آج تک ہم نے آپ سے رزق میں اضافہ، برکت، تنگدستی دور کرنے، کاروبار میں منافع، غنی یا مالدار ہونے کے لئے بے شمار دعائیں شیئر کی ہیں۔ مگر آج ہم آپ سے مالدار ہونے کی جو دعا شیئر کرنے جارہے ہیں یہ تما م دعاؤں کی سردار دعا ہے۔ اس کے لاجواب فیض نے بے شمار لوگوں کو متاثر کیا ہے۔ظاہر ہے جس دعا کی شان رسول اللہ ﷺ خود بیان فرمادیں وہاں پر ہمارے الفاظ کی تو کوئی value ہی باقی نہیں رہ جاتی۔ اس لئے آج مالدار ہونے کی یہ جو دعا ہے جن الفاظ میں کتاب سنن ترمذی حدیث نمبر 1258 میں اس دعا کی فضیلت کا ذکر آیا ہے۔ بالکل وہی الفاظ آپ سے شیئر کر رہے ہیں۔عروہ باقی ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھے ایک دینا ر دیا تاکہ میں ان کے لئے ایک بکری خرید لاؤں۔ میں نے ایک دینار میں دوبکریاں خریدیں اور ان میں سے ایک بکری ایک دینار میں فروخت کرکے،دوسری بکری اور ایک دینار لے کر نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا۔پھر آپ ﷺ کے سامنے قصہ بیان کیا تو نبی کریم ﷺ نے ان سے فرمایا۔

Dua

ترجمہ: اللہ تمہارے دائیں ہاتھ کے معاملات میں برکت دیاس کے بعد عروہؓ کوفہ میں کناسہ کے مقام پر تجارت کیا کرتے اور بہت زیادہ نفع کمایا کرتے تھے۔پس عروہؓ کوفہ میں سب سے زیادہ مالدار ہوگئے تھے۔
یہ دعا آپ روزانہ 11 مرتبہ بعد از نما ز مغرب اول وآخر 11 باردرود پاک کے ہمراہ تلاوت کرنے کا معمول بنا لیں۔ ان شاء اللہ رزق میں ایسی برکتہوگی کہ آپ سے وہ رزق سنبھالا نہیں جائے گا۔ لیکن دیکھنے میں آیا ہے کہ اس دعا کو پڑھنے والے بعض انسانوں کے اندر ایسی برائیاں بھی موجود تھیں جو ان کے رزق میں برکت پیدا نہیں ہونے دے رہی تھیں۔ دوسری طرف بعض سائلین نظر بد اورجادوٹونہ کا شکار دیکھے گئے ہیں۔ اس وجہ سے یہ دعا پڑھنے کے بعد بھی ان کے رزق میں ویسی برکت پیدا نہیں ہوئی جیسی کہ ہونی چاہیے تھی۔جب کہ اس دعا کا جس قدر فیض عروہ ؓ نے پایا آج کے دور کے لوگ بالکل ویسا فیض پاکر مالدار ہوسکتے ہیں لیکن اگر یقین بھی ان جیسا مضبوط ہو او ر اعمال بھی اتنے ہی درست ہوں۔لیکن ہر دوسرا انسان تو جادوٹونے، سحروآسیب، بندشوں، بدنظری اور دیگر شیطانی اثرات کا شکار ہے۔ کوئی جادو کروا رہا ہے اور کوئی جادو سے متاثر ہورہا ہے۔ جس وجہ سے ہر انسان اس قدر پاک نہیں ہے جتنا پاک وہ صحابہ کرام ؓ تھے جنہیں یہ دعا رسول کریم ﷺ نے پڑھنے کی تاکید فرمائی۔ اس لئے ہم جیسے انسانوں کو ضرور ت پڑتی ہے ایسینیک بزرگو ں کی دعاؤں کی جو ہمارے لئے فیض پانے کا بہترین وسیلہ بنیں۔ اسی لئے اس دعا کا فیض ہر خاص و عام تک پہنچانے کے لئے ہمارے ماہرین نے اسی دعاکا ایسانقش تیار کیا ہے۔ جس پر ان بزرگوں نے خاص الخاص یہی دعا مخصوص تعداد میں پڑھ کر اللہ سے برکت کی دعا کی ہے۔ جن کی ہر دعا میں اللہ تعالیٰ نے بہت زبردست تاثیر رکھی ہے اور ایسی کمال کی تاثیر کہ جو اس دعا پر پختہ یقین رکھنے والوں کو ایسا مالدار بنا دیتی ہے کہ وہ اس رزق کو جتنا خرچ کرتے جاتے ہیں اتنا ہی وہ بڑھتا جاتا ہے۔ لہٰذا ویسے تو ہر انسان کے لئے روزانہ 11 بار یہ دعا پڑھ لینا ہی کافی ہے۔ اسی سے ان شاء اللہ رزق میں اتنی برکت ہوجاتی ہے کہ ایک وقت آتا ہے کہ وہ انسان اگر دعا کا دامن نہ چھوڑے تو مالدار لوگوں کی لسٹ میں شامل ہوجاتا ہے۔مگر اسی دعا کے نقش کی ضرورت ان افراد کے لئے ہے جن کی زندگی میں کوئی ایسی برائی موجود ہو جو رزق میں رکاوٹ کا سبب ہے یا وہ افراد جن پر کسی بھی طرح کے جادو ٹونے کا اثر ہو۔ ایسے افراد کے پاس تو یہ نقش ضرور ہونا چاہیے تاکہ اس نقش پر سلسلے کے بزرگوں نے جوپڑھائی خاص اوقات میں کی ہے وہ آپ کے گھر سے تمام بد اثرات اور نحس اثرات کوفوری طور پر ختم کردے۔ اور آپ کے رزق میں اس قدر برکت اور فراوانی پیدا ہوجائے کہ آپ بھی عروہ ؓ کی طرح مالدار ہوجائیں آمین ثم آمین۔