ویب سائٹ پر ایک ریکویسٹ آئی ہے کہ روہااور عثمان کی شادی ہونے والی ہے تو یہ جوڑی شادی کے بعد کیسی رہے گی تو روہا اور عثمان کاPersonality Analysis یہاں پر شیئر کیا جارہا ہے کہ مزاج کے اعتبار سے یہ آپس میں کیسے ہوں گے۔روہا نام کے اعداد ہیں 212 اور عثمان نام کے اعداد ہیں 661 ہیں۔ اعداد کا یہ Difference یہ بتاتا ہے کہ روہا اور عثمان زندگی کے بعض معاملات میں ایک جیسی سوچ یا ایک جیسے فیصلے کریں گے لیکن عثمان کے نظریات روہا کے نظریات سے کچھ حد تک مختلف ہوں گے

۔ جیسے کہ روہا اگر زندگی کا کوئی اہم فیصلہ کرنے کا ارادہ کریں گی۔ جس میں انہیں 100% یہ یقین ہوگا کہ میں صحیح فیصلہ کررہی ہوں۔ وہیں عثمان کا نظریہ اس چیز کو Higher Level پر پرکھے گا اور مزید باریکی میں جا نے کی کوشش کرے گا تاکہ اس فیصلے میں کوئی نقصان نہ ہو۔ اس لحاظ سے کہا جائے تو عثمان کے چیزوں کو جانچ پڑتال کرنے کا طریقہ روہا سے قدرے اچھا ہوگا۔ روہا کا مزاج آبی ہے یعنی ٹھنڈا مزاج ہے۔ایسے مزاج کی لڑکیاں ہر رنگ میں آسانی سے رنگی جاسکتی ہیں۔ یعنی کسی بھی طرح کے حالات میں شوہر کا بھرپور ساتھ دینے والی ہوتی ہیں۔ عثمان کے مزاج میں آبی اور آتشی دونوں طرح کی جھلک موجود ہیں یعنی یہ غصہ کرنے پرآئیں گے تو بہت زیادہ کریں گے اور پیا ر محبت سے ان سے کوئی بھی بات منوانا آسان رہے گا لیکن اگر یہ کسی چیز یا کاروبار کو لے کر الجھن کا شکار ہوں تو وہاں پر عثمان کو ڈسٹرب کرنا خود لڑائی جھگڑے کو دعوت دینے والی بات ہے۔ کیوں کہ ان کے مزاج میں بے چینی کی کیفیت بھی زندگی کے کسی نہ کسی موڑ پر ضرو ر پیدا ہوگی۔ روہا کے لئے سب سے بہترین یہ رہے گا کہ شادی کے بعد یہ اپنی توجہ کو Divide کرکے رکھیں یعنی 24 گھنٹے توجہ شوہر کی طرف رکھنے کی خود کو عادت نہ ڈالیں۔ ایک حصہ عبادت کے لئے مخصوص کریں۔ ایک حصہ سسرالی رشتوں کو نبھانے کے لئے اور ایک حصہ شوہر اور بچوں کی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لئے۔ اگر روہا اپنی توجہ کو ان تین حصوں میں Divide کرکے چلیں گی تو ان کے لئے شادی شدہ زندگی ایک آئیڈیل زندگی ثابت ہوگی۔ عثمان کا مزاج روہا کے ری ایکشن پر ہر بار بدلے گا یعنی مزاج میں ٹھہراؤ ہونے کے چانس کم ہیں۔ جیسے کہ روہا اگر کوئی موڈی بات کرے گی تو عثمان کا ری ایکشن بھی اس کے مطابق الجھن والا ہوگا۔ اگر کوئی محبت والی بات ہوگی تو عثمان کا ری ایکشن بھی ویسا ہوگا۔ ایسا مزاج میں ٹھہراؤ نہ ہونے کے باعث ہوتا ہے اور روہا کا مزاج بھی کچھ ایسا ہی ہے۔ ایک اور بات آپ کو بتاتے چلیں کہ Personality بات بات پر بدلنا شادی شدہ زندگی میں پھیکا پن پیدا کردیتا ہے۔ لہٰذاروہاکو چاہیے کہ وہ ہمیشہ اپنے نام کا اسم اعظم یا حسیب، یا اللہ، یا وکیل 212 بار پڑھتی رہے اور عثمان اپنا اسم اعظم یا علیم، یا مقسط، یا بصیر661بارپڑھتا رہے تو ان شاء اللہ ہر لحاظ سے یہ جوڑی ایک آئیڈیل جوڑی ثابت ہوگی۔ روہا اور عثمان کے بارے میں یہ صرف ایک Personality Analysis ہے کوئی علم غیب نہیں۔اور یہAnalysis بھی ان لوگوں کا پل پل بدلتا ہے۔ جن پر حسد، نظر، جادو، ڈپریشن، اینگزائٹی یا کمزور قوت مدافعت حاوی ہوجائے۔
آپ کو ان دونوں کی شخصیت کا یہ تجزیہ کیسا لگا کومنٹ میں ضرور بتائیں اور اگر آپ اپنے بارے میں جاننا چاہتے ہیں تو کومنٹ کریں یا وٹس اپ پر ہم سے رابطہ کریں۔
Female: 0321-7970893
Male: 0323-4028555