مرحوم والدین، دادا، دادی، نانا یا نانی کے ایصال ثواب
اسلام و علیکم ناظرین! رسول خدا ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے کہ قیامت کے دن نیک لوگوں کا سردار وہ شخص ہوگا جس نے اپنے والدین کے ساتھ مرنے کے بعد نیکی کی ہے۔نیکی کی بہترین صورت یہ ہے کہ ان کے ایصال ثواب کے لئے دعا کا سلسلہ ہمیشہ جاری و ساری رہے۔اس نیک کام کا ارادہ تو ہر بیٹی یا بیٹا کرتا ہی ہے مگر وہ سلسلہ چند دن کے بعد ٹوٹ جاتا ہے۔جب انہیں بے شمار پریشانیاں، بیماریاں اور مصروفیت گھیر لیتی ہے تو وہ لاکھ کوشش کریں مگر مرحومین کے لئے دعا کا سلسلہ جاری نہیں رکھ پاتے۔ لہٰذا ایسی صورت میں آپ کو بالکل بھی ندامت محسوس کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ہمارے روحانی نیٹ ورک میں مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے 12 سال پہلے خصوصی دعا پروگرام کا آغاز کیاگیا تھا۔ جس میں ہمارے روحانی نیٹ ورک سے جڑے بے شمار افراد ہر جمعرات کو شامل ہو کر اپنے مرحوم والدین یا عزیز اقارب کے لئے دعا کرواتے ہیں۔
غائبانہ طور پرخصوصی دعاکا طریقہ

Ghaibana Dua Main Shamil Hone Ka Tareeqa

Ghaibana Dua Main Shamil Hone Ka Tareeqa

لہٰذابھائی یا بہنیں بھی اگر اپنے مرحوم والدین کے لئے خصوصی دعا کروانا چاہتے ہیں توبالکل بھی دیر نہ کریں ابھی کم از کم 12 مرتبہ اسم اعظم سُبْحَانَ اللّٰہِ یَابَاسِطُ پڑھیں اور اس ذکر کے ساتھ ان کانام لکھ کر اسی میں دئیے گئے فون نمبرز پر ایس ایم ایس یا وٹس اپ کے ذریعے ارسال کر دیں جونہی آپ کا پڑھا گیا مختصر ذکر ہمارے سلسلے کی ذمہ دارٹیم کو وصول ہوگا تو اسے دعا پروگرام میں شامل کر لیا جائے گا۔ اور جمعرات والے دن ان مرحومین کا نام اور وہ ذکر اسم اعظم جو آپ نے پڑھ کر ارسال کیا ہوگا۔ وہ دعا پروگرام کے تمام ممبران کو بھی خصوصی دعا کے لئے ارسال کر دیا جائے گا اور ہمارے سلسلے کے بزرگ بھی ان کا نام لے کر اللہ کے حضور ان کی بخشش کے لئے غائبانہ طور پرخصوصی دعا کریں گے۔ جس کے بارے میں رسول پاک ﷺ بھی فرماتے ہیں کہ سب سے جلد قبول ہونے والی دعا وہ ہوتی ہے جو غائبانہ طور پر کسی انسان کے لئے کی جائے۔
ویسے تو یہ ذکر آپ خود بھی اللہ کے حضور والدین کو ایصال ثواب کرکے ان کیلئے دعا کرسکتے ہیں مگر یہی ذکر جب آپ کلی اختیارات کے ساتھ ہمارے دعا پروگرام میں ارسال کریں گے تو اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوگا کہ آپ کا مختصر تعداد میں پڑھا گیا ذکر اسم اعظم لاکھوں، کڑوڑوں کی تعداد میں پڑھے گئے ذکر میں شامل ہوکے جب اللہ کے حضور پیش کیا جائے گا تو اس تمام ذکر کا ثواب آپ کے مرحومین کو بھی پہنچے گا ان شا ء اللہ۔ تقریباً 12 سال سے ہمارے دعا پروگرام کو بہت بڑی تعداد میں لوگ جوائن کر رہے ہیں۔ جن میں بے شمار افراد ایسے بھی تھے جن کو اکثر ان کے مرحوم والدین خواب میں بری حالت میں نظر آتے تھے لیکن جب انہوں نے اس دعا پروگرام کو جوائن کیا تو پھر وہی مرحومین انہیں بے حد خوش باش اور ذکر و اذکار کرتے ہوئے بہت ہی مطمئن دکھائی دئیے۔
تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس دعا کو جوائن کرکے اپنے مرحوم والدین، دادا دادی، نانا نانی، بھائی بہن یا دیگر رشتہ داروں کو لاکھوں کڑوڑوں کی تعداد میں ذکر اسم اعظم ایصال ثواب کرواکے ان کی بخشش کا ذریعہ بن سکیں۔ تمام بھائیوں اور بہنوں کے مرحومین کے لئے دعا کریں۔ اے اللہ! تمام مرحومین کو رسول پاک ﷺ کے نعلین پاک کے صدقے میں اپنی رحمت کے سائے میں رکھ اوران کے گناہوں کی بخشش فرما کر اس ذکر کے طفیل انہیں اجر عظیم عطا فرمادے آمین ثم آمین۔

Contact us:
Female: 0323-7718187
For Male: 0306-5111214