Description

Nazar e Bad Ka Tor
Naqsh Surah Yaseen
S Naam Ki Shakhsiyat

Ya topic (Jadu Ki Kaat) un afrad k masil e zindaghi ka rohani hal pash karta h,Jo jadu o tona ki lapayt main ah chuky hain, or jadu ki tabah kariyah din badin barhti chali ja rahi hain.Jado ki waja sy ghar main  bimariyah,pershanian,baysakoni,baybarkati,larah jagry,naitafaqi pada ho chuki hain,Or kisi surat bhi ya masail hal hoty dikhai nahi daty.Agar ap jadu or es k bury asrat say chutkara pana chahty hain.

Tu foran es ka rohani amal Karen.or jadu jasi nahusat ko ghar sy nikalen,Jadu ko khatam karny k liye es taweez (Jadu Ki Kaat) sy faiz yab hon.yah naqsh (Jadu Ki Kaat) jasy hi sayal k name mansoob hota h, es sy nikalny wali rohani lahren sayal k wajod main dakhil ho kar tamam shaitani lahron ko khatm kar k sayal ko pursakoon bana dati hain. Or jadu sy jury tamam masail ho hal kar dati h.

Mazeed tafseelat k liye barahe raast rabta karain ya diye gaye link par click karain.

NAQSH HASIL KARNAY KA TARIQA

جادو کی کاٹ

نقش نمبر 43 (جادو کی کاٹ): ہمارے اس موضوع میں ان افراد کے مسائل کا ذکر ہے۔جو جادوٹونہ کے اثرات میں عرصہ دراز سے جکڑے ہوئے ہیں۔ اور اس کے روحانی علاج کے لیے مختلف عاملین یا نااہل افراد کے پاس جاکر اپنا وقت،پیسہ اور ایمان برباد کرکے عاجز آچکے ہیں۔لیکن جادو کی مکمل کاٹ کسی علاج سے ممکن نہیں ہو رہی- ایسی خواتین جو مسائل زندگی سے نجات کے لئے جادو کی کاٹ کروانے جاتی ہیں۔ لیکن بعض شیطانی انسان اس کی عزت کو اس طرح سے پامال کرتے ہیں کہ مجبوراََ اسے بدنامی سے بچنے کے لئے اسی فریبی راہنما کی تمام ناجائز باتوں کو ماننا پڑتا ہے- ان حالات میں بے بس خواتین جو پہلے ہی پریشانی کا شکار تھیں، مزید گمراہی کا شکار ہوکر درست روحانی راہنما پر بھی یقین کرنا چھوڑ دیتی ہیں –

جادو کی کاٹ کا روحانی علاج

ہمارے روحانی ماہرین نے خاص طور پر ایسی خواتین کو گھر بیٹھے درست روحانی علاج فراہم کرنے کے لیے جادو کی کاٹ کا زبردست روحانی حل پیش کیا ہے- قرآن پاک کی رو سے جادو کی کاٹ کے لیے زبردست روحانی طاقت حضرت موسی علیہ السلام کے پاس تھی۔ کیونکہ اللہ کی ذات نے انہیں ایک خاص اسم اعظم عطا فرمایا تھا- اس اسم اعظم کے ذریعے جادو کی کاٹ کا مشاہدہ انہوں نے فرعون اور اس کے جادوگروں کو اس وقت کروایا۔ جب جادوگر رسیوں کے سانپ بناکر ڈرانے لگے اور فرعون سے داد وصول کرنے لگے- خدا کا حکم ملتے ہی حضرت موسی علیہ السلام نے اپنے اسم اعظم کی طاقت سے اسی وقت اپنے عصا کو اژدھا بنا کر ان سانپوں کو نگل جانے کا حکم دیا۔اور جادوگر اپنے جادو کی اتنی زبردست کاٹ دیکھ کر حضرت موسی علیہ السلام کے اس اسم اعظم کی وجہ سے خوفزدہ ہوکر سجدے میں گر پڑے اور ساتھ ہی اللہ پر ایمان بھی لے آئے-

ہمارے روحانی ماہرین جو کہ انبیائے کرام علیہ السلام کے اسم اعظم کے ذریعے لوگوں کو بارگاہ الہی سے فیض دلوانے کی جدوجہد میں مصروف ہیں – اسی روحانی جدوجہد کے دوران انہوں نے اپنے مراقبات میں حضرت موسی علیہ السلام کے اسم اعظم سے جادو کی کاٹ کا وہ راستہ تلاش کیا کہ اسم اعظم کی رازداری بھی قائم رہے اور جادو کی کاٹ بھی ہوجائے-

جادو کی کاٹ کا نقش

ہمارے بزرگوں نے اپنے روحانی اصولوں کے تحت اس اسم اعظم کی روحانیت کو اس نقش (جادو کی کاٹ) میں داخل کرکے اسے ان سائلین کے لئے پیش کیا ہے۔ جو جادو کی مکمل کاٹ کر کے مسائل زندگی سے نجات چاہتے ہیں – اس نقش (جادو کی کاٹ) سے فیضیاب ہونے کے لیے اسے سائل کے نام منسوب کیا جاتا ہے- جیسے ہی یہ نقش (جادو کی کاٹ) سائل کے نام منسوب ہوتا ہے۔ تو اس نقش (جادو کی کاٹ) سے انتہائی طاقتور روحانیت کا اخراج ہوتا ہے۔اور یہی روحانیت سائل کے وجود میں جیسے ہی داخل ہوتی ہے تو پہلے سے موجود نا پاک اثرات فوراََ اس سائل کے وجود سے ختم ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔ اور 21 دن کے اندر سائل کو اپنے مسائل حل ہوتے دکھائی دیتے ہیں۔ اور دل پر ہروقت اطمینان کی کیفیت طاری رہتی ہے- سائل کے لیے ضروری ہے کہ نماز اور اللہ کے ذکر کو بھی اس دوران جاری رکھے تاکہ کم وقت میں زیادہ فیض حاصل ہوسکے-

نوٹ: یاد رہے جس سائل کے پاس حضرت موسی علیہ السلام کے اسم اعظم کی روحانیت سے بنا نقش ہوتا ہے۔ اس میں کبھی بھی جادو ٹونہ، بندش کا اثر نہیں ہوتا لیکن گناہ کی وجہ سے آنے والی پریشانیاں جادوٹونہ سے پیدا ہونے والی پریشانیوں سے مشابہت رکھتی ہیں – اس لئے گناہوں سے دور رہیں تاکہ مستقبل میں گناہوں کی وجہ سے آنے والی پریشانیاں آپ کے یقین میں کمزوری کی وجہ نہ بنیں –

نقش حاصل کرنے کا طریقہ

Contact For Female 0323-7718187-8

Contact For Male    0323-4028555

Related Taweezat

Title

Go to Top