Surah Yaseen

  • 397,643 views

Dua For Depression

  • 200,025 views

Name or Shakhsiyat

  • 8,920,185 views

Dua for Marriage

  • 24,183 views

Islamic Wazaif

  • 725,457 views

شوہر سے عزت پانے کا عمل

آج کے موضوع میں ہم ان بیویوں کے لئے شوہر سے عزت پانے کا عمل بتائیں گے جو چاہتی ہیں کہ شوہر انہیں نہ صرف خود عزت دے بلکہ اپنے ماں باپ، بہن بھائیوں اور دیگر رشتہ داروں کی نگاہ میں بھی بیوی کی عزت بنائے۔ جب بیوی کو ا س کا حق پیار،محبت، چاہت، خلوص اور عزت کی صورت میں ملتا ہے تو پھر وہ اپنے میکے اور رشتہ داروں کی نگاہ میں شوہر کی عزت بناتی ہے۔ میاں بیوی جب ایک دوسرے کی عزت کرنے لگتے ہیں تو ان میں محبت خود بخود بڑھتی ہے مگر اس کے بر عکس جب شوہر کی طرف سے بیوی پر ظلم و ستم ہو۔شوہر بیوی کی بات سننا گوار ا نہ کرے اور ہر معمولی بات پر بیوی سے جھگڑا کرے یا اس کی مار پٹائی کرے تو ان حالات میں بیوی پریشان ہو کر چڑچڑاپن، ڈپریشن یا دیگر روحانی و نفسیاتی بیماریوں کا شکار ہونے لگتی ہے اور اس پر کوئی دوا بھی اثر نہیں کرتی۔ دوسری صورت میں بیوی میکے چلی جاتی ہے یا پھر طلاق کا مطالبہ کرتی ہے۔جس کا ذمہ دار شوہر ہوتا ہے۔

بعض میاں بیوی ایسے بھی ہیں جو ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں اور ایک دوسرے کی عزت بھی کرتے ہیں مگراچانک شوہر کی توجہ بیوی سے ہٹنے لگتی ہے۔ اسے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کا احساس نہیں رہتا ۔ جس وجہ سے بیوی کو شوہر پر شک ہونے لگتا ہے کہ کہیں اس کا شوہر کسی اور عورت کی طرف تو مائل نہیں ہوگیا۔ یہ ضروری نہیں کہ بیوی جو سوچے وہ ٹھیک ہی ہو۔ ایسا ہو بھی سکتا ہے اور نہیں بھی۔ ممکن ہے کہ واقعی کوئی دوسری عورت اس کی زندگی میں آگئی ہو یا ممکن ہے کسی دشمن یا حاسد نے میاں بیوی میں محبت ختم کرنے کے لئے کوئی وار کروا دیا ہو۔ ایسی صورت میں جب کسی میاں بیوی پر جادو، بندش یا بری نظر کے نحس اثرات حاوی ہو جائیں تو وہی میاں بیوی جو ایک دوسرے کے بناء رہ نہیں سکتے تھے۔وہ اچانک ایک دوسرے سے اتنی نفرت کرنے لگتے ہیں کہ ایک دوسرے کی شکل تک دیکھنا گوارا نہیں کرتے ۔ان میں لڑائی جھگڑے، غلط فہمیاں ، لاپرواہی اور بدمزاجی پیدا ہونے لگتی ہے۔جس کے نتیجے میں بات طلاق تک جا پہنچتی ہے۔ 

ایسی صورت میں دشمن ان میاں بیوی کے درمیان نفرت اور جدائی ڈال کر خوش ہوتا ہے اور ان میاں بیوی کو پتہ بھی نہیں چلتا کہ ان کے درمیان علیحدگی کا ذمہ دار کون ہے۔ان حالات میں اگر کوئی بیوی یہ چاہتی ہے کہ وہ ہمیشہ شوہر سے عزت اور محبت پاتی رہے تو اس مسئلے کے روحانی حل کے لئے اللہ کے پاک ناموں سے بنا نقش محبت بے حد روحانی فضائل و برکات کا حامل ہے۔ جب یہ نقش میاں بیوی کے نام منسوب ہوتا ہے تواس نقش میں تحریر اللہ کے پاک ناموں کے وسیلے سے میاں بیوی پر موجود نظر بد ، جادو ٹونہ یا دیگر نحس اثرات ختم ہوتے ہیں اور ان کے دل سے ہر طرح کی غلط فہمی، نفرت، رنجشیں اور باہمی اختلافات بھی محبت میں تبدیل ہوتی جاتی ہے ۔ اس نقش کوجتنے زیادہ یقین اور محبت سے پہنا جائے تو اتنا ہی جلدی میاں بیوی میں محبت بڑھنے لگتی ہے۔ اس نقش کی برکت سے شوہر کے دل میں بیوی کی عزت اور ایسی محبت پیدا ہونے لگتی ہے جو وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتی ہے۔ وہی شوہر بیوی کی خود بھی عزت کرنے لگتا ہے اور اپنے ماں باپ ، بہن بھائیوں اور دوست احباب کی نگاہ میں بھی بیوی کی عزت بناتا ہے۔

Similar Taweezat

Popular Taweezat

jadu ka tor taweez
mohabbat aur attraction ka wazifa