Thakawat Ka Ilaj In Urdu-تھکاوٹ کا علاج

Description

تھکاوٹ کا علاج

آج ہم شادی شدہ خواتین کی صحت اور تھکاوٹ کا روحانی حل بتائیں گے جو روزمرہ کے کام کاج کرتے ہوئے بہت سی جسمانی تکالیف اور بیماریوں کو برداشت کرتی ہیں .اور ان پر دوا بھی اثر نہیں کرتی۔ہم پہلے تھکاوٹ کی کچھ علامات واضح کریں گے اور پھر تھکاوٹ دور کرنے کا وظیفہ اور روحانی علاج بھی بتائیں گے۔ ہم آپ کو وہ وظیفہ بتائیں گے جو رسول اللہ ﷺ نے حضرت بی بی فاطمہ ؑ کو اس وقت عنایت فرمایا جب انہوں نے گھر کے کام کاج کی وجہ سے ہوجانے والی تھکاوٹ کی شکایت کی۔یہ موضوع خاص طور پر ہمارے روحانی سلسلے سے منسلک ان شادی شدہ بہنوں کے مسائل کو مد نظر رکھ کر بنایا گیا ہے جو روزمرہ کے فرائض سرانجام دیتے ہوئے بغیر کسی وجہ کے انتہائی تھکاوٹ محسوس کرتی ہیں۔موضوع کے آخر میں ہم تھکاوٹ دور کرنے کا جو وظیفہ اور روحانی علاج بتائیں گے اس کا فیض ہر ماں،بہن، بھائی یا بچے کے لئے برابر ہے۔ ہمیں روزانہ جو کالز موصول ہوتی ہیں ان میں لگ بھگ ۵۰ فیصد ایسی ہی بہنوں کی کالز ہوتی ہیں ۔

(بقول ان کے )جن کی صحت بظاہر تو بہت اچھی دیکھائی دیتی ہے۔ مگر جیسے ہی وہ گھر کے کام کاج کرنا شروع کرتی ہیں تو کبھی کھانا بنانے کے دوران شدید کمر درد ہونے لگتی ہے ۔ کبھی کندھوں پر بوجھ محسوس ہوتا ہے۔بھوک کم لگتی ہے۔خون کی کمی کی وجہ سے رنگ پیلا ہوجاتا ہے۔ اکثردماغ سن رہتا ہے۔ ٹانگوں میں درد رہتی ہے۔ بعض خواتین کی الٹی یا سیدھی پوری ٹانگ میں درد ہوتی ہے۔ کمر میں کھچاؤ یا وزن اٹھانے کی وجہ سے مہروں کا درد شروع ہو جاتا ہے جو کہ بے حد تکلیف دہ ہوتا ہے اور عورت اس درد میں نہ تو کوئی وزنی چیز اٹھا سکتی ہے اور نہ ہی سیدھی کھڑی ہو سکتی ہے۔ جسم میں درد کی وجہ سے ٹیسیں بھی اٹھتی ہیں۔وزن بڑھنا شروع ہو جاتا ہے۔ مسلسل سردرد، نزلہ زکام اور ڈپریشن رہنے کی وجہ سے بال جھڑنا شروع ہو جاتے ہیں۔ چڑچڑاپن، بے سکونی، مزاج میں تلخی، کام کاج میں دل نہ لگنا ، گھریلو کاموں کے بوجھ کی وجہ سے ان کا دماغی حالت ایسی ہو جاتی ہے کہ وہ بچوں کی مارپٹائی کرکے اپنے غصے کو دور کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔ الغرض ہر وہ ماں، بہن یا بھائی جسے کسی بھی طرح کی جسمانی تھکاوٹ یا ایسی بیماری ہے کہ دوا اثر نہیں کررہی تو ہم آپ کو اس کا انتہائی آسان روحانی حل بتا رہے ہیں۔

تھکاوٹ دور کرنے کا وظیفہ

حضرت بی بی فاطمہ سلام اللہ علیہ نے رسول اللہ ﷺ سے گھر کے کام کاج کی وجہ سے ہوجانے والی تھکاوٹ کی شکایت کی تو آپ ﷺ نے فرمایا اے فاطمہ ؑ سوتے وقت۳۳ بار اللہ اکبر،۳۳ بار الحمد اللہ، ، ۳۴ بار سبحان اللہ پڑھ لیا کروتمہاری تھکاوٹ دور ہو جائے گی۔(صحیح بخاری فضائل اصحاب النبی ؑ : ۳۷۰۵)
رسول اللہ ﷺ کا تھکاوٹ ختم کرنے کے لئے بتایا گیا یہ وظیفہ ایسی زبردست روحانی تاثیر کا حامل ثابت ہوا ہے کہ ہر ۱۰۰ میں سے ۴۰ خواتین ایسی ہوتی ہیں۔ جنہیں اس وظیفہ کی ادائیگی کے دوران ہی اپنا وجود ہر قسم کی تکلیف، درد، تھکاوٹ، ڈپریشن، چڑچڑاپن، غصہ اور ذہنی کمزوری سے آزاد ہلکا پھلکا محسوس ہونے لگتا ہے۔ وظیفہ مکمل ہوتے ہی انہیں نہ صرف پرسکون نیند آتی ہے بلکہ ان کے جسم میں اتنی قوت ارادی اور طاقت بھی پیدا ہوتی ہے کہ وہ اگلے ۲۴ گھنٹوں تک ایک مشین کی طرح گھر کے کام کاج بآسانی نمٹا لیتی ہیں۔ ایسا بھی دیکھنے میں آیا ہے کہ بعض خواتین جو تھکاوٹ یا بیزاری کی وجہ سے نماز ادا نہیں کر پاتی تھیں ۔ رسول خدا ﷺ کے بتائے ہوئے روحانی فیض سے بھرپور وظیفے کی برکت سے انہوں نے نماز کی پابندی بھی شروع کر دی۔

نفسیاتی و روحانی بیماری کا علاج

اب ہم بات کرتے ہیں ان خواتین کی جن کا کہنا ہے کہ وظیفہ کرنے کے باوجود اس وظیفے نے ان پر اثر نہیں کیا بلکہ ان کی تھکاوٹ اور جسمانی تکالیف میں اور اضافہ ہوگیا ہے۔ہمارے ذاتی تجربات و مشاہدا ت کے مطابق ایسی خواتین کی بیماری کی وجہ نفسیاتی یا روحانی ہو سکتی ہے۔ بعض خواتین پر اگر ایک کے بعد دوسری بیماری آجائے تو وہ نفسیاتی طور پر ہی الٹی سیدھی سوچیں سوچ کر مختلف قسم کے وہم و وسوسے کو اپنے اوپر اتنا سوار کر لیتی ہیں کہ شاید ان پر کسی نے کوئی جادوٹونہ، سفلی عمل یا بندش کر دی ہے۔اسی لئے یہ سوچیں انہیں مزید بیمارکر دیتی ہیں۔ایسی صورت حال میں بھی کوئی دوا اثر نہیں کرتی اور جو بیماری ۲ دن میں ختم ہونی تھی وہ ان الٹی سیدھی سوچوں کی وجہ سے ۲ ماہ میں بھی ختم نہیں ہوتی۔ گو کہ جادو ٹونہ برحق ہے مگر یہ شر ط نہیں کہ ہر بیماری کی وجہ جادوٹونہ ہی ہو۔ عام انسان کبھی بھی خود سے یہ نہیں جان سکتا کہ مرض کی وجہ جادوٹونہ ہے یا جسمانی و نفسیاتی بیماری۔ اب ان خواتین کی بات کرتے ہیں جن پر واقعی جادو ٹونہ ، بندش اور سفلی عمل کے ساتھ نظر بد کے اثرات تھے۔ اس وظیفہ کو کرنے کے بعد ان خواتین کا کہنا تھا کہ یہ وظیفہ کرنے سے ہماری طبیعت میں بے چینی اور گھبراہٹ ہوئی ہے۔جیسے کوئی چیز ہمیں یہ وظیفہ کرنے سے روک رہی ہے۔ کبھی خواب میں آکر ڈرا رہی ہے اور کبھی بالوں سے پکڑ کر ہمیں مار رہی ہے۔جب ہم وظیفہ چھوڑتے ہیں تو سب ٹھیک رہتا ہے اور جب بھی وظیفہ شروع کریں تو پھر سے یہ چیزیں نظر آتی ہیں اور نقصان پہ نقصان ہونے لگتے ہیں۔ اس کے برعکس بعض خواتین کسی حاسد یا دشمن کی نظر بد کا شکار ہو جاتی ہیں۔ نظر بد ایک حاسد کا ایسا خطرناک وار ہوتا ہے جو جانے انجانے میں لگتا ہے اور سب سے پہلے انسان کی صحت پر حملہ آور ہوتا ہے ۔

جیسا کہ حضرت جابرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا “نظر بد آدمی کو قبر میں اور اونٹ کو ہنڈیا میں پہنچا دیتی ہے”۔(رواہ ابونعیم فی الحلیۃ و صححہ الالبانی)

ایک بات یاد رکھیں کہ انسان کبھی بھی خود سے اپنی بیماری کی اصل وجہ نہیں جان سکتا ۔ جس طرح جسمانی بیماریوں کے لئے ڈاکٹر کی ہدایات پر عمل کرکے دوا لی جاتی ہے۔ اسی طرح روحانی بیماریوں کے علاج کے لئے بھی کامل روحانی ماہر سے ہی علاج کروانے کو ترجیح دینی چاہیے۔ ہم نے آپ کی آسانی کے لئے ان بیماریوں کی علامات بیان کر دی ہیں۔مزید واضح کرتے چلیں کہ رسول خدا ﷺ کا بیان کردہ یہ وظیفہ ۳۳ بار اللہ اکبر،۳۳ بار الحمد اللہ، ، ۳۴ بار سبحان اللہ پڑھنے سے اللہ کی ذات نے آپ کو جسمانی تھکاوٹ یا دیگر بیماریوں سے شفاء عطا فرما دی تو آپ اسی وظیفہ کو اپنی زندگی کا معمول بنالیں ۔ جن خواتین کونفسیاتی طور پر یہ محسوس ہوکہ یہ وظیفہ کرنے سے بیماری بڑھ گئی ہے  یا چیزیں نظر آنی شروع ہو جائیں جیسا کہ ہم پہلے بتا چکے ہیں .

تو ایسی صورت حال میں آپ ہمارے روحانی سینٹر سے نفسیاتی و روحانی امراض سے نجات کے لئے نقش شفاء حاصل کر سکتے ہیں۔ہمارے روحانی ماہرین ہر سال ہزاروں کی تعداد میں قرآنی آیات اور اسم اعظم سے نقش شفاء مخصوص اوقات میں تحریر فرما کر سائلین کے نام اور والدہ کے منسوب فرماتے ہیں ۔پھر اس نقش کا فیض جاری کرنے کے لئے آیات شفاء اور اسم اعظم کی تلاوت کرکے نقش پر دم کر دیا جاتا ہے۔نقش کا اصل روحانی فیض تب بڑھتا ہے جب ہر جمعرات کو ہمارے روحانی سینٹر میں لاکھوں افراد اپنا اپنا تلاوت کر دہ ذکر اسم اعظم دعا کے لئے ارسال کرتے ہیں۔ ہمارے بزرگ ان تمام افراد کابھیجا ہوا ذکر اسم اعظم اللہ کے حضور پیش کرکے ان کے لئے خصوصی دعا فرماتے ہیں اور پھر تمام تعویذات یا نقوش پر دم کر دیا جاتا ہے۔ جب اربوں کھربوں کی تعداد میں اللہ کے پاک ناموں کا ورد ان نقوش پر پھونکا جاتا ہے تو انہی پاک ناموں کے صدقے اور وسیلے سے نقش پہننے والے کی ہر بیماری سردرد، تھکاوٹ، ڈپریشن، چڑچڑاپن، نفسیاتی و روحانی امراض اور دیگر تمام امراض سے شفائے کاملہ عطا ہوتی ہے۔بزرگ فرماتے ہیں کہ بے شک اللہ کے پاک ناموں میں ہی کل کائنات کا فیض اور ہر مرض سے فوری شفاء موجود ہے۔  نقش شفاء صرف شادی شدہ خواتین کے لئے مخصوص نہیں بلکہ کوئی بھی ماں ، بہن یا بھائی اس نقش کا فیض پا سکتا ہے۔ انشاء اللہ شفاء انہی کو ملتی ہے جو یقین سے عمل کرنے والے ہوں۔

ہماری دعا ہے کہ اللہ تبارک و تعالیٰ کی ذات آپ کو ہر بیماری سے ہمیشہ محفوظ فرمائیں ۔(آمین ثم آمین)

نقش حاصل کرنے کا طریقہ

Contact For Female 0323-7718187-8

Contact For Male    0323-4028555

Title

Go to Top