Ism e Azam Maloom Karain – اسم اعظم معلوم کریں

Description

اسم اعظم معلوم کریں

آج کا موضوع (اسم اعظم معلوم کریں) ہراس ماں، بہن یا بھائی کے لئے ہے۔ جو اپنی روزمرہ کی پریشانیوں سے نجات پانے کے لئے اپنے نام کا اسم اعظم تلاش کر رہے ہیں۔ جس انسان کو اپنے نام کا اسم اعظم معلوم ہوجائے تو اس کی حالت گویا اس بادشاہ جیسی ہوتی ہے۔ جسے بادشاہت عطا ہوجانے کے بعد کسی چیز کا غم باقی نہیں رہتا۔ عزت، شہرت، عیش و آرام، پرسکون زندگی، دولت کی فراوانی، دل کا سکون الغرض اسے ہر وہ چیز بن مانگے مل جاتی ہے۔

جسے دنیا کا ہر شخص پانا چاہتا ہے۔ بزرگ فرماتے ہیں کہ حقیقت یہ ہے۔ کہ اس بادشاہ کو دنیا کی ہر خوشی ا س لئے عطا ہوئی ۔ کیونکہ اسے اللہ پاک نے بادشاہت کے ساتھ اختیارات سے نوازا۔ اسی طرح جس انسان کو اپنے نام کا اسم اعظم معلوم ہو جاتا ہے۔ تو اللہ کی ذات اسے ہر اس چیز سے نوازتی ہے۔ جو اس اسم اعظم کے وسیلے سے خدا سے مانگی جاتی ہے۔

اس کا مطلب یہ ہوا کہ اللہ کی ذات اسم اعظم کے ساتھ انسان کو اختیارات بھی عطا فرمارہی ہے۔ کہ مجھ سے ہر جائز دعا مانگو میں قبول کروں گا۔ جیسا کہ حضرت سلیمان ؑ کو اسم اعظم عطا ہوا تو انہیں اللہ کی ذات نے اختیار دیا ۔ کہ وہ تمام جنات اور شیاطین کو اپنے قابو میں کریں۔ حضرت عیسٰی ؑ کو اسم اعظم کے ساتھ اختیارات سے نوازا گیا ۔ تو انہوں نے اپنے اختیار کا درست استعمال کرتے ہوئے اللہ کے حکم ۔ اور اسم اعظم کے وسیلے سے تمام بیماروں کو شفاء عطا فرمائی۔

اسم اعظم کی تلاش

اسی طرح جب انسان اپنے نام کا اسم اعظم تلاش کرکے اس کی روزانہ تلاوت کو اپنے اوپر لازم قرار دے دیتا ہے۔ تو اسے آخرت میں تواجر عظیم عطا ہوتا ہی ہے۔ مگر اس کے ساتھ اسے اللہ کی رضا بھی عطا ہوتی ہے۔ جس انسان پر اللہ کی ذات راضی ہو جائیں۔ تو وہ اللہ سے بیماریوں سے شفاء مانگے۔ تو وہ فوری عطا ہوتی ہے۔ مشاہدات سے ثابت ہوا ہے کہ اپنے نام کا اسم اعظم تلاوت کرنے سے لڑکے اور لڑکیوں کی شادی میں حائل ہر روکاوٹ صرف ۲۱ دنوں میں دور ہو جاتی ہے۔

جو میاں بیوی اولاد کی نعمت سے محروم ہوں۔ انہیں اسم اعظم کے وسیلے سے بہت جلد خوبصورت اولاد عطا ہوتی ہے۔ جس شخص کے ہر کا م میں روکاوٹ ہو۔ کاروبار میں نقصان پہ نقصان ہو رہا ہو۔ اسم اعظم کی تلاوت سے نہ صرف عزت، شہرت اور کامیابیاں عطا ہوتی ہیں بلکہ کاروبار میں ترقی کا وہ عالم ہو جاتا ہے ۔ کہ جس پرلوگ بھی رشک کرنے لگتے ہیں۔ جس بہو کو سسرال میں عزت نہ ملتی ہو یا ساس کے ساتھ ہر وقت لڑائی جھگڑا رہتا ہو۔ یامیاں بیوی کے درمیان غلط فہمی یا دیگر وجوہات کی بناء پر ان بن رہتی ہو ۔

اسم اعظم کی تلاوت

ان کے لئے اسم اعظم کی تلاوت ایسا زبردست عمل ہے۔ جو میاں بیوی کے رشتے میں موجود غلط فہمی، بدمزاجی ، لاپرواہی اور نفرت کو نہ صرف بے انتہاء محبت میں بدلتا ہے۔ بلکہ ساس کے دل میں بہو کی اور بہو کے د ل میں سا س کی ایسی محبت بھی پیدا کرتا ہے ۔ کہ ساس بہو کا رشتہ بہت جلد ماں بیٹی کے رشتے میں تبدیل ہوجاتا ہے۔ ایسے شوہر جو بیوی سے محبت نہ کرتے ہوں۔ بلکہ غیر عورتوں میں دلچسپی رکھتے ہوں۔ تو اسم اعظم کی تلاوت سے لاپرواہ شوہر کو بیو ی میں ایسی کشش محسوس ہوتی ہے ۔

کہ اس کی توجہ غیر عورتوں سے ہٹ کر صرف اپنی بیوی پر مرکوز ہو جاتی ہے۔علاوہ ازیں اپنے نام کا اسم اعظم تلاوت کرنے سے نہ صرف ہر قسم کا ڈپریشن، سر درد، بلڈ پریشراور دیگر جسمانی، نفسیاتی و روحانی امراض سے شفائے کاملہ نصیب ہوتی ہے۔ بلکہ انسان کا دل و دماغ انتہائی پرسکون رہتا ہے۔الغرض اسم اعظم کی تلاوت سے ویزا میں آسانی، بے اولادی، حمل کی حفاظت، روزگار میں برکت، جاب میں ترقی، رشتوں میں محبت، گھریلو فسادات اور دیگر مسائل زندگی سے فوری نجات حاصل ہوتی ہے۔

اگر کوئی سائل اپنے نام کا اسم اعظم فی سبیل حاصل کرکے مسائل زندگی سے نجات پانا چاہتا ہے۔ تودئیے گئے لنک پر کلک کر کے اسم اعظم فارم کو پرکریں اور ہمیں ارسال کریں۔
دعا ہے کہ اللہ تبارک و تعالیٰ کی ذات حضور نبی کریم ﷺ کے صدقے میں آپ پر اتنا کرم فرمائیں ۔ کہ آپ بھی حقیقی اسم اعظم تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکیں۔

Title

Go to Top