جادو کی کاٹ

---جادو کی کاٹ

Description

جادو کی کاٹ

آج کا موضوع ان افراد کے لئے ہے جن کے گھر میں جادو کی وجہ سے خون کے چھینٹے پڑتے ہیں۔اور وہ جادو کی کاٹ کرنا چاہتے ہیں۔ ہمارے مشاہدات کے مطابق گھر میں خون کے چھینٹے پڑنے کی وجہ ضروری نہیں کہ جادوٹونہ ہی ہو۔ ممکن ہے کہ گھرکے صحن میں سے کوئی بلی وغیرہ کسی جانور کا شکار کرکے گزری ہو یا گھر کی چھت سے کوئی کوا یا کوئی اور پرندہ کسی شکار کو لے کر گزرا ہو تو اس صورت میں بھی گھرکے صحن میں خون کے چھینٹے پڑ جاتے ہیں۔ جس کے نتیجے میں اس گھر کے افراد نفسیاتی طور پر مختلف وسوسوں کا شکار ہو جاتے ہیں کہ شایدان پر کسی نے جادوٹونہ کر دیا ہے۔اس لئے وہ مختلف عاملین سے جادو کا توڑکروانے کے لئے انہیں بھاری رقم بھی ادا کرتے ہیں۔

ہمارا مشورہ ہے کہ جادو کا توڑ کروانے سے پہلے اس چیزکی تصدیق ضرور کر لیں۔کہ کسی شکاری جانور یعنی بلی وغیرہ کا گھر میں آنا جانا تو نہیں۔ لیکن اگر چھینٹے پڑنے کے بعد گھر میں اچانک لڑائی جھگڑے، رزق کی تنگی، کاروباری نقصانات، صحت کی خرابی، انجانے حادثات، بے سکونی، عبادات سے دوری، سایہ و آسیب کا دیکھائی دینا، خواب میں سانپ،سیاہ لباس میں ملبوس بھیانک چہرے، ایکسیڈنٹ، موت یا کسی دشمن کو اپنے اوپر جادو کرتے دیکھنا، بناء کسی وجہ کے گھبراہٹ، بے چینی اور ڈپریشن، نقصان پہ نقصان ہونا، معمولی باتوں پر انتہائی غصہ آنا اور آنکھیں سرخ ہو جانا، میاں بیوی کے لڑائی جھگڑے اور بہن بھائیوں میں معمولی باتوں پر مار پٹائی یا اس قسم کی دیگر پریشانیوں کا اچانک آجانا جادوٹونے کی علامات ہو سکتی ہیں۔

اب مسئلہ یہ ہے کہ اس بات کی تصدیق کیسے ہو کہ کیا یہ جادوٹونہ ہے یا کوئی جانور شکار لے کر گزرا ہے۔ اس مسئلے کا بہترین حل جادوٹونے کو چیک کرنے کے لئے ایک خاص روحانی عمل ہے جو آپ کے لئے پیش خد مت ہے۔اس عمل کے دوران فرد کا وجود خود بخود دائیں طرف یا بائیں طرف گھوم جاتا ہے۔یہ ایک ایسا پر اسرار روحانی عمل ہے جس کی ادائیگی کے دوران بعض افراد کو ان کے مسائل کا حل ان کی آنکھوں کے سامنے نظر بھی آنا شروع ہو جاتا ہے۔ا س روحانی عمل کی خاصیت یہ ہے کہ اس سے ملنے والا اشارہ تقریباً ۹۵ فیصد درست ہوتا ہے۔

اس روحانی عمل کا طریقہ کار یہ ہے کہ سب سے پہلے باوضو ہوں اور اس کے بعد قبلہ رخ جائے نماز بچھا کر اس پر کھڑے ہو جائیں اور ۱۱ مرتبہ کوئی سا بھی درود پاک تلاوت کریں۔ اس کے بعد آنکھیں بند کر لیں اپنے سوال کو ذہن میں ایک مرتبہ دہرائیں اور پھر ایاک نعبد و ایاک نستعین کی تکرار پور ی توجہ کے ساتھ۵ منٹ تک کریں۔عمل کے دوران آپ کا وجود غیر ارادی طور پر حرکت کرتا ہوا خودبخود آہستہ آہستہ د ائیں طرف مڑنا شروع ہو جائے گایا پھر بائیں طرف۔ آپ نے اپنے وجود کو خود سے حرکت نہیں دینی اور وجود جس سمت میں گھوم رہا ہو اسے روکنا بھی نہیں۔ا س دوران آنکھیں ہرگز نہ کھولیں۔اگر بے خیالی میں آنکھیں کھل بھی گئیں تو آپ کو یہ عمل دوبارہ کرنا ہوگا۔اگر آپ کا وجود دائیں طرف مڑے تویہ اس چیز کی تصدیق ہے کہ آپ پر کالے جادو کا وار چل چکا ہے۔ اگر آپ کا وجود حرکت کرتا ہوا آہستہ آہستہ بائیں طرف مڑ جائے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ پر جادو نہیں بلکہ یہ محض آپ کا وہم ہے۔

یاد رکھیں! کہ اس عمل کے دوران دائیں یا بائیں طرف اشارہ ہونا اٹل ہے۔ اگر آپ کا وجود دائیں یا بائیں دونوں میں سے کسی طرف بھی نہ مڑے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ سے یہ عمل صحیح ادا ہوا ہی نہیں۔ایسی صورت میں یہی عمل دوبارہ کریں یا کسی اور سے کروائیں۔ انشاء اللہ اشارہ ضرور ہوگا۔

نقش نوری

اگر آپ کو تصدیق ہو جائے کہ آپ پر کالے علم یا جادو ٹونے کے نحس اثرات ہیں تو آپ ہمارے روحانی سلسلے سے نقش نوری حاصل کرکے ہمارے روحانی ماہرین کی ہدایات کے مطابق پہنیں۔ نقش نوری کے فضائل و برکات کے بارے میں ماہرین روحانیات فرماتے ہیں کہ ۱۰۰ سال پرانا جادو بھی ہو تو اس کے اثرات ہمیشہ کے لئے ختم ہو جاتے ہیں۔ گھر سے بیماریاں، لڑائی جھگڑے، نحوست، نقصانات، شیطانی وسوسے، رزق کی تنگی اور دیگر پریشانیاں ایسے ختم ہوتی ہیں جیسے کہ وہ تھیں ہی نہیں۔ اس گھر پر دوبارہ کبھی کالے علم یا جادو کا وار نہ چل سکے گا۔ اگر کوئی عامل یا دشمن جادو کرنا بھی چاہے تو اس کا کیا ہوا جادو کا وار اسی پر پلٹ جائے گا۔

نقش حاصل کرنے کا طریقہ

Contact For Female 0323-7718187-8

Contact For Male    0323-4028555