Dua In Urdu Text-دعا ان اردو

Dua In Urdu Text-دعا ان اردو

  (سب سے جلد قبول ہونے والی دعا وہ ہوتی ہے جو غائبانہ طور پر کسی انسان کے لئے کی جائے۔ (الحدیث 

Description

دعا ان اردو

حضرت ابو سعید خدریؓ اور حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا : ” جمعہ کے روز ایک گھڑی ایسی ہوتی ہے کہ مسلمان بندہ اس میں اللہ تعالیٰ سے جو مانگتا ہے اللہ تعالیٰ اسے ضرور عطا فرما دیتے ہیں اور وہ گھڑی عصر کے بعد ہوتی ہے”۔(مسند احمد، الفتح الربانی)

ہمارے روحانی سلسلے کے بزرگان نے جمعہ کے دن کی فضیلت و اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے2011 ء سے ایسا دعا پروگرام ترتیب دیاہوا ہے کہ جس میں ہر انسان خواہ وہ کسی بھی مذہب کا پیروکار ہوشامل ہو سکتا ہے ۔اس دعا میں شامل ہونے کا طریقہ کار یہ ہے ہمارے روحانی نیٹ ورک سے اپنے نام کا اسم اعظم فی سبیل اللہ حاصل کرکے پورا ہفتہ اس اسم اعظم کی تلاوت کریں اور بروز جمعرات رات ۸ بجے سے پہلے پہلے اپنا نام ، والدہ کا نام ، مسئلہ اور ٹوٹل تلاوت کیا گیا ذکر کلی اختیارات کے ساتھ  03237718189 پر ایس ایم ایس کریں۔ہمارے بزرگ آپ کا ارسال کردہ ذکر اللہ کے حضور پیش کرکے آپ کا باقاعدہ نام (جہاں تک ممکن ہوسکے) لے کرآپ کے مسئلے کے حل کے لئے دعا فرمائیں گے۔
آپ سرکار ﷺ نے فرمایا کہ سب سے جلد قبول ہونے والی دعا وہ ہوتی ہے جو غائبانہ طور پر کسی انسان کے لئے کی جائے۔الحدیث

حضرت علی ؑ کرم اللہ وجہہ فرماتے ہیں کہ کبھی تم دوسروں کے لئے دل سے دعا مانگ کر دیکھو تمہیں اپنے لئے دعا مانگنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔(فرمان حضرت علی ؑ )

یہ دعا ہمارے روحانی سلسلے کے وہ بزرگان ادا کرتے ہیں جن کا عزم ہے انسانیت سے محبت ۔ بزرگ فرماتے ہیں کہ دنیا کی ہر عبادت سے افضل ہے انسان کے دکھ درد میں شریک ہونا ۔اس سے بھی افضل ہے کسی دوسرے انسان کی پریشانی کو دور کرنے کے لئے اللہ سے بے لو ث دعا کرنا۔دوسروں کے دکھ درد اور پریشانیوں میں شریک ہو کران کے لئے اللہ سے دعا مانگنے ہی کا نام ہے دعا پروگرام۔ رسول خدا ﷺ نے بھی تو اپنی زندگی میں انسانیت کے لئے ہمیشہ دعا ہی فرمائی ۔

دعا پروگرام کے نام سے متعارف کروائی جانے والی یہ دعا بروز جمعہ دنیا کے مختلف مقدس مقامات پر ادا کی جاتی ہے۔جس میں ہر جمعرات کو پوری دنیا سے لاکھوں کی تعداد میں مختلف افراد اپنا اپنا تلاوت کردہ ذکر اسم اعظم اپنے نام اور والدہ کے نام کے ساتھ ہمیں ایس ایم ایس کرتے ہیں توان کا مخصوص تعداد میں تلاوت کردہ ذکر جب پوری دنیا سے اکٹھا ہوا اربوں کھربوں کی تعداد میں شامل کرکے اللہ کی بارگاہ میں پیش کیا جاتا ہے تو رحمت الٰہی مہربان ہوتی ہے۔ جس میں ہم نے اندھوں کو بینائی ملتے دیکھا ہے۔اس دعا کی برکت سے لاعلاج بیماریوں سے شفاء ممکن ہوتی ہے۔ بے اولادوں کو اولاد عطاہوتی ہے۔ بے سہاروں کو سہارا ملتا ہے۔ قرضداروں کو قرض سے نجات ملتی ہے۔ شادیوں کی بندشیں ختم ہوتی ہیں۔ بیروزگاروں کو بہترین روزگار میسر آتا ہے۔دشمنی دوستی میں تبدیل ہو جاتی ہے۔ بے گھروں کو ذاتی گھرعطا ہوتا ہے۔ رزق کی بے انتہاء فراوانی ہوتی ہے۔رشتوں میں محبت پیدا ہوتی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے دعا پروگرام میں شامل ہونے کے لئے اسم اعظم حاصل کرناچاہتے ہیں تو اسم اعظم فارم کو پر کرکے ہمیں ارسال کریں۔انشاء اللہ ۲۴ سے ۴۸ گھنٹوں میں آپ کو آپ کے نام کا اسم اعظم ای میل کر دیا جائے گا۔ آپ اپنے نام کا اسم اعظم روزانہ دی گئی تعداد کے مطابق تلاوت کریں اور بروز جمعہ ادا ہونے والی دعا میں اپنے لئے دعا کروانے کے لئے اپنا نام، والدہ کا نام، مسئلہ اور تلاو ت کردہ ذکر اسم اعظم دعا فارم کے ذریعے بروز جمعرات رات ۸ بجے سے پہلے پہلے ارسال کریں۔

ہماری دعا ہے کہ اللہ تبارک و تعالیٰ کی ذات حضور نبی کریم ﷺ کے صدقے میں آپ کی ہر جائز دعا کو قبو ل و منظور فرمائیں ۔آمین ثم آمین

Title

Go to Top