Pregnancy میں بچے کی گروتھ کو بڑھائیں
اسلام و علیکم ناظرین! آج کی یہ ویڈیو میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ حمل کے دوران بچے کی گروتھ کم کیوں ہوتی ہے اور ایسا کیا کریں کہ بچے کی گروتھ اچھے سے ہو۔ یہ Awareness ہم ہر حاملہ خاتون کو اس لئے دینا چاہتے ہیں کیوں کہ جانے انجانے میں ان سے حمل کے دوران بہت سی ایسی لاپرواہیاں ہوجاتی ہیں جو بچے کی گروتھ پر اثر ڈالتی ہیں۔آپ کو بتاتے چلیں کہ ہمارے روحا نی سینٹر میں زیادہ تر حاملہ خواتین دعا کے لئے رابطہ کرتی ہیں۔ ان میں سب سے کومن مسئلہ بچے کی گروتھ کا صحیح سے نہ ہونا ہے۔ اس لئے حمل سے متعلقہ جتنے بھی مسائل ہیں ان کا روحانی علاج ہمارے ماہرین سورۂ الشوریٰ سے کس طرح کرتے ہیں وہ بھی آپ کو بتائیں گے۔ سب سے پہلے ہر Pregnant خاتون کے لئے یہ جاننا بے حد ضروری ہے کہ حمل کے پہلے 3 ماہ یعنی First Trimester میں اگر بچے کی گروتھ اچھے سے نہیں ہوتی تو اس کی وجوہات اور ہیں اور آخری 3 ماہ یعنی Third Trimester کی وجوہات اور ہوں گی۔ اب جیسا کہ اگر ہم پہلے 3 ماہ کی بات کریں تو کوئی ماروثی مسئلہ ہوسکتا ہے جو بچے کی گروتھ پر اثر ڈالتا ہے۔ جسے میڈیکل ٹرم میں Chromosomal Abnormalities کہتے ہیں۔ اگر ماں کو Antiphospholipid Syndrome ہوجائے یعنی خون گاڑھا ہوجائے تو بچے تک خون کی سلائی ٹھیک سے نہیں ہوگی اور اس کی گروتھ رک جائے گی۔Congenital Problems ہوسکتی ہیں یعنی ہوسکتا ہے کہ کوئی بناوٹی Issue ہو۔اسی لئے ایسے کیسز میں زیادہ تر چانسز Miscarriage کے ہوتے ہیں۔اگر ہم Second یا Third Trimester کی بات کریں تو اس کی وجوہات پہلے 3 ماہ کی وجوہات سے کافی حد تک مختلف ہوں گی۔ نارملی تو 6ماہ تک بچے کا وزن 700-800 گرام تک ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ اس کی جتنی بھی گروتھ ہونی ہے وہ Third Trimester میں ہی ہوتی ہے لیکن اگر بچے کی نشونماویسی نہیں ہوری جیسی کہ ہونی چاہیے تو اس کی نمبر ون وجہ ہے کہ ماں یا باپ کاStature یعنی قد اگر چھوٹا ہے تو بچہ بھی چھوٹا ہی ہوگا۔

 Wazifa For Baby Growth

Baby Not Growing Inside Womb

بچے کی گروتھ
اس لئے یہ کوئی اتنی ٹینشن والی بات نہیں ہے اور بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ کوئی بھی وجہ نہیں ہوتی لیکن خون کی کمی یا Anemia بچے کی گروتھ میں کمی کی بہت بڑی وجہ ہے۔اور اگر ماں کا بلڈ پریشر ہائی ہوجائے اور اسے کنٹرول نہ کیا جائے تو اس کا اثر یہ ہوتا ہے کہ وہ چینلز یا Placenta کے اندر موجود وہ Vessels جو بچے کو خوراک یا خون پہنچا رہی ہیں وہ تنگ ہوجاتی ہیں۔جس سے بچے کو خون صحیح طرح سے سپلائی نہیں ہوتا اور گروتھ Slow ہوجاتی ہے۔اور اگر ماں کو Antiphospholipd Syndrome ہوجائے جس میں خون گاڑھا یا موٹا ہوجاتا ہے تو ایسی صورت میں بھی بچے تک پہنچنے والی Blood Flow میں رکاوٹ آجاتی ہے اور گروتھ رک جاتی ہے۔ لہٰذا بچے کی گروتھ کو بہتربنانے کے لئے روحانی علاج کے طور پر تو حاملہ خواتین کو سورۂ الشوریٰ آیت نمبر 80 کا تعویذ دیا جاتا ہے۔آیت مبارکہ: وَاِذَا مَرِضْتُ فَھُوَیَشْفِیْنِ۔ ترجمہ: اور جب میں بیمار ہوتی ہوں تو وہی مجھے شفاء دیتا ہے۔اس کے علاوہ بعض حاملہ خواتین کو یہ خدشہ لاحق ہوجاتا ہے کہ ان پر کسی نے کچھ کر دیا ہے یعنی جادو وغیرہ کا اثر ہے یا نظر لگ گئی ہے۔ اسی لئے بچے کی گروتھ نہیں ہورہی یا بعض خواتین کا بار بار Miscarriage ہوجاتا ہے تو ایسی صورت میں انہیں حمل کی حفاظت کے لئے سورۂ البقرہ کی اس آیت مبارکہ کا تعویذ دیا جاتا ہے۔وَلَا یَؤُدُُہ‘ حِفْظُھُمَاج وَھُوَالْعَلِیُّ الْعَظِیْمُ (اور اسے ان کی حفاظت کچھ بھی دشوار نہیں وہ بڑا عالی رتبہ اورجلیل القدر ہے)۔ناظرین لگ بھگ 12 سال سے حاملہ خواتین سورۂ الشوریٰ اور سورۂ البقرہ سے شفاء پا رہی ہیں۔ان کے بچے کی گروتھ بھی اللہ کی رحمت سے بہت بہترین طریقے سے ہوئی اوربعض خواتین تو ایسی بھی تھیں جن کا پہلے کئی بار Miscarriage ہوا تھا مگراللہ کی ذات نے سورۂ الشوریٰ اور سورۂ البقرہ کی بدولت انہیں صحت مند اولاد سے نواز اور حمل کی تمام Complications کو بھی دور فرمایا۔لہٰذا ناظرین Pregnancy میں ہر خاتون کے پاس سورۂ الشوریٰ اور سورۂ البقرہ کا تعویذ ہونا چاہیے خواہ بظاہر کوئی پرابلم ہے یا نہیں۔ ان شاء اللہ آپ کو اور پیدا ہونے والے بچے کو بے حد روحانی فیض عطا ہوگا۔ اس کے ساتھ بہت ضروری ہے اگر تو بچے کی گروتھ کم ہورہی ہے تو روحانی علاج کے ساتھ ڈاکٹری علاج کو اولین ترجیح دیں اور اپنا Doppler Ulterasound بھی کروالیں۔ یہ بہت ہی زبردست Advance لیول کا الٹراساؤنڈ ہے یہ ماں سے بچے تک جو Blood Supply ہورہا ہے ا سے Show کرتا ہے کہ Blood Flow ٹھیک ہے یا پھر اس میں کوئی رکاوٹ ہے۔اگر تو رکاوٹ آرہی ہو تو intrauterine growth restriction کہا جاتا ہے اور ڈاکٹرز پھر اس کی وجوہات کو جاننے کی کوشش کریں گے۔اگر خون کی کمی ہوئی تو اس کو پورا کریں گے۔ بلڈپریشر یا شوگر ہائی ہوئی تو آپ کو اس کا Treatment دیں گے لیکن آپ اپنے طور پر بھی ایسی ڈائٹ لیں جس سے کہ آپ کا بلڈ پریشر کنٹرول میں رہے۔ اور خاص طور پر اگر تو antiphospholipid syndrome ہوا تو پھر ڈاکٹرز آپ کو ایسی میڈیسن اور انجکشن دیں گے جس سے کہ خون پتلا ہوجائے اور بچے تک بآسانی پہنچ سکے۔اس کے ساتھ اپنی ڈائٹ کو بہتربنائیں تاکہ شوگر اور بلڈ پریشر کنٹرول میں رہے اور خون کی کمی بھی پوری ہوجائے۔ اور ہمارے دعا پروگرام میں دعا کروانے کے لئے اپنا نام اور والدہ کا نام ہمیں ضرورلکھوائیں۔سورۂ الشوریٰ کا شفاء والا اور سورۂ البقرہ کا روحانی حفاظت والا یہ دونوں تعویذات آ پ 1400,1400 روپے ہدیہ ادا کرکے بھی حاصل کرسکتے ہیں اور عہد کے ذریعے فی سبیل اللہ بھی۔ تعویذ منگوانے کے لئے اسی ویڈیو کی ڈسکرپشن میں دئیے گئے فون نمبرز پر رابطہ قائم کریں۔