ہر انسان دولت،شہرت اور کامیابی پانا چاہتا ہے۔وہ چاہتا ہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ مالدار ہو اس کا معاشرے میں ایک خاص مقام ہو اور لوگ اس کو عزت کی نگاہ سے دیکھیں۔اور وہ اپنی مرضی کے مطابق زندگی بسر کرے۔ آپ نے اکثر دیکھا ہو گا کہ کچھ لوگ زندگی میں جو کام شروع کرتے ہیں انہیں کامیابی نصیب ہوتی ہے۔اور کچھ لوگ اپنا مقام بنانے کے لیے بہت محنت کرتے ہیں۔لیکن بہت کم ہی کامیا ب ہو پاتے ہیں۔انسان کی کامیابی اور ناکامی کی بہت سی وجوہا ت ہوتی ہیں۔ اگر یہ لوگ چند باتوں کا علم جان لیں تو بہت سی الجھنوں سے بچ سکتے ہیں۔ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ اللہ رب العزت نے لوح محفوظ میں انسان کی قسمت، رزق اور کامیابی لکھ دی ہے۔یعنی اس انسان کو کتنا رزق ملے گا؟اس کی قسمت اور تقدیر کیسی ہو گی؟ اور یہ کتنی کامیاب زندگی بسر کرے گا؟یہ سب اس ذات نے لکھ دیا ہے۔ ہاتھوں کی لکیروں کے ذریعے اپنا نصیب جاننا تو صرف ایک فن ہے نا کہ علم غیب یہ ایک اندازہ ہے کہ انسان کی قسمت اور کامیابی کا انحصار اس کے ہاتھوں میں موجود خوش قسمتی کی لکیروں پر ہوتا ہے۔ آج ہم ہاتھوں کی ہتھیلی میں چھپی دولت مندی اور خوش قسمتی کی لکیر کے متعلق بتائیں گے۔ اس لیے یہ جاننے کے لیے اس ویڈیو کو End تک دیکھیں۔ اس سے پہلے ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ اس چینل پر ہم وظائف، دعا اور تعویذات کی ویڈیوز بھی اپ لوڈ کر رہے ہیں۔ اگر آپ کا کوئی بھی روحانی مسئلہ ہو جس کا آپ کو حل نہ ملتا ہو تو ہمارے چینل کو سبسکرائب کر لیں تاکہ روحانی مسائل کے حل کی نئی اور پرانی ویڈیوز آپ تک بآسانی پہنچ سکیں۔ناظرین!ہمارا اصل موضوع ہے کہ ہاتھ کی لکیروں سے انسان اپنی قسمت، دولت، عزت، شہر ت اور کامیابی کو کیسے معلوم کر سکتا ہے۔انسان کی خوش قسمتی اور دولت مندی کاانحصارہاتھوں کی لکیروں کے ہلکے اور گہرے ہونے پر ہوتا ہے۔

جن لوگوں کی ہاتھوں کی لکیریں گہری ہوتی ہیں وہ لوگ بہت خوش قسمت ہوتے ہیں۔ان کو کامیابی بہت جلد مل جاتی ہے۔زندگی کے ہر پہلو میں کامیاب ہوتے ہیں۔ان کی زندگی میں Struggle کم ہوتی ہے اور اکثربن مانگے ہی خوشیاں پاتے ہیں۔مال و دولت کے حوالے سے زیادہ تر بہت لکی ہوتے ہیں۔ اور جس کام کو کرتے ہیں اس میں نام،عزت، دولت اور شہرت پاتے ہیں۔یہ لوگ اکثر بہت زندہ دل ہوتے ہیں۔اور اپنی ہنسی و مزاح سے دوسروں کا دل لبھاتے ہیں۔ یہ جس کے ساتھ بھی تعلقات بڑھاتے ہیں۔خلوص دل سے اس کا ساتھ نبھاتے ہیں۔اور جن لوگوں کے ہاتھ کی لکیریں ایسے ہلکی ہوں وہ لوگ اپنی زندگی میں بہت سی مشکلات اور پریشانیوں کو فیس کرتے ہیں۔ ایسے لوگوں کے ہر کام میں بہت زیادہ روکاوٹیں آتی ہیں۔ زندگی کے ہر موڑ پر ان کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

یہ لوگ بہت Hard Worker ہوتے ہیں ان کو جو ملتا ہے وہ اپنی محنت کے بل بوتے پر ملتا ہے۔یہ لوگ بہت ذہین ہوتے ہیں۔اپنی اسی ذہانت کی وجہ سے معاشر ے میں اپنی ایک خاص پہچان بناتے ہیں۔ان لوگوں کے مثبت خیالات اوربہترین عادات ان کی شخصیت کو چار چاند لگا دیتی ہیں۔ ایسے لوگ کوئی بھی فیصلہ کریں بہت سوچ سمجھ کر کرتے ہیں۔ان لوگوں کو پیسہ کمانے کا بہت شوق ہوتا ہے مالدار ہونے کے لیے نت نئے تجربات کرتے رہتے ہیں۔ اوراپنے پلان پر ورک کرتے ہیں۔ اس کے بر عکس کچھ لوگوں کے ہاتھ میں بہت زیادہ لکیریں ہوتیں ہیں۔ایسے لوگ زندگی میں انوکھے کام کرتے ہیں اور دوسرے لوگوں کی نسبت زیادہ کامیاب نہیں ہو پاتے کیونکہ ان کی زندگی میں حد سے زیادہ مشکلات اور پریشانیاں آتی ہیں۔ایسے لوگ تھوڑے سست ہوتے ہیں۔اورکسی چیز کو سمجھنے میں وقت لگا دیتے ہیں۔ ان لوگوں کو باتوں کی گہرائی کم ہی سمجھ میں آتی ہے۔ ان لوگوں کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ یہ پریشان ہوں بھی تو دوسروں کو یہ دکھاتے ہیں کہ وہ بہت زیادہ خوش ہیں۔ہم نے آپ سے ہاتھ میں موجودخوش قسمتی کی لکیر کا صرف ایک کیفہ یعنی اندازہ شیئر کیا ہے۔ہمارایہ اندازہ ضروری نہیں کہ سو فیصد ٹھیک ہو، غلط بھی ہو سکتا ہے۔ اس لیے ہمارا مشاہدہ آپ کی شخصیت کے متعلق کتنے فیصد درست ہے۔