شوہر یا بیوی کا انتقا ل ہوجائے یا طلاق ہوجائے تو اس دعا سےایسا بہترین نعم البدل ملے گا کہ آپ حیران ہوجائیں گے
حضرت ام سلمہ ؓ فرماتی ہیں کہ میرے خاوند ابو سلمہ ؓ ایک روز میرے پاس حضور ﷺ کی خدمت سے ہوکر آئے اور خوشی خوشی فرمانے لگے۔ آج تو میں نے ایسی حدیث سنی ہے کہ میں بہت ہی خو ش ہوا ہوں۔ وہ حدیث یہ ہے کہ جس مسلمان کو کوئی تکلیف پہنچے اور وہ کہے
اَللّٰھُمَّ اَجِرْنِیْ فِیْ مُصِیْبَۃِوَ اَخْلِفْ لِیْ خَیْرًا مِّنْھَا یعنی خدایا مجھے اس مصیبت میں اجر دے اور مجھے اس سے بہتر بدلہ عطا فرماتو اللہ تعالیٰ اسے اجر اور بدلہ ضرور ہی دیتا ہے۔ حضرت ام سلمہ ؓ فرماتی ہیں میں نے اس دعا کو یاد کر لیا۔ جب حضرت ابوسلمہ ؓ کا انتقال ہوا تو میں نے اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ پڑھ کر پھر یہ دعا بھی پڑھ لی لیکن مجھے خیال آیا کہ بھلا ابو سلمہ ؓ سے بہتر شخص مجھے کون مل سکتا ہے؟ جب میری عدت گزر چکی تو میں ایک روز ایک کھال کوباغت دے رہی تھی تو آنحضور ﷺ تشریف لائے اور اندر آنے کی اجازت چاہی۔ میں نے اپنے دھو ڈالے، کھال رکھ دی اور حضور ﷺ سے اندر تشریف لانے کی درخواست کی اور آپ ﷺ کو ایک گدی پر بٹھا دیا۔ آپ ﷺ نے مجھ سے اپنا نکاح کرنے کی خواہش ظاہر کی۔ میں نے کہا حضور ﷺ! یہ تو میری خوش قسمتی کی بات ہے لیکن اول تو کہ مجھے خدشہ ہے کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ حضور ﷺ کی طبیعت کے خلاف کوئی بات مجھ سے سرزد ہوجائے اور خدا کے یہاں عذاب ہو۔ دوسرے یہ کہ میں عمر رسیدہ ہوں اور تیسرے بال بچوں والی ہوں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: سنو! ایسی بے جا غیرت اللہ تعالیٰ دور کردے گا اور عمر میں، میں بھی کچھ چھوٹی عمر کا نہیں اور تمہارے بال بچے میرے ہی بال بچے ہیں۔ ام سلمہ ؓ کہتی ہیں کہ میں نے یہ سن کر کہا پھر حضور ﷺ مجھے کوئی عذر نہیں۔ چنانچہ میرا نکاح اللہ کے نبی ﷺ سے ہوگیااور مجھے اللہ تعالیٰ نے اس دعا کی برکت سے میرے میاں سے بہت ہی بہتر یعنی اپنا رسول ﷺ عطا فرمایا۔(کتاب فوائد القرآن)
آپ اس دعا کو روزانہ 41 مرتبہ تلاوت کیا کریں کیونکہ یہ دعا صرف شوہر یا بیوی ہی کا نعم البدل نہیں ہے بلکہ کوئی فرد گھر سے لاپتہ ہوجائے۔ چوری ڈکیتی یا کوئی بھی نقصان ہوجائے۔رشتہ ٹوٹ جائے۔ نوکری چلی جائے۔ کاروبار ٹھپ ہوجائے۔ الغرض کوئی بھی ایسا نقصان ہوجائے اس سے بہتر چیز اس کے نعم البدل کے طور پر اس دعا کی برکت سے مل جاتی ہے۔ لاپتہ فرد اس دعا سے گھر واپس آجاتا ہے یا اس کا سراغ مل جاتا ہے۔ علاوہ ازیں! آپ کو بتاتے چلیں کہ ہمارے روحانی سینٹر میں زندگی کے تمام مسائل، جادو، جنات، سحر آسیب، امراض جسمانی و روحانی اور دیگر تما م مسائل کے فوری روحانی حل کے تعویذات بھی موجود ہیں۔ جنہیں اپنے نام سے منسوب کرواکے اپنے پاس رکھنے سے ان شاء اللہ آپ کے تمام روحانی مسائل اللہ کے کرم سے ختم ہوجائیں گے۔اپنے مسئلے کے مطابق قرآنی آیات کا تعویذ حاصل کرنے کے لئے ابھی ہم سے رابطہ کریں۔

Female: 0321-7970893
Male:    0323-4028555