ہماری آج کا موضوع ہر اس فرد کے لیے ہے جو ہاتھوں اور انگلیوں پر موجود تلوں کی خوبیوں کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں۔ تل یا مول دو مختلف Colours کے ہوتے ہیں۔ہماری انگلیوں اورہاتھوں پر موجود تل ہلکے اور گہرے بھی ہو سکتے ہیں اور ان کا سائز چھوٹا بڑا بھی ہو سکتا ہے۔ جیسا کہ ہم نے پہلی ویڈیو میں (نر تل اور مادی تل) کے متعلق تفصیل سے بیان کیا ہے۔ ہاتھوں اور Fingersپر موجود تل کے ہلکے یا گہرے کالے سیاہ ہونے کے اثرات کس طرح سے ہماری زندگی کی اچھائی،برائی اور شخصیت کو بیان کرتے ہیں۔ ہاتھوں اور انگلیوں (Fingers)پر موجود ہلکے یا سیاہ تل ہماری کامیابیوں اور ناکامیوں کے متعلق کیا بتاتے ہیں۔آج ہم ہاتھوں اور انگلیوں پر موجود تل کا مطلب بیان کریں گے۔

Til ka Raz

تل کا مطلب
ایسے لوگ جن کے ہاتھوں کی چھوٹی فنگرزپر ہلکا یا سیاہ تل ہوان کی زندگی بہت زیادہ خوشگوار نہیں ہوتی۔ایسے لوگ زیادہ تر مشکلات اور پریشانیوں کو فیس کرتے ہیں۔اگر تل گہرا سیاہ ہاتھ کے انگوٹھے پر ہو تو ایسے لوگ بہت Hard Worker ہوتے ہیں۔اور اپنے مقاصد کو ذہن میں رکھ کر اپنی منزل کی طرف آگے بڑھتے ہیں۔کامیابیاں اور نام بہت زیادہ کماتے ہیں۔
اگر ہلکا سیاہ تل آپ کے دائیں ہاتھ پر Index Finger کے بالکل نیچے اس جگہ پر ہو تو اس کا مطلب ہے کہ تل کا اس جگہ پر ہونا آپ کے لیے مشکلات اور پریشانیاں لانے کا باعث بن سکتا ہے۔ایسے لوگوں کو جا ب اور کاروبار میں اکثر ناکامی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔اور زندگی میں عموماً جو بھی کام کرتے ہیں اس میں رکاوٹیں بہت زیادہ آتی ہیں۔اور اپنی Married Life میں بھی زیادہ تر کامیابی حاصل نہیں کر پاتے۔اگرسیاہ تل اسی انگلی کی پہلی Tip یعنی پور پر ہو توایسے لوگوں کی بہترین خوبی یہ ہے کہ انتہائی محنتی اور مخلص ہوتے ہیں۔اور جو بھی کام کرتے ہیں لگن، محنت اور شوق سے کرتے ہیں اور زندگی میں کامیابیوں سے ہمکنارہوتے ہیں۔اور اپنی اسی محنت کے بل بوتے پر کافی مال و دولت حا صل کرتے ہیں۔ان میں سے اکثر مالی طور پر Strongہوتے ہیں یعنی ان کے پاس دولت کافی مقدار میں ہوتی ہے۔اگر یہی تل Light Black ہو اور بائیں ہاتھ کی Index Finger کی پہلی Tip پر ہو تو ایسے لوگ اپنی زندگی میں بہت زیادہ کامیاب نہیں ہو پاتے ان کے دشمن بہت زیادہ ہوتے ہیں اور مالی طور پر اتنے مضبوط نہیں ہوپاتے۔بہت زیادہ جذباتی اور غصے کے تیز ہوتے ہیں۔ایسے لوگEmotionalہو کراپنے نفع و نقصان کی پرواہ کیے بغیر زندگی کے معاملات میں غلط فیصلے کرتے ہیں۔ اگرگہرا سیاہ تل ہاتھ کی درمیان والی انگلی پر ہو تو ایسے لوگ دوسروں سے بہت اچھے تعلقات بناتے ہیں۔ان کی ازدواجی زندگی کافی حد تک بہترین گزرتی ہے۔خوش مزاج ہوتے ہیں اور ان کی گفتگو کا انداز بہت اچھا ہوتا ہے۔روپے پیسے کے معاملے میں کافی لکی ثابت ہوتے ہیں۔اگر تل ہلکا سیاہ ہو اور اسی انگلی کے نیچے اس جگہ پر ہو تو ایسے لوگ بہت کم گو ہوتے ہیں اور زندگی میں تنہا رہنا پسند کرتے ہیں۔ایسے لوگوں کو زندگی میں بہت زیادہ دھوکے ملتے ہیں اور لوگوں کے رویوں سے بہت زیادہ غمگین ہو جاتے ہیں۔ان کا مزاج بہت کم لوگوں کے ساتھ میچ کرتا ہے۔لوگ زیادہ تر ان کے قریب رہنا پسند کرتے ہیں۔اور اگر تل ہلکا یا سیاہ دائیں ہاتھ کی ہتھیلی پر ہو تو ایسے لوگ بہت خوش نصیب ہوتے ہیں۔ محبت اور خوشیوں سے بھرپور آئیڈیل زندگی گزارتے ہیں۔ نام،پیسہ اور مال و دولت بہت جلد حاصل کر لیتے ہیں۔ اگر یہی تل بائیں ہاتھ کی ہتھیلی پر ہو تو ایسے لوگ زندگی میں مالی لحاظ سے کمزور ہوتے ہیں۔ اور اکثر دوسروں پر انحصار کرتے ہیں۔اور اپنی زندگی میں کچھ بھی پانے کے لیے بہت Struggleکرتے ہیں۔اگر تل ہاتھ پر ناخن کے آس پاس ہو تو یہ لوگ کوئی بھی فیصلہ جلد بازی میں لے لیتے ہیں۔ اور پھر بعد میں اپنے کیے گئے فیصلوں پر پچھتاتے بہت ہیں۔ یہ تھی ہاتھوں اور انگلیوں پر تلوں کے متعلق مختصر سیInformation۔