درود خضری سے گھر سے لڑائی جھگڑا ختم
السلام علیکم ناظرین گرامی! اکثر لوگ اپنے گھر میں ہروقت کے لڑائی جھگڑے سے عاجز آچکے ہیں۔ معمولی باتوں پہ آپس میں اس قدربحث و تکرار ہوتی ہے کہبعض اوقات خونی رشتے بھی اپنے رشتوں کا لحاظ اور عزت و احترام یکسر بھول جاتے ہیں اور بات دست گریباں تک پہنچ جاتی ہے۔ گھر میں کوئی کسی کی بات برداشت کرنے کو تیار نہیں ہوتا۔ سبھی ایک دوسرے کو دشمن کی نظروں سے دیکھتے ہیں۔بڑوں کے سمجھانے کے باوجود کوئی اپنی بات سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔ ایسیصورتِ حال میں گھر کا موحول انتہائی زہریلا اور آلودہ ہوجاتا ہے۔ایسے گھر میں کوئی رشتہ دینے کو تیار نہیں ہوتا اور گھر کا امن وسکون تہ و بالا ہوجاتا ہے۔گھر کے بڑے اس مسئلے کو سلجھانا بھی چاہیں تو اُن کا بس نہیں چلتا، اُنہیں کوئی رستہ نظرنہیں آتا،گھر کا کوئی فرد اُن کی بات ماننے کو تیار نہیں ہوتا۔ ناظرین! یہ حالات اکثر جادو ٹونے اور گھر میں شیطانی اثرات کی وجہ سے ہوتے ہیں اور جادو ٹونے کے اثرات سے نجات بھی روحانی طاقتور عمل سے ہی ممکن ہے۔ اس مسئلے کا توڑ کرنیکے لیے مخصوص روحانی وظیفے پر عمل کیا جائے تو یقینا اس سے نجات ممکن ہے۔آج ہم آپ کے لئے ایک ایسا ہی روحانی وظیفہ لائے ہیں جس پر صدق دل سے اور بتائے گئے اصل طریقے سے عمل کرلیں تو آپکا یہ مسئلہ یقینی طور پر حل ہوجائے گا۔وظیفہ یہ ہے:روزانہ نمازِ فجر کے بعد باوضو101بار درود خضری کا ورد کریں اور پانی پر دم کرلیں اور یہ دم کیا ہوا پانی گھر کے ہر فرد کو پلادیں۔ اگر براہِ راست پانی پلانے میں کوئی مشکل ہو تو اِس دم کئے ہوئے پانی کو ایسے پانی میں ملادیں جس سے گھر کے افراد آٹا گوندھ کر روٹیاں پکاتے ہوں۔یہ عمل باقاعدگی سے چالیس دن کریں۔
درود خضری یہ ہے: صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی حَبِیْبِہِ مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہِ وَاَصْحَابِہِ وَسَلَّمْ
ترجمہ: اے اللہ اپنے محبوب محمد ﷺ اور ان کی آل اور ان کے صحابہ پر سلام اور درود بھیج

Larai Jhagra Se Nijat

Ghar K Aman O Sukoon Ka Amal

لڑائی جھگڑا ختم
ناظرین! یہ ایک نہایت مجرب اور حیران کن وظیفہ ہے اور بے شمار اولیاء اللہ نے اسے پڑھا ہے۔چالیس دن باقاعدگی سے یہ عمل کرنے سے گھر سے لڑائی جھگڑا ہمیشہ کے لیے ختم ہوجائے گا اور گھر میں امن سکون کا راج ہوگا انشاء اللہ۔اِس عمل کے تعویذات بھی دستیاب ہیں۔ہمارے روحانی ماہرین نے درود خضری کے اس وظیفے کو کثرت کے ساتھ سلسلے کے ممبران سے بڑی تعداد میں تلاوت کرواکے اس کے تعویذات تیار کئے ہیں۔یہ تعویذات کئی روحانی مراحل سے گزر کر تیار ہوتے ہیں۔ جب آپ یہ تعویذات ہمارے روحانی ماہرین سے اپنے نام منسوب کروا کے کامل یقین سے اپنے پاس رکھتے ہیں تو ہر قسم کے بندش،نظرِ بد یا کسی بھی شیطانی عمل کے اثرات فوری زائل ہونگے اور آئندہ آپ ہرطرح کے جادو ٹونے سے محفوظ رہیں گے اور آپ کا گھر امن کا گہوارہ بن جائے گا ان شاء اللہ۔یہ تعویذ بطور ہدیہ1400/-روپے یا ہدیہ کے بغیر فی سبیل اللہ حاصل کرے کے لئے اسی ڈسکرپشن میں دیئے گئے فون نمبرز پر رابطہ کریں۔ پاک پروردگار اپنے حبیبﷺ کے صدقے آپ کوہر دکھ،تکلیف اور پریشانیوں سے محفوظ رکھے۔آمین ثم آمین