ہمارا آج کا موضوع بہت ہی دلچسپ ہے۔آج ہم آپ کو پیشانی پر موجود تل کے بارے میں بتائیں گے کہ یہ آپ کی کون سی خوبیوں کو اجاگر کرتا ہے۔جن کو جان کر آپ حیران رہ جائیں گے کہ آپ کے ماتھے پر موجود تل کتنی زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔اور اس کے آپ کی شخصیت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ آئیے اب ہم اپنے اصل موضوع کی طرف بڑھتے ہیں۔

Mole On Head

پیشانی پر تل کا مطلب
انسان اللہ تعالی کی تخلیق کا بہترین مظہر ہے۔اللہ تعالی نے بنی نوع انسان کو اشرف المخلوقات بنایا۔اس لیے انسانی جسم کے تمام اعضاء بہت اہمیت کے حامل ہیں۔انسان کی پیشانی پر موجود تل اس کی شخصیت کی عکاسی کرتا ہے۔
ایسے لوگ جن کے ماتھے پر تل ہو وہ بہت خوب رو نظر آتے ہیں۔ان کی شخصیت با رعب ہوتی ہے اور وہ مثبت سوچ کے حامل ہوتے ہیں۔ایسے مرد جن کے ماتھے پر تل کا نشان ہو۔وہ اپنے کردار سے معاشرے میں بہت عزت پاتے ہیں۔ وہ اچھے اخلاق کے مالک ہوتے ہیں اور ہر کسی سے عزت و احترام سے پیش آتے ہیں۔ ایسے انسانوں میں زیادہ تر عاجزی پائی جاتی ہے۔ مگر ان میں سے کچھ کی طبیعت تھوڑی سنجیدہ بھی ہوتی ہے۔ وہ مخلص اور باوفا ہوتے ہیں۔ مرد کی پیشانی کا وہ حصہ جو نماز کے دوران سجدہ کرتے وقت زمین کے ساتھ مس ہوتا ہے اگر اس جگہ پر تل ہوتو وہ خوبصورتی کے ساتھ خوب سیرتی کی بھی علامت ہے۔ایسے لوگ زیادہ تر محنتی ہوتے ہیں۔اسی لئے دولت کی دیوی ان پر مہربان ہو جاتی ہے۔ایسے انسان کی جو بھی جائز حاجات ہوں اللہ پاک اسے پورا فرماتے ہیں۔
ایسی خواتین جن کے آئی برو کے درمیان میں تل ہو۔وہ بہت خوش نصیب سمجھی جاتی ہیں۔وہ دانش مند اور با شعور ہوتی ہیں۔اسی لئے وہ زیادہ تر جاذب نظر اور پرکشش نظر آتی ہیں۔ جس کی وجہ سے ہر کوئی ان کی شخصیت کا دیوانہ ہو جاتا ہے۔ایسی خواتین فطری طور پر باوفا اور محبت کرنے والی ہوتی ہیں۔
پیشانی پر تل کے نشان والے لوگ چاہے وہ مرد ہوں یا عورتیں، ان کے پاس مال و زر کی کمی نہیں ہوتی۔مال و زر سے ہماری مراد صرف دھن دولت نہیں بلکہ عقل و شعور کی دولت بھی ہے۔ ممکن ہے کہ ایسے لوگ زیادہ امیر نہ ہوں مگر وہ معاشرے میں عزت اور عقل و شعور کی دولت سے مالا مال ضرور ہوتے ہیں۔ایسے لوگ جہاں بھی جائیں اپنی چھاپ چھوڑ کر آتے ہیں۔ایسے لوگوں میں قائدانہ صلاحیتیں موجود ہوتی ہیں۔جو ان کو دوسروں سے ممتاز بناتی ہیں۔مگر ان میں سے اکثر غربت اور تنگدستی کی وجہ سے مشکلات کا شکاربھی دکھائی دیتے ہیں اور اسی لئے مایوسی ان کا مقدر بن جاتی ہے۔
ہمارے مشاہدے کے مطابق جن لوگوں کے ماتھے پر تل ہیں۔وہ زیادہ تر کامیاب لوگوں کی فہرست میں شامل ہوتے ہیں۔
یہ تھاہمارا موضوع جس میں ہم نے آپ کو پیشانی پر تل کی وہ خصوصیات بتائیں جو ہمارے مشاہدات میں آئی ہیں۔ہمارا مشاہدہ ضروری نہیں کہ 100% ٹھیک ہو غلط بھی ہوسکتا ہے۔