ذہنی دباؤ کیا ہوتا ہے؟

ذہنی دباؤ جذباتی یا جسمانی تناؤ کا احساس ہے۔ یہ کسی بھی واقعہ یا خیال سے ہوسکتا ہے جو آپ کو مایوسی، ناراضگی یا گھبراہٹ کا احساس دلاتا ہے۔ ذہنی دباؤ اگر لمبے عرصے تک برقرار رہے تو یہ آپ کی صحت کوبری طرح متاثر کر سکتا ہے۔ لہٰذا اس موضوع میں ہم آپ سے ذہنی دباؤ کے روحانی علاج کے حوالے سے جو چیزیں شیئر کریں گے، وہ درج ذیل ہیں۔
ذہنی دباؤ کی اقسام
ذہنی دباؤ کا انسانی صحت پر اثر
ذہنی دباؤ کے باعث پیدا ہونے والی بیماریاں
علامات
اسباب
روحانی علاج
مشاہدات

ذہنی دباؤ کی اقسام

ذہنی دباؤ ایک عا م احساس ہے اور اس کی دو اقسام ہیں۔
۱ شدید دباؤ
۲ دائمی دباؤ

شدید دباؤ

اس دباؤ کا احساس اس وقت ہوتا ہے۔ جب آپ کوئی نیا یا دلچسپ کام کرتے ہیں۔شدید دباؤ آپ کو کسی خطرے سے بچنے یا آخری حد کو پورا کرنے میں مدد بھی دیتا ہے۔ جیسا کہ اپنے ساتھی سے لڑتے وقت یاکھڑی ڈھلان پر سکی کرتے وقت آپ کو شدید ذہنی دباؤ محسوس ہوتا ہے۔شدید دباؤ انسانی مزاج پر جتنا جلدی اثر انداز ہوتا ہے، اتنا ہی جلدی یہ ختم بھی ہو جاتا ہے۔ اس لحاظ سے تمام افراد زندگی میں گاہے بگاہے شدید ذہنی دباؤ میں مبتلاء ضرور ہوتے ہیں۔

دائمی دباؤ

اس دباؤ کا تعلق انسان کے روزمرہ کے معاملات سے ہے۔اسی لئے دائمی دباؤ لمبے عرصے تک چلتا ہے۔ جیسا کہ اگر آپ کی آمدنی کم ہے، ازدواجی زندگی خوشگوار نہیں، کاروباری مسائل ہیں، اولاد نہیں ہے، معاشرے میں عزت نہیں ہے، کوئی آپ سے محبت نہیں کرتا، بیوی نافرمان ہے، شوہر سخت مزاج ہے، گھر میں لڑائی جھگڑے ہیں، شادی نہیں ہورہی یا اسی طرح کے دیگر مسائل ہیں تو اس صورت میں آپ کو دائمی ذہنی دباؤ ہوسکتا ہے۔ الغرض کسی بھی قسم کا ذہنی دباؤ جو ہفتوں یا مہینوں تک جاری رہے تو وہ دائمی دباؤ ہے۔آپ دائمی دباؤ کے اتنے عادی ہوسکتے ہیں کہ آپ کو یہ احساس ہی نہیں ہوتا کہ یہ ایک مسئلہ ہے۔ اگر آپ ذہنی دباؤ کو ختم کرنے کا طریقہ تلاش نہیں کرتے تو اس سے آپ کی صحت بری طرح متاثر ہو سکتی ہے۔

ذہنی دباؤ انسانی جسم پر کس طرح اثر انداز ہوتا ہے؟

ذہنی دباؤ ہوجانے کی صورت میں آپ کا جسم ہارمونز خارج کرتا ہے۔ یہ ہارمونز آپ کے دماغ کو زیادہ الرٹ کردیتے ہیں۔ آپ کے مسلز میں تناؤ پیدا کرتے ہیں۔ اور آپ کی نبض کو بڑھا دیتے ہیں۔ ذہنی دباؤ کی صورت میں پیدا ہونے والا یہ جسمانی رد عمل اچھا ہے لیکن اگر یہ کم وقت کے لئے ہو۔ کیونکہ جسم کا یہ رد عمل آپ کو دباؤ پیدا کرنے والے حالات کو سنبھالنے میں مدد دیتا ہے۔ اس لحاظ سے یہ آپ کے جسم کا اپنے آپ کو بچانے کا طریقہ ہے۔

ذہنی دباؤ کے باعث پیدا ہونے والی بیماریاں

جب آپ دائمی دباؤ کا شکار ہوتے ہیں تو خواہ کوئی خطرہ نہ بھی ہو مگر آپ کا جسم الرٹ رہتا ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ، ذہنی دباؤ کی یہ بیماری آپ کی صحت کو شدید خطرات لاحق کر سکتی ہے۔ جیسا کہ
ہائی بلڈ پریشر
دل کے امراض
شوگر
موٹاپا
ڈپریشن یا بے چینی
جلد کے مسائل (جیسا کہ) مہاسے یا خارش کا ہونا
ماہوار ی کے مسائل
اگر آپ کو پہلے سے ہی صحت کے خدشات لاحق ہیں تو دائمی دباؤ اسے مزید خراب کر سکتا ہے۔

ذہنی دباؤ بڑھنے کی علامات

ذہنی دباؤ بہت سی جسمانی یا جذباتی علامات کا سبب بن سکتا ہے۔بعض اوقات تو آپ کو یہ احساس ہی نہیں ہوتا کہ یہ علامات ذہنی دباؤ کی وجہ سے ہیں۔ یہاں کچھ علامات بیان کی جارہی ہیں۔ جو ذہنی دباؤ کی صورت میں اثرانداز ہوسکتی ہیں۔
اسہال یا قبض
بھولنے کی بیماری
بار بار درداور تکلیف
سردرد
کسی چیز پر توجہ کامرکوز نہ ہونا
طاقت کی کمی
جنسی مسائل
جبڑے یا گردن میں اکڑاؤ
تھکاوٹ
نیند کا نہ آنا یا بہت زیادہ آنا
معدے کی خرابی
پرسکون ہونے کے لئے شراب یا ادویات کا استعمال
وزن کا بڑھنا یا کم ہونا

ذہنی دباؤ کے اسباب

ذہنی دباؤکی وجوہات ہر انسان میں مختلف ہوتی ہیں۔کوئی بھی اچھا یا برا چیلنج آپ کو ذہنی دباؤ کا شکار کر سکتا ہے۔ذہنی دباؤ کی چند عام
وجوہات درج ذیل ہیں۔
شادی کرنا یا طلاق دینا
نئی جاب شروع کرنا
شریک حیات یا کسی بھی قریبی رشتے دار کی موت
ریٹائرڈ ہونا
بچہ پیدا ہونا
روپے پیسے کی پریشانی
شدید بیماری
کاروباری مشکلات
گھریلو مسائل

ذہنی دباؤ ختم کرنے کا روحانی علاج

ذہنی دباؤ کے مستقل روحانی علاج کے لئے ہمارے روحانی سینٹرماہرین روحانیات کی زیر نگرانی قرآن پاک کی اس آیت کے نقش خاص اوقات میں تیار کئے جاتے ہیں۔

بِِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ وَنُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْاٰنِ مَاھُوَ شِفَاءٌ وَّ رَحْمَۃٌ لِّلْمُؤْمِنِیْنَ لا وَلَا یُزِیْدُ الظّٰلِمِیْنَ اِلَّا خَسَارًا۔
شروع اللہ کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے اور ہم قرآن میں وہ چیز نازل کرتے ہیں جو مومنوں کے لئے شفاء اور رحمت ہے       اور ظالموں کے حق میں تو اس سے نقصان ہی بڑھتا ہے۔سورۂ البنی اسرائیل: آیت نمبر، 82
یہ سورۂ البنی اسرائیل کی آیت نمبر 82 ہے۔جسے ہمارے سلسلے کے ممبران نے مل کر ۱۱ لاکھ مرتبہ تلاوت کرکے ان نقوش پر دم کیا۔ جس سے اس نقش کی روحانی تاثیر کئی ہزار گنا بڑھ گئی۔

جب بھی کسی مومن کو کوئی مرض لاحق ہو جائے تو مرض کی جگہ ہاتھ رکھ کر سورۂ البنی اسرائیل کی آیت نمبر  82 پڑھے تو کیسی ہی بیماری کیوں نہ ہو ان شاء اللہ دور ہو جائے گی۔ فرمان حضرت امام جعفر صادق ؑ، کتاب طب الائمہ

مشاہدات

ہمارے مشاہدات کے مطابق اب تک دنیا کے مختلف ممالک میں مقیم ہزاروں سائلین اس نقش بنی اسرائیل کے وسیلے سے ذہنی دباؤ سے ۳ سے ۷ روز میں حکم الٰہی سے شفاء پا چکے ہیں۔ اس لئے نقش سورۂ البنی اسرائیل شدید سے شدید ذہنی دباؤ، ڈپریشن، ہائی بلڈ پریشر، شوگر، دل کے امراض اور دیگر ہر طرح کی بیماریوں سے شفاء اور ذہنی سکون کے لئے بہت ہی مجرب ہے۔
نوٹ: یاد رکھیں ذہنی دباؤ ختم کرنے کا روحانی علاج جو ہم نے آپ سے شیئر کیا ہے۔ اس کے ساتھ ڈاکٹرز کی ہدایات پر بھی ضرور عمل کریں۔

ذہنی دبائو کے نقش کو حاصل کرنے کا طریقہ

ذہنی دبائو سے نجات کا یہ نقش حاصل کرنےکا طریقہ جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔