بِسْمِ اللہِ الرَّحْمنِ الرَّحِیمٌ
یَا مُھَیْمِنُ کے فضائل
اللہ پاک کا ہر نام ہی نہایت ہی افضل اور با برکت ہے۔ ہرنام کی ہی ایک الگ خاصیت ہے۔ اور یَامُھَیْمِنُ اللہ تعالی کا وہ اسم مبارک ہے جس کی قوت تسخیر اور خاصیت کا علم اگر ہوجائے تو کوئی بھی کمزور انسان اس کو اپنی تسبیح بنانے سے خود کو نہیں روک سکے گا۔ یَامُھَیْمِنُ کی اتنی فضیلت ہے اور اللہ پاک کے اس نام میں ہیبت و جلال کی ایسی قوت پائی جاتی ہے کہ ہر کوئی اس کے ذاکر کے ساتھ نرم رویہ اختیار کرتا ہے۔ اور اگر کسی کو یَا مُھَیْمِنُ کی خصوصیات اور فضائل کے بارے میں معلوم ہو جائے تو وہ یَا مُھَیْمِنُ کا ذکر کرنا اپنی زندگی کا معمول بنا لے اور اپنی پوری زندگی یَامُھَیْمِنُ کا ذکر کرتے بسر کردے۔ اگر کوئی انسان جائز کام میں کامیابی حاصل کرنا چاہتا ہے تو اس کو یَا مُھَیْمِنُ کا ذکر کرنا چاہیے۔ کیوں کہ یَا مُھَیْمِنُ کا ذکر کرنے سے اللہ پاک اس کام میں ایسی قوت شامل کردیتے ہیں کہ اس انسان کا کیسا ہی جائز مقصد کیوں نہ ہو فوری طور پر پورا ہو جاتا ہے۔ اور اس کا ذکر کرنے والے سے اس کے دشمن خوف محسوس کرتے ہیں اس کا رعب و دبدبہ ہر شخص کے دل میں بیٹھ جاتا ہے۔ اور اس کے سامنے سخت سے سخت دل کے لوگ بھی موم بن جاتے ہیں۔یَا مُھَیْمِنُ پڑھنے والا انسان اللہ پاک کی نگہبانی میں آجاتا ہے اور اپنے تمام رنج و غم سے نجات پالیتا ہے۔ اور اس انسان پر کیسی ہی پریشانی کیوں نہ ہو دور فرما دیتا ہے۔ جیسے کاروباری مسائل، بیروزگاری، رزق میں تنگی،اچھی نوکری کا نہ ملنا، پسند کی شادی کے مسائل، میاں بیوی کے درمیان جھگڑے، رشتے داروں کے بیچ اختلافات، لاعلاج امراض، بیاولادی، نافرمان اولاد، نظربد، سحر و آسیب، جادوٹونہ، کالا علم، اور گھر میں ہوئے بد اثرات وغیرہ کیلئے۔ دیگر کسی بھی مسائل کے حل کے لئے اللہ پاک کے اس اسم اعظم یَا مُھَیْمِنُ کو بعد از نماز عشاء 145 مرتبہ اول و آخر 11 بار درود پاک کے ہمراہ روزانہ ورد کریں۔ انشاء اللہ رب ذوالجلال کے اس نام کی برکت اور حکم سے آپ کے تمام مسائل چند دنوں میں حل ہونا شروع ہوجائیں گے۔ اس کے علاوہ ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ ہمارے روحانی سینٹر میں یَا مُھَیْمِنُ کے نقش بھی اعداد کی صورت میں تحریر کئے جاتے ہیں کہ جن پر ہمارے سلسلہ کی قابل و محترم بزرگ ہستیوں نے مل کر اللہ پاک کے اسم اعظم یَا مُھَیْمِنُ کو اربوں کھربوں کی تعداد میں ورد کرکے دم کیا۔ جس کی برکت سے اس کا فیض اس قدر بڑھ گیا کہ جب ان نقوش کو ان سائلین کے نام اور والدہ کے نام منسوب کر کے ارسال کیا جانے لگا کہ جو ان تمام مصائب و مشکلات کا شکار تھے۔ تو ان کے نہ صرف یہ تمام مسائل چند دنوں میں حل ہونا شروع ہوگئے بلکہ ان کی تمام جائز خواہشات بھی بارگاہ الٰہی میں جلد قبولیت کا شرف حاصل کرنے لگیں۔ کیونکہ جب اتنی بڑی تعداد میں اللہ کا ذکر کیا جاتا ہے تو اس کا فیض بھی یقینی اور فوری ملتا ہے۔