یَا جَبَّارُ کے فضائل
یَاجَبَّارُ اللہ پاک کا ایسا اسم مبارک ہے جس کے بے حد فضائل و برکات ہیں۔ اللہ پاک نے اپنے ہر نام میں ایک الگ خاصیت رکھی ہے ان سب کے الگ معنی اور اعداد ہیں اور ان کو پڑھنے کے مختلف طریقے ہیں۔ لیکن سب ناموں کو پڑھنے سے فیض ایک سا ہی ملتا ہے یَا جَبَّارُ کے اعداد 206 ہیں۔ یَا جَبَّارُ اللہ پاک کا ایسا اسم اعظم ہے کہ جو کوئی اس مبارک نام کا ورد کرتا ہے تو لوگ اس کی بات ماننے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ کیونکہ یہ اسم جلالی ہے اور اس لئے دشمنوں سے بچنے کے لئے یَا جَبَّارُ کا ورد بے حد مجرب ہے۔ اور انسان کا سب سے بڑا دشمن تو ظاہر ہے شیطان سے بڑھ کر کوئی نہیں ہوتا جو اس کو سیدھے رستے پر چلنے سے روکتا ہے۔ اور اس کے دل میں حسد، بغض، کینہ، غصہ، لالچ اور برائی کے بیج بو دیتا ہے کہ جن کی وجہ سے انسان اپنا ہی نقصان کرتا چلا جاتا ہے۔ تو ایسے میں اگر وہ انسان اللہ پاک کا اسم مبارک یَا جَبَّارُ کا ورد رکھتا ہے تو وہ تمام شیطانی حملوں اور وسوسوں سے محفوظ رہتا ہے۔ اور اس مبارک اسم یَا جَبَّارُ کو روزانہ بعد از نماز عصر 206 مرتبہ اول و آخر 11 بار درود پاک کے ہمراہ پڑھنے سے انسان اپنی تمام مشکلات زندگی جیسے تنگدستی، قرض کی ادائیگی، روزگار میں برکت نہ ہونا، اچھی نوکری کا نہ ملنا، میاں بیوی میں رنجشیں، پسند کی شادی میں ناکامی،شادی کے اخراجات کا مہیا نہ ہونا، بہن بھائیوں میں اختلافات، بے اولادی، اولاد کا نافرمان ہونا، نظربد، کالا علم، جادو ٹونہ، سحر و آسیب، بد اثرات اور اس کے علاوہ بھی جتنی پریشانیاں ہونگیں ان سے نجات پالے گا انشاء اللہ۔ اس کے علاوہ ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ ہمارے روحانی سینٹر میں یَا جَبَّارُ کے نقش بھی اعداد کی صورت میں تحریر کئے جاتے ہیں کہ جن پر ہمارے سلسلہ کی قابل و محترم بزرگ ہستیوں نے مل کر اللہ پاک کے اسم مبارک یَا جَبَّارُ کو اربوں کھربوں کی تعداد میں ورد کرکے دم کیا۔ جس کی برکت سے اس کا فیض اس قدر بڑھ گیا کہ جب ان نقوش کو ان سائلین کے نام اور والدہ کے نام منسوب کر کے ارسال کیا جانے لگا جو ان تمام مصائب و مشکلات کا شکار تھے۔ تو اس نقش کی برکت اور اللہ پاک کے کرم سے ان کے نہ صرف یہ تمام مسائل چند دنوں میں حل ہونا شروع ہوگئے بلکہ ان کی جائز خواہشات بھی بارگاہ الٰہی میں جلد قبولیت کا شرف حاصل کرنے لگیں۔کیونکہ جب اتنی بڑی تعداد میں اللہ کا ذکر کیا جاتا ہے تو اس کا فیض بھی یقینی اور فوری حاصل ہوتا ہے۔ لہٰذا اگر آپ بھی اس نقش یَا جَبَّارُ سے فیض حاصل کرنا چاہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ آپ کے تمام مسائل فوری حل ہونا شروع ہوجائیں اور بارگاہ الہٰی میں آپ کی دعائیں جلد قبولیت کا شرف حاصل کریں۔