اَلْبَدِیعُ(بے مثال چیزوں کو پیدا کرنے والا) کی فضیلت
اسم اعظم اَلْبَدِیعُکے معنی ہیں بے مثال چیزوں کو پیدا کرنے والا۔ جو انسان اس اسم کا ورد کرتا ہے۔ اس کی شخصیت میں کون کون سی حیران کن خوبیاں پیدا ہونے لگتی ہیں۔ ان کی چند جھلکیاں ہم آپ سے شیئر کرنے جارہے ہیں۔ یاد رہے کہ ہمارے ادارے کے 99 ممبران نے مل کر اللہ کے 99 ناموں کا مراقبہ کیا۔ جس میں ہر ممبر کو سلسلہ کے بزرگوں کی جانب سے ایک ایک ا سم تلاوت کرنے کے لئے دیا گیاتاکہ اللہ کے ۹۹ پاک ناموں سے انسان کی شخصیت اور اس کے حالات میں کیا تبدیلیاں آتی ہیں۔ ا اس لئے جو بھی خوبی آپ اپنی شخصیت میں پیدا کرنا چاہیں گے۔ اسی سے متعلقہ اسم اعظم کو اپنی زندگی کا معمول بنا لیں۔
ایسے انسان جو چاہتے ہیں کہ دنیا انہیں ہمیشہ اچھے الفاظ میں یاد کرے۔ انہیں چاہیے کہ اسم اَلْبَدِیعُ کوروزانہ 140 مرتبہ پڑھنے کا معمول بنا لیں۔ اس اسم کے معنی چونکہ بے مثال چیزوں کے پیدا کرنے کے ہیں۔ اس لئے ہر وہ انسان جو چاہے کہ اس کی شخصیت میں ایسی خوبیاں پیدا ہوجائیں جوانہیں ان کے عزیز و اقارب اور دوست احباب کی نگاہوں میں ممتاز بنا دیں۔ وہ اس اسم اَلْبَدِیعُ کا ورد کبھی نہ چھوڑیں۔ اس اسم کا ورد کرنے والے کا دماغ عام افراد کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ چلنے لگتا ہے۔ اسی بناء پر اس میں حاضر دماغی جیسی بے مثال خوبی پیدا ہوتی ہے۔ ایسے انسان اپنی زبان پر اسم اَلْبَدِیعُ کا ورد جاری رکھتے ہوئے جس کام میں بھی ہاتھ ڈالتے ہیں۔

Ism e Al Badiu Ki Rohani Taqat

Al Badiu Benefits In Urdu

اسم اَلْبَدِیعُ کا ورد
اس میں ایسی شاندار کامیابی ان کا مقدر بن جاتی ہے کہ انھوں نے سوچا بھی نہیں ہوتا۔ جو میاں بیوی یہ چاہیں کہ ان کے ہاں ایسی بے مثال خوبیوں والی اولاد پیدا ہو۔جو خوبیاں کسی اور کی شخصیت میں نہ ہوں یعنی حاضر دماغی، حکمت و دانائی، عقل مندی، بہترین قوت ارادی اور بہترین قوت فیصلہ وغیرہ۔ ان کے لئے اس اسم اَلْبَدِیعُ کا ورد بہترین وظیفہ ہے۔ اگر کوئی کاروبار میں ایسی کامیابی پانا چاہے کہ دنیا دیکھتی رہ جائے۔ سب حیران ہوجائیں کہ کس طسلماتی قوت کی بناء پر ایسی حیران کن کامیابیاں اس شخص کو مل رہی ہیں۔اسے چاہیے کہ اسم اَلْبَدِیعُ کاورد اپنی زبان پر ہمیشہ جاری رکھے۔ اگر اسی اسم کا نقش بھی آپ کے نام سے منسوب آپ کے پاس موجود ہو تو اس کی روحانی تاثیر ڈبل ہوجاتی ہے۔الغرض اس اسم اَلْبَدِیعُ کی بدولت انسان کو جو بھی خوبی ملتی یا جو خوشی ملتی ہے وہ حیران کردینے والی ہوتی ہے۔ جس پر دنیا بھی رشک کرنے لگتی ہے۔اگر کوئی انسان یہ سمجھتا ہے کہ وہ بے وقوف، سیدھا سادھا اور غیر حاضر دماغ ہے لوگ اس کی قربت میں رہنا پسند نہیں کرتے۔ اس کے لئے اسم اَلْبَدِیعُ لاجواب وظیفہ ہے جو اسے ہر کسی کی نگاہوں کا مرکز بنا دے گا۔ ہر کوئی اس کی دل سے عزت کرنے پر مجبور ہوگا کیونکہ اس اسم کی خاصیت اس کے معنی ہی بے مثال کے ہیں۔ اسی لئے انسان کو جو چیز بھی اس اسم سے ملے گی وہ اللہ کی رحمت سے بے مثال ہی ملے گی۔ یہی ہیں اسم اَلْبَدِیعُ کا ورد کرنے والے کو ملنے والے انعامات کی چندجھلکیاں۔علاوہ ازیں! اگر کوئی شخص اسی اسم اَلْبَدِیعُ کے اعداد کا نقش بھی ہمارے روحانی ماہرین سے اپنے نام منسوب کرواکے حاصل کرنا چاہتا ہے تو ابھی ہم سے رابطہ کرے۔

Female: 0321-7970893
Male:     0323-4028555