Boori Nazar Se Bachne Ki Dua-بری نظر سے بچنے کی دعا

Description

Surah Yaseen

  • 397,643 views

Dua For Depression

  • 200,025 views

Name or Shakhsiyat

  • 8,920,185 views

Islamic Wazaif

  • 725,457 views

ہمارا آج کا موضوع نظر بد کے حوالے سے ہے۔ نظر بد ایک حاسد کا ایسا خطرناک وار ہوتا ہے جو فوری اثر کرتا ہے۔ اور انسان کی صحت، کاروبار، ازدواجی زندگی، اولاد، کامیابی، تعلیم ، شادی الغرض ہر چیز میں بندش کر دیتا ہے۔ جیسا کہ حضرت جابرؓ سے روایت ہے۔ کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا “نظر بد آدمی کو قبر میں اور اونٹ کو ہنڈیا میں پہنچا دیتی ہے”۔(رواہ ابونعیم فی الحلیۃ و صححہ الالبانی)

نظربد کی علامات

جس انسان کے ہر کام میں روکاوٹ ہو۔ شادی نہ ہو رہی ہو۔ میاں بیوی میں ان بن ہو۔ کاروبار میں نقصان پہ نقصان ہورہا ہو۔ بیرون ملک سفر کے لئے ویزا نہ لگ رہا ہو۔ کسی دشمن کی طرف سے نقصان کا اندیشہ ہو۔ صحت دن بدن خراب ہو رہی ہو۔ بچے اچانک نافرمان اور ضدی ہو جائیں۔ دماغ پر بوجھ، ڈپریشن، سردرد، پٹھوں میں کھچاؤ، کمر درد اور تھکاوٹ رہتی ہو اور دوائی اثر نہ کرے۔ بیروزگاری ہو۔ اچانک جاب ختم ہو جائے یا کوئی پروموشن روک رہا ہو۔ گھر میں لڑائی جھگڑے ہوں ۔پسند کی شادی میں روکاوٹ ہو۔ شوہر بیوی سے محبت نہ کرتا ہویا اخراجات پورے نہ کرتا ہو۔ ساس بہو میں لڑائی جھگڑ ا رہتا ہو ۔ الغرض کوئی بھی ایسی پریشانی جس سے آپ کسی صورت چھٹکارا حاصل نہ کر پارہے ہوں تو اس کی وجہ نظر بد کے نحس اثرات ہو سکتے ہیں۔ ہم نے بذات خود بڑے بڑے امیر خاندان کے بیٹوں کو سڑکوں پر بھیک مانگتے دیکھا ہے ۔

اور جب روحانی ماہرین نے ان کے بارے میں تحقیقات کیں تو انہیں پتہ چلا کہ اس کی وجہ دشمنوں اور حاسدین کی طرف سے لگائی کی نظر بد ہے۔ماہرین روحانیات کہتے ہیں کہ نظر بد ایک ایسی نحوست ہے جس کے اثرات ۳۲ سال کے بعد بھی اچانک ظاہر ہو کر انسان کو کئی طرح کی پریشانیوں اور آفات میں مبتلاء کر دیتے ہیں۔کوئی بھی انسان نظر بد لگانے والے کو نظر لگانے سے روک نہیں سکتا کیونکہ یہ جانے انجانے میں لگ جاتی ہے۔ نظر بد کس طرح اچانک انسان کی صحت پر اثر انداز ہوتی ہے وہ ہم ایک واقعے کی رو سے بیان کر تے ہیں۔

نظر بد کا اثر ، نظر بدکا علاج

حضرت ابو امامہؓ نے فرمایا کہ عامر بن ربیعہ نے سہل بن حنیف کو غسل کرتے دیکھا تو انہوں نے کہا کہ میں نے آج تک اتنا خوبصورت جسم کسی پردہ نشین کا بھی نہیں دیکھا۔ اس پر سہلؓ وہیں دھڑام سے گر پڑے۔ پھر رسول اللہ ﷺ سے پوچھا گیا کہ یا رسول اللہ ﷺ آپ کو کچھ سہل کا حال بھی معلوم ہے؟ خدا کی قسم وہ تو سر بھی نہیں اٹھا پارہے۔ آپ ﷺ نے پوچھا ان (کو نظر بد لگانے) کے بار ے میں کس کو موردِالزام ٹھہراتے ہو؟ لوگوں نے عرض کی کہ ہم تو عامر بن ربیعہؓ کو موردِ الزام ٹھہراتے ہیں۔ آپ ﷺ نے حضرت عامرؓ کو بلایا اور ان پر غصے ہوئے اور فرمایا کہ تم میں سے کوئی اپنے بھائی کو کیوں قتل کرتا ہے؟ تم نے ان کو (خوبصورت دیکھ کر) برکت کی دعا کیوں نہ دی؟ اب ان کے لئے غسل کرو۔چنانچہ عامر بن ربیعہ نے اپنا چہرہ، دونوں ہاتھ، کہنیاں، دونوں گھٹنے، پاؤں کے اطراف اور تہمد کا اندرونی حصہ ایک برتن میں دھویا۔پھر یہ سارا پانی سہل کے اوپر ڈال دیا تو وہ ٹھیک ہو گئے اور لوگوں کے ساتھ اس حال میں نکلے کہ ان کو کوئی تکلیف نہ تھی۔

(سنن نسائی: ۷۶۱۹ باب وضوء العائن، وصححہ ا لالبانی)

اس واقعے سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ نظر بد کے اثرات فوری ظاہر ہو کر انسان کی صحت کو خطرناک حد تک نقصان دیتے ہیں۔ اسی طرح نظر بد انسان کے کاروبار، ازدواجی زندگی، اولاد، سفر، تعلیم اور ہر چیز پر فوری اپنے نحس اثرات مرتب کرتی ہے۔

نظر بد کا روحانی علاج

رسول اللہ ﷺ نے نظر بد کے توڑ کے لئے نظر لگانے والے سے غسل کروایا اوراس پانی سے نظر بد کا توڑ کیا۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آج کے دور میں کون دوست ہے کون دشمن یہ جاننا بے حد مشکل امر ہے۔ اگر ہمیں علم ہو بھی جائے کہ فلاں شخص کی نظر بد سے ہماری زندگی کا نظام اور صحت سب درہم برہم ہو رہا ہے۔ ایسی صورت میں کوئی نظر لگانے والا شخص آپکی نظر اتارنے کے لئے ہرگز غسل نہیں کرے گا بلکہ الٹا آپ کا نقصان ہی کرے گا۔ جب کہ یہ حقیقت بھی عام انسان نہیں جانتا کہ اس کی خوشیوں اور کامیابیوں کو ایک شخص کی نظر لگی ہے یا ۱۰ افراد کی۔
اسی لئے سرکار دوجہاں ﷺ نے ہم جیسے گنہگا ر انسانوں کی راہنمائی کے لئے نظر بد کا علاج مقدس کلمات سے دم کرکے بھی کیا۔ رسول اللہ ﷺ حضرت حسن ؑ اور حضرت حسین ؑ کی نظر اتارنے کے لئے جن مقدس کلمات (دعا) کی تلاوت فرما تے ۔

نظر بد کی دعا

وہ مقدس کلمات یہ ہیں:  أَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامَّۃِ مِنْ کُلِّ شَیْطَانٍ وَھَامَّۃٍ وَمِنْ کُلِّ عَیْنٍ لَامَّۃٍ
” میں اللہ کے بابرکت اور پورے کلمات کی پناہ مانگتا ہوں ہر شیطان اور زہریلے کیڑے سے اور ہر نظر بد سے جو مجنون بھی کر دیتی ہے”-(سنن ابن ماجہ: جلد سوم: حدیث نمبر )۴۰۶

(نظر بد کا نقش( تعویذ

ہمارے روحانی سینٹر میں ہر سال ہزاروں کی تعداد میں نظر بد کے توڑ کے لئے انہی مقدس کلمات کے نقوش تحریر کئے جاتے ہیں ۔ جو کہ ہر عمر کے افراد کی نظر اتارنے کے لئے بے حد روحانی تاثیر کے حامل ثابت ہوئے ہیں۔ ہمارے روحانی ماہرین نظر بد کے توڑ کا یہ نقش جب سائل کے نام اور والدہ کے نام منسوب فرماتے ہیں اور وہ سائل اس نقش کو اپنے پاس رکھے توصرف ۲۱ دن کے اندر بری نظر کے اثرات اس انسان کے جسم سے الگ ہو نا شروع ہو جاتے ہیں۔ ہمارے مشاہدے کے مطابق ۱۰ سال سے کم عمر کے بچوں سے نظر بد کے اثرات صرف ۷ دن کے اندر دور ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔

بری نظرکے اثرات ختم ہوتے ہی انسان کے رکے ہوئے کاروبار چل پڑتے ہیں۔ شادی میں آسانی ہو جاتی ہے۔ میاں بیوی میں محبت بڑھتی ہے۔ دشمن دوست ہو جاتے ہیں۔ بیرون ملک سفر میں آسانی ہو جاتی ہے۔جسمانی، نفسیاتی و روحانی امراض سے شفائے کاملہ نصیب ہوتی ہے۔ اولاد تابعدار ہو جاتی ہے۔ سسرال میں بہو باعزت اور ہر دلعزیز رہتی ہے۔ رزق میں خیروبرکت ہوتی ہے۔ علاوہ ازیں نظر بد کے توڑ کے نقش میں موجود مقدس کلمات کی برکت سے آئندہ کے لئے بھی انسان دشمنوں اور حاسدین کی بری نظروں سے اللہ کی پناہ میں رہتا ہے۔

اگر آپ یہ نقش حاصل کرنا چاہتے ہیں تو براہ راست رابطہ قائم کریں۔ یا دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔

نقش حاصل کرنے کا طریقہ

اگر آپ یہ نقش حاصل کرنا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں۔

Similar Taweezat

Popular Taweezat

jadu ka tor taweez
mohabbat aur attraction ka wazifa

Title

Go to Top