ہماری آج کا موضوع ان لوگوں کے لیے بہت ہی Informativeہونے والا ہے جن کے ناخنوں پر سفید نشانات بن جاتے ہیں۔ناخنوں پر سفید نشانات کا بنناکس چیز کی طرف اشارہ کرتا ہے؟ اور ان نشانات کا انسانی صحت پر کیا ردعمل ہوتا ہے؟کیا یہ نشانا ت انسانی جسم کی کسی کمزوری کو ظاہر کرتے ہیں؟یایہ صرف فرضی باتیں ہیں۔ ناخن اللہ تعالیٰ کی عظیم ترین نعمت ہیں۔ اللہ تعالیٰ کی شان دیکھیے کہ اس ذات نے انسانی انگلیوں کی حفاظت کا بندوبست کس خوبصورت انداز میں کیا ہے۔ ناخن جو کہ ایک خاص قسم کی پروٹین سے بنے ہیں۔کس طرح حفاظت کا کام بھی کرتے ہیں اور انسانی جسم میں ہونے والی تبدیلیوں کی عکاسی بھی کرتے ہیں۔

انسانی ناخنوں پر موجود نشانات
انسانی ناخنوں پر موجود نشانات 3قسم کے ہوتے ہیں۔نمبر 1:سفید نقطوں یعنی Dots کی شکل میں۔نمبر 2:سفید دھبوں کی شکل میں۔نمبر 3: ناخن کے نصف قطر یعنی نچلے حصے پر چاند کی شکل میں موجود ہوتے ہیں۔اگرناخنوں پر سفید نشانات نقطوں کی صورت میں ہیں تو گھبرانے کی بات نہیں۔ممکن ہے کہ یہ نشانات ایسڈ یا کیمیکل کی وجہ سے ناخن پر بن گئے ہوں کیونکہ عموماً خواتین Nail Polish Remover کا استعمال کرتی ہیں۔تو پالش کو ہٹانے کے بعد بعض اوقات یہ نشانات وقتی طور پر نمودار ہوتے ہیں اور پھر خودبخود ختم بھی ہو جاتے ہیں۔لیکن اگر آپ نے کبھی اپنے ناخنوں پر ایسڈ استعمال نہیں کیاتو پھر یہ جسم میں موجود کسی چھپی ہوئی بیماری کی علامت بھی ہو سکتے ہیں۔اگر ناخنوں پر سفید نشانات دھبوں کی صورت میں ہوں توپھر ممکن ہے کہ یہ جسم میں کسی چیز کی کمی کی وجہ سے ہو ں۔لیکن ناخنوں پر سفید دھبوں کے ظاہر ہونے کی وجہ زنک Deficieny بھی ہوسکتی ہے۔اگر خوراک میں لوبیا، دہی، گوشت،پالک اور Dry Fruits کا استعمال کیا جائے تو یہ کمی دور ہو جاتی ہے اور یہ سفید دھبے بھی ختم ہو جاتے ہیں۔بعض افراد کے1یا 1سے زیادہ ناخنوں پر سفید دھبے ہوتے ہیں جو کہ جسم میں موجود کیلشیم کی کمی کو ظاہر کرتے ہیں۔ خوراک میں انڈا، دودھ، مچھلی اور گوشت کا استعمال کرنے سے یہ نشانات ختم ہو جاتے ہیں۔اور اگر یہ نشان ناخن کے نچلے حصے پر موجود ہو تو یہ آپ کے جسم میں کیلشیم اور وٹامن Dکی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔اس صورت میں Green Vegetables کا استعمال کریں۔اگر آپ کے ناخن پر اس طرح سے سفید نشانات ہوں تو ماہرین روحانیات کے مطابق یہ آپ پر شدید بدنظری کو ظاہر کرتا ہے۔ایسے لوگ عموماً نظربد اور حسد کا شکار ہوتے ہیں۔یہ لوگ جس کام میں بھی ہاتھ ڈالتے ہیں اس میں نقصان اٹھاتے ہیں۔ایسے لوگوں کے ہر کام میں رکاوٹ آتی ہے۔ پریشانیوں کو فیس کرتے ہیں۔اور جن کے ہاتھ کی پہلی انگلی کے ناخن پر اس طرح سے نشان ہو تو ایسے لوگوں کے بہت دشمن ہوتے ہیں۔ اور عموماً دشمن ان پر چھپ کر وار کرتے ہیں۔اور ان کی کامیابیوں کی راہ میں رکاوٹ بنتے ہیں۔ اور جن لوگوں کی درمیان والی انگلی کے ناخن پر سفید نشان ہو تو ایسے لوگ جذباتی ہوتے ہیں۔اور جذباتی فیصلے کرتے ہیں۔اور پھر بعد میں اپنے کیے گئے فیصلوں پر شرمندگی کا اظہار کرتے ہیں۔ان لوگوں کے احساسات اور فیصلے اکثر ان کو اپنی منزل سے دور کر دیتے ہیں۔اگر سفید نشان Ring Finger کے ناخن پر ہو تو ایسے لوگ اپنی زندگی میں بہت پریشان ہوتے ہیں ان کو کسی بھی چیز میں خوشی محسوس نہیں ہوتی۔اور اپنی زندگی تکلیفوں اور مصیبتوں میں بسر کرتے ہیں۔اگر نشان چھوٹی انگلی کے ناخن پر ہے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ ہر اس انسان سے دھوکہ کھائے گا۔جس کو وہ معمولی سمجھے گااس لیے ایسے انسان کو محتاط ہو کر چلنا چاہیے۔