نظر بد کے نقصانات اور اس کا روحانی علاج
اسلام و علیکم ناظرین ہماری آج کی ویڈیو کا موضوع نظر بد پر ہے کیونکہ اس کا شکار کوئی بھی کسی بھی وقت ہو سکتاہے نہ تو اس کے لگنے کا مخصوص وقت ہے اور نہ ہی جلدی اس کا پتا چلتا ہے لیکن آہستہ آہستہ اس کے اثرات بڑھتے چلے جاتے ہیں جو انسانی جسم کوروحانی امراض میں مبتلاء کر دیتے ہیں۔اور اس کے ہر کام میں رکاوٹ پیدا کرنے کا باعث بنتے ہیں۔بعض ایسے لوگ بھی دیکھے گئے ہیں جن کو نظر بد کے نقصانات کا اندازہ نہیں ہوتا۔جب کہ نظر بد سے متعلق عبدالرحمٰن بن جابرؓ اپنے والد سیدنا جابر ؓ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
”اللہ تعالیٰ کی قضا و قدر کے بعد نظربد اکثر لوگوں کی موت کا سبب بنتی ہے۔“حدیث نمبر: 1733 رقم الحدیث ترقیم البانی
نظر بد کے سخت ہونے کا اندازہ ہم اس روایت سے لگا سکتے ہیں کہ حضرت ام سلمہ ؓ بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے ان کے گھر میں ایک لڑکی دیکھی جس کے چہرے پر(نظر بد لگنے کہ وجہ سے) کالے دھبے پڑھ گئے تھے۔نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ اس پر دم کردو کیونکہ اس کو نظر بدلگ گئی ہے۔حوالہ:صحیح بخاری،حدیث نمبر5739
اور فرما یاکہ:”نظر بد آدمی کو قبر میں اور اونٹ کو ہانڈی میں داخل کر دیتی ہے۔“سلسلہ احادیث صحیحہ،حدیث نمبر1590

Nazr e bad ke Liye Wazaif

Nazar e Bad Ka Rohani ilaj

نظر بد کے اثرات

ناظرین اب ہم ان علامات کا ذکر کریں گے جن کے جسم میں ظاہر ہونے سے سمجھ جائیں کہ آپ نظر بد کا شکار ہیں۔ان علامات میں جسم کا کوئی بھی حصہ اچانک کانپنا شروع ہو جانا،چکر آنا،آنکھوں میں درد رہنا، دھندلا دکھائی دینا،چہرے کا سرخ پڑ جانا،کام کرنے کو دل نہ کرنا،دماغ پر بوجھ اور بار بار جمائی کا آنا،دل کا بے چین ہونا اور تیزی سے دھڑکنا، عبادت کی طرف دل کا مائل نہ ہونا سرفہرست ہیں۔اس کے علاوہ بری نظر کے اثرات کی وجہ سے رشتوں میں اچانک سے دوریاں اور غلط فہمیاں پیدا ہوتی ہیں۔ بناء کسی ظاہری وجہ کے ڈپریشن یا سٹریس کا ہونا بہت عام ہے۔ نظر بد سے متاثرہ افرا د کے ہر کام میں رکاوٹ آنے لگتی ہے۔کاروبار میں نقصان پہ نقصان کا ہونا۔اور خاص طور پر نظر بد جب لڑکیوں پر اثرانداز ہوتی ہے تو اس کی وجہ سے ان کے رشتوں میں بہت زیادہ رکاوٹیں بڑھنے لگتی ہیں۔ایسی صورت میں رشتہ یا تو ہوتا ہی نہیں یا پھر ہو کر ٹوٹ جاتا ہے۔ پروموشن کا نہ ہونا۔ معاشرے میں ذلت و رسوائی۔ برے خوابوں کا آنااور ذہن پر اس کے پریشان کن اثرات کا مرتب ہونا۔ یہ سب علامات شدید قسم کے نظر بد کے اثرات کی ہیں۔ اور بہت سے افراد کو تو یہ بات پتہ بھی نہیں ہوتی کہ ان پر بری نظر کا اثر ہے۔اس لئے اگر ان میں سے کوئی بھی علامت آپ پر ظاہر ہو جائے تو وقت ضائع کیے بغیر اپنا روحانی تحفظ کریں۔ جس کے لئے آپ ہمارے روحانی سینٹر سے سورۂ القلم کا وہ تعویذ بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ جس پر سورۂ القلم کی مخصوص آیات کو اعداد کی صورت میں تحریرکیا گیا ہے۔اس نقش پروہ تمام دعائیں اور قرآنی آیات بھی تلاوت کرکے دم کی گئی ہیں۔ جو نظر بد کے توڑ کے لئے قرآن و احادیث مبارکہ میں بیان کی گئی ہیں۔ لہٰذا اس تعویذ میں تحریر سورۂ القلم انسا ن پر موجود ہر طرح کی بد نظری اور برے اثرات کو ختم کرنے کی زبردست روحانی تاثیر رکھتی ہے۔ اگر آپ یہ نقش بطور 1400 روپے ہدیہ یا عہد کے ذریعے فی سبیل اللہ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ڈسکرپشن میں دئیے گئے فون نمبر ز پر رابطہ قائم کریں۔