اَلْبَاقِیُ (ہمیشہ رہنے والا)اس اسم کا ورد کرنے کے فائدے
اسم اعظم اَلْبَاقِیُ کے معنی ہیں ہمیشہ رہنے والا۔ جو انسان اس اسم کا ورد کرتا ہے۔ اس کی شخصیت میں کون کون سی حیران کن خوبیاں پیدا ہونے لگتی ہیں۔ ان کی چند جھلکیاں ہم آپ سے شیئر کرنے جارہے ہیں۔ یاد رہے کہ ہمارے ادارے کے 99 ممبران نے مل کر اللہ کے 99 ناموں کا مراقبہ کیا۔ جس میں ہر ممبر کو سلسلہ کے بزرگوں کی جانب سے ایک ایک ا سم تلاوت کرنے کے لئے دیا گیاتاکہ اللہ کے ۹۹ پاک ناموں سے انسان کی شخصیت اور اس کے حالات میں کیا تبدیلیاں آتی ہیں۔ اس لئے جو بھی خوبی آپ اپنی شخصیت میں پیدا کرنا چاہیں گے۔ اسی سے متعلقہ اسم اعظم کو اپنی زندگی کا معمول بنا لیں۔
بے پناہ روحانی خصوصیات کا حامل اَلْبَاقِیُ ایک ایسا اسم ہے۔ جس کا ورد کرنے سے انسان میں سب سے بڑی خوبی جو پیدا ہوتی ہے۔ وہ ہے مستقل مزاجی یعنی یہ اسم ایسے انسان کی شخصیت میں ٹھہراؤ پیدا کرتا ہے۔ جس کی طبیعت میں تلخی یا بے چینی ہوتی ہے۔ جو اسے کسی بھی ایک چیزیا ایک رشتے کو ہمیشہ لے کر چلنے نہیں دیتی یعنی بے چین طبیعت کے مالک وہ افراد جن کے موڈ پل پل بدلتے رہتے ہیں۔ اسی لئے اگر وہ میاں بیوی کے رشتے میں ہوں تو ہمیشہ اس رشتے کو لے کر نہیں چل سکتے۔ اپنی بے چین طبیعت کی وجہ سے ایسے لوگ اگر کوئی کاروبار کریں تو اس میں مستقل مزاج نہیں ہوتے۔ جب ایک عرصہ تک یہ لوگ کاروبار میں محنت کرتے ہیں۔ جب اس میں سے پھل کھانے کا وقت آتا ہے تو یہ مستقل مزاج نہ ہونے کی وجہ سے ذرا سے نقصانا ت سے گھبراکر اس کاروبار کو بند کر کے بیٹھ جاتے ہیں۔ مستقل مزاجی نہ ہونے کی وجہ سے یہ اس ناکامی کی وجوہات کو تلاش کرکے آگے بڑھنے کی پلاننگ نہیں کرتے۔اسی لئے ایسے لوگ زندگی کے ہر میدان میں ناکام ہوتے ہیں۔ ایسے ہی حالات میں جب ایسے انسان اسم اَلْبَاقِیُ کا ورد روزانہ 140 مرتبہ کرنے کا معمول بنا لیتے ہیں تو پھر ان کی شخصیت میں یہ باکمال خوبی پیدا ہوتی ہے کہ حالات سے ہار کے یہ کبھی پیچھے نہیں ہٹتے۔ یہ اسم انہیں ہر مشکل کا ڈٹ کے مقابلہ کرنے کی ہمت دیتا ہے۔ انہیں نقصانات کی وجہ تلاش کرنے اور ان کا حل کرنے والی سوچیں دیتا ہے۔

Al Baqi Ki Fazilat

Al Baqiu Ko Parhane K Barkat

اسم اَلْبَاقِیُ کی روحانی طاقت

جس بھی رشتے میں یہ افراد ہوں تو ان رشتوں کو ہمیشہ اچھے سے نبھانے والے احساسات کو اجاگر کرتا ہے۔ یہی اسم اگر ایسے افراد پرپڑھا جائے جو گھر سے بار بار بھاگ جاتے ہیں تو اس اسم اَلْبَاقِیُ کی روحانی طاقت انہیں وہیں پر کھڑا رکھے گی جہاں پر اس کے والدین چاہتے ہیں۔ اسی لئے اس اسم کے بعد وہ فرد دوبارہ گھر سے بھاگے گا نہیں۔ ایسی بیویاں جن کے شوہز مستقل مزاج نہیں ہیں۔ایک پل میں جھکاؤ غیر عورتوں کی جانب ہوجاتا ہے۔ ایک پل میں آگ بگولہ ہوجاتے ہیں۔بیوی کی مار پٹائی کرتے ہیں۔ جب کہ دوسرے پل میں بیوی سے اظہار محبت کررہے ہوتے ہیں۔ ایسی صورت میں یہ اسم اَلْبَاقِیُ جب بیوی شوہر کی تصویر پر پڑھ کے دم کرتی ہے تو شوہر کا مزاج ایک جگہ پر سیٹ ہوجاتا ہے یعنی اس کی شخصیت میں مثبت تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں۔ جو اسے بیوی کے ساتھ ہمیشہ اچھا سلوک کرنے اور محبت کرنے کے پختہ احساسات دیتی ہیں۔الغرض یہ اسم اَلْبَاقِیُ اللہ کے کرم سے انسان کی شخصیت میں ایسی لاجواب خوبیاں پیدا کرنے میں اپنی مثال آپ ہے۔ جن میں ایک خوبی پختہ فیصلہ بھی ہے یعنی اگر کسی مشکل کام کو کرنے کی ٹھان لی تو اس میں کامیابی پا کر ہی وہ انسان دم لے گا۔جس کی زبان پر اسم اَلْبَاقِیُ کاورد جاری رہے گا ان شاء اللہ۔یہی ہیں اسم اَلْبَاقِیُ کا ورد کرنے والے کو ملنے والے انعامات کی چندجھلکیاں۔علاوہ ازیں! اگر کوئی شخص اسی اسم اَلْبَاقِیُ کے اعداد کا نقش بھی ہمارے روحانی ماہرین سے اپنے نام منسوب کرواکے حاصل کرنا چاہتا ہے تو ابھی ہم سے رابطہ کرے۔

Female: 0321-7970893
Male: 0323-4028555