رسول اللہ ﷺ فرماتے ہیں۔
جس نے ٹھنڈے وقت کی دو نمازیں پڑھیں (فجر اور عصر) تو وہ جنت میں داخل ہوگا۔
ایک آدمی کا اونٹ رات کو بہت روتا تھا۔ وہ آدمی حضور پاک ﷺ کے پاس آیا اور تمام حال بتایا۔ آپ ﷺ نے اونٹ سے رونے کی وجہ پوچھی تو اس نے کہا کہ یہ رات کو عشاء کی نماز پڑھے بغیر سوتا ہے میں اس کے بستر کے نیچے جلنے والی آگ دیکھ کر روتا ہوں۔
نماز تہجد پڑھا کرو کیونکہ وہ تم سے پہلے صالحین کی روش ہے، تمہارے رب کا قرب حاصل کرنے، گناہوں کی معافی اور گناہوں سے باز رہنے کا ذریعہ ہے۔
آقاﷺ نے فرمایا: لوگ نماز جمعہ چھوڑنے سے باز آجائیں ورنہ اللہ تعالیٰ ان کے دلوں پر ضرور مہر لگا دے گا۔ پھر وہ غافلوں میں سے ہوجائیں گے۔
فجر اور عشاء کی نمازوں سے زیادو منافقوں پر کوئی اور نماز بوجھل نہیں۔ اور اگر وہ جانتے کہ ان دونوں میں کیا فضیلت ہے تو ان میں ضرور آتے چاہے سرین کے بل گھسیٹ کر آنا پڑتا۔
نبی پاک ﷺ نے ایک اور حدیث میں بیان فرمایا کہ ہمارے اور کافروں کے درمیان فرق نماز ہے۔ جس نے نماز چھوڑ دی اس نے کفر کیا۔
حضرت امام علی ؑ نے فرمایا: اگر نماز پڑھنے والے کو علم ہوجائے کہ کیسے رحمتوں نے اسے گھیر رکھا ہے تو وہ کبھی سجدے سے سر نہ اٹھائے۔
اور فرمایا کہ اگر تم پانی میں ڈوب رہے ہو اور تمہیں یاد آجائے کہ وقت نماز ہے تو نماز کی نیت کر لو۔
حضرت امام جعفر صادق ؑ نے فرمایا: جو شخص فرض نماز میں سورۂ الکافرون کی تلاوت کرے گا۔ اگر وہ بدنصیب ہوگا تو اس کا نام بدنصیبوں کی فہرست سے مٹا کر خوش نصیبوں کی فہرست میں لکھ دیا جائے گا۔
حضرت امام علی ؑ فرماتے ہیں کہ لاحاصل کو اگر پانا چاہتے ہو تو تہجد پڑھا کرو کیونکہ جو نصیب میں نہ ہو اسے تہجد کی دعائیں مقدر میں لے آتی ہیں۔
رسول اللہ ﷺ فرماتے ہیں کہ تم میں سے کوئی شخص جتنی دیر نماز کے انتظار میں بیٹھتا ہے۔ نماز ہی میں رہتا ہے۔ جب تک بے وضو نہ ہوجائے۔ فرشتے اس کے لئے دعا کرتے رہتے ہیں۔ اے اللہ! اسے معاف فرمایا! اے اللہ! اس پر رحم فرما۔(صحیح بخاری)
کیا آپ بھی نماز پڑھتے ہیں؟ اور اگر نہیں پڑھتے تو کیا ان خوبصورت اقوال مبارک کو سننے کے بعد آپ نے نماز کا اراد کر لیا ہے یا نہیں؟ کومنٹ میں ضرور بتائیں۔اور اپنے کسی بھی روحانی مسئلے کے حل کے لئے استخارہ یا دعا کروانا چاہتے ہیں تو ان وٹس اپ نمبرز پررابطہ کریں۔
Female: 0321-7970893
Male: 0323-4028555