جائے اور تم نہیں جانتے کہ کب اپنے دشمن سے ڈرناپڑے اور جب کوئی تمہارے پاس عذر(معافی مانگنے کا کوئی سبب) لے کر آئے تو اس کا عذر قبول
کرو اگر چہ تم جانتے ہو کہ وہ شخص جھوٹا ہے۔
13
تقسیمِ الٰہی پر رضامندی ہی حقیقت میں ”غِنیٰ“ ہے جو اپنے لیے اللہ پاک کی تقسیم پر راضی رہا تو وہ لو گوں میں سب سے زیادہ غنی ہے۔
(حلیۃ الاولیاء، 3/159،رقم: 3543)
14
تقدیر کے ناپسندیدہ اُمور (یعنی سختیوں) پر راضی رہنا، یقین کے اعلیٰ درجات میں سے ہے۔ (عیون الاخبار، 2/403)ناظرین یہ تھے حضرت امام زین العابدین ؑ کے 14 خوبصورت ارشادات مبارک۔ امید ہے کہ آپ کی روح کو بھی انتہائی سکون ملا ہوگا۔ لہٰذا اس
بارے میں اپنی رائے کا اظہارComment Box میں ضرور کریں اور کسی بھی روحانی مسئلے کے حل کے لئے وظائف، دعا یا قرآنی تعویذات حاصل کرنے کے لئے ان نمبرز پر ہم سے رابطہ کریں۔
Female: 0321-7970893
Male: 0323-4028555