Ghar Mein Saya khatam karne ka taweez
Taweez ghar se khofnak awazen ana
shaitani khayalat khatam karne ka taweez

سفلی جادو کا قرآن پاک سے توڑ

آج کے اس دور میں سفلی جادوکے ذریعے دوسروں کا نقصان کرنا تو جیسے رواج بن چکا ہے۔بعض شر پسند انسان کسی بدلے کی آڑ میں یا پھر کسی پرانی دشمنی یا حسد کی بناء پر دوسروں کی خوشیوں بھری زندگی میں سفلی جادو کے ذریعے ایسی آگ لگا دیتے ہیں کہ چند دنوں کے اندر اندر کایا پلٹ جاتی ہے۔ سفلی جادو کی چند علامات یہ ہیں۔

سفلی جادو کی علامات

جس انسان پر سفلی جادو کا وار چل جاتا ہے اس کی صحت دن بدن خراب ہونے لگتی ہے جو ہر طرح کی ادویات اور علاج کے باوجود ٹھیک نہیں ہوتی۔ کاروبار میں اچانک ایسے بڑے بڑے نقصانات ہونے لگتے ہیں کہ جس سے کاروبار ٹھپ ہو جاتا ہے۔ میاں بیوی کے رشتے میں تو سفلی جادو اتنی تیزی سے اثر کرتا ہے کہ بات معمولی لڑائی جھگڑوں سے بڑھ کر طلاق تک پہنچ جاتی ہے۔ گھر میں فسادات، خون خرابہ،بے برکتی اور تنگدستی کا سا ماحول بن جاتا ہے۔ ماں باپ کی انتہائی عزت کرنے والی اولاد زبان دراز ہوجاتی ہے۔بہن بھائی، دوست اور عزیزواقارب بھی منہ موڑ لیتے ہیں۔

سفلی جادو کے اثرات خاص طور جوان لڑکوں اور لڑکیوں کے رشتے میں نہ ختم ہونے والی روکاوٹ بن جاتے ہیں۔ جس وجہ سے گھر میں یا تو اچھے رشتے آنا بند ہوجاتے ہیں یا پھر پہلے سے طے شدہ رشتے بھی ختم ہو جاتے ہیں۔سفلی جادو بعض انسانوں کے دماغ پر ایسے شیطانی اثرات مرتب کرتا ہے کہ انہیں بھیانک خواب آنا شروع ہو جاتے ہیں۔ اندھیرے سے خوف محسوس ہوتا ہے۔ایسے وہم اوروسوسے آنا شروع ہو جاتے ہیں کہ جیسے ان کے پیچھے کوئی چل رہا ہے۔ سایہ و آسیب، جنات اور بھیانک چہرے بھی نظر آنا شروع ہو جاتے ہیں۔ جس سے گھبرا کر بعض افراد بے ہوش ہو جاتے ہیں اوراسی بے ہوشی کے عالم میں دانتوں کو پیسنے لگتے ہیں اور منہ سے جھاگ بھی بہنا شروع ہوجاتا ہے۔

الغرض سفلی جادو جس انسان پر ایک بار چل جائے تو اس کا فوری علاج کروانے میں ہی عافیت ہے۔ ذرا سی تاخیر کی صورت میں سفلی جادو کے اثرات آگ کی طرح پھیل کر گھر کے تمام افراد کو اپنی لپیٹ میں لے لیتے ہیں۔ اور یوں مختلف قسم کے روحانی علاج کروانے کے باوجود سفلی عمل کے اثرات بجائے ختم ہونے کے مزید بگڑ جاتے ہیں۔

سورئہ الناس سے سفلی جادو کی کاٹ کے 2 طریقے

اگر آپ کے ساتھ بھی یہی سب مسائل درپیش ہیں جو ہم نے اس ویڈیو میں بیان کئے ہیں تو یہ سفلی جادو کے اثرات ہوسکتے ہیں۔ اور ان اثرات کوزائل کرنے کی لازوال طاقت قرآن کریم میں موجود سورۂ الناس میں ہے۔ مگر سورۂ الناس سے سفلی جادو کا اثر زائل کرنے اور ان تمام شیطانی چیزوں کو انسان کا نقصان کرنے سے روکنے کا روحانی حل ۲ طرح سے کیاجاتاہے۔ پہلا عمل وہ ہے جو آپ خود اپنے لئے کر سکتے ہیں لیکن اگر اپنا علاج خود کرنا آپ کے لئے مشکل ہو تو آپ ہمارے روحانی ماہرین کے ذریعے بھی سفلی جادو سے روحانی تحفظ حاصل کرسکتے ہیں۔

1.  سفلی جادو کا علاج خود کرنے کا طریقہ

پہلا عمل یہ ہے کہ آپ نوچندی جمعرات کو غسل کریں اور فجر کی نماز ادا کرنے کے بعد ایک سفیدکاغذ پر مشک و زعفران کی سیاہی سے سورۂ الناس نقش کی صورت میں تحریر کریں۔ اور پھر اس نقش کو اپنے گھر میں ایسی دیوار پر لگائیں جہاں پر آتے جاتے سب گھر والوں کی نظر پڑتی رہے۔ اور نقش لگانے کے بعدگھر کا ہربالغ فرد روزانہ۱۴ مرتبہ سورۂ الناس تلاوت کرکے نقش پر پھونک مار دیا کرے۔ اور اس عمل کے دوران کچا پیاز اور چاول کھانے سے پرہیز کریں۔اس طریقہ کار کے تحت کم از کم ۱۴ دن میں سفلی جادو کے اثرات زائل ہو جاتے ہیں۔ 

2. سفلی جادو کی کاٹ کا دوسرا طریقہ

 اگر آپ کوسفلی جادو کی کاٹ خود کرنے میں دشواری محسوس ہو یا آپ کو یہ خدشہ ہو کہ آپ سے اس عمل کی پابندی نہ ہوسکے گی تو یہی نقش سورۂ الناس آپ ہمارے روحانی سینٹر سے بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ ہمارے روحانی ماہرین یہی نقش سورۂ الناس خاص روحانی کلیات کے استعمال سے خاص اوقات میں تحریر کرتے ہیں اور پھر اس پر ہر جمعرات کو سفلی جادو کی کاٹ کے لئے مختلف قرآنی آیات پڑھ کر دم کی جاتی ہیں۔ اور اس نقش کی روحانی تاثیر کو بڑھانے کے لئے خاص الخاص مراقبات اد ا کئے جاتے ہیں۔

علاوہ ازیں ہمارے روحانی سینٹر میں ہر جمعہ کو اربوں کھربوں کی تعداد میں مختلف سائلین کا تلاوت کردہ اسم اعظم کا ذکر اکٹھا ہوتا ہے۔ جسے اللہ کے حضور پیش کرنے کے بعد ان تمام سائلین کے لئے مقدس مقامات پر دعا بھی کروائی جاتی ہے اور پھر نقش سورۂ الناس پر دم بھی کر دیا جاتا ہے۔ اور اتنے روحانی عوامل سے گزرنے کے بعد یہ نقش جب سفلی جادو سے متاثرہ افراد اپنے گھر میں لگاتے ہیں تو 3 سے 7 دن میں اس گھر سے تمام شیطانی اثرات بہت تیزی سے ختم ہو تے جاتے ہیں۔ جس کے نتیجے میں گھرکے حالات بہتر ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔ اور جب تک یہ نقش گھر میں موجود رہتا ہے تب تک کسی بھی قسم کے سفلی جادو کے اثرات اس گھر میں داخل نہیں ہوسکتے اور یوں انسان ہمیشہ کے لئے روحانی حفاظت یعنی اللہ کی پناہ میں آجاتا ہے۔

نقش سورئہ الناس حاصل کرنے کا طریقہ

اگر آپ ہمارے روحانی ماہرین کی زیر نگرانی تیار کیا گیا بے حد و حساب فیض کا حامل نقش سورئہ الناس حاصل کرنا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں۔