آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ جن افراد کا نام CاورT سے شروع ہوتا ہے وہ کیسی عادات کے مالک ہوتے ہیں؟ان کی شخصیت اور مزاج کیسا ہوتا ہے؟ اس جوڑی کو اپنے آپس کے تعلقات بہتر بنانے کے لئے اور اپنی زندگی میں آسانی کے لئے اللہ پاک کا کونسا اسم مبارک پڑھناچاہیے۔اب ہم آتے ہیں اپنے اصل موضوع کی طرف۔

ایسے لوگ جن کا نام C سے شروع ہوتا ہے وہ بہت نرم مزاج کے مالک ہوتے ہیں۔ ان لوگوں کو غصہ بہت کم آتا ہے۔ یہ لوگ دوسروں کی چھوٹی موٹی باتوں کو دل پر نہیں لیتے بلکہ نظرانداز کرنے میں بہتری سمجھتے ہیں۔ کیوں کہ ایسے لوگ نہیں چاہتے کہ زیادہ مسائل پیدا ہوں لیکن بعض اوقات انہیں بہت غصہ آ جاتا ہے اور ان کا خود پر کنٹرول نہیں رہتا۔یہ لوگ سیر و تفریح کے بہت شوقین ہوتے ہیں۔ ان کو مختلف جگہوں پر جانا اور خوبصورت مقامات دیکھنا بہت پسند ہوتا ہے۔ ایسے لوگ اپنی تمام مشکلات کو صبر و تحمل سے برداشت کرنے کی خوب مہارت رکھتے ہیں لیکن ان میں سے بعض صبر کا مظاہرہ نہیں کر پاتے اور خود کو مشکلات میں ڈال لیتے ہیں۔ پیار محبت کے معاملے میں یہ لوگ وفادار ہوتے ہیں اور اپنے دوستوں کے ساتھ مخلص رہتے ہیں لیکن جب انہیں کسی سے دھوکا ملتا ہے تو یہ اس چیز کو برداشت نہیں کر پاتے اور دل برداشتہ ہو جاتے ہیں۔ ان کی کوشش ہوتی ہے کہ جس طرح یہ دوسروں کے ساتھ مخلص رہتے ہیں اسی طرح دوسرے بھی ان کے ساتھ مخلص رہیں۔ایسے لوگ محنت کرکے نیک خواہشات کو پورا کرتے ہیں لیکن ان میں سے بعض لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو اپنی ذاتی خواہشات کو پورا کرنے کے لئے خود غرض بن جاتے ہیں۔

اس کے برعکس اگر ہم بات کریں T نام کے لوگوں کی تو ان کے چہرے پر ہمیشہ مسکان رہتی ہے اور یہ لوگ دوسروں کو بھی مسکراتے ہوئے دیکھنا پسند کرتے ہیں۔یہ لوگ کسی بھی انسان کو اپنی مسکراہٹ سے ہشاش بشاش کرکے اس کے دل میں اپنی جگہ بنا لیتے ہیں۔ایسے لوگ بہت ہوشیار اور چالاک ہوتے ہیں اور اپنی ذات سے بڑھ کر کسی پر بھی اعتبار نہیں کرتے۔ان لوگوں کی کوشش ہوتی ہے کہ یہ اپنی Personalباتوں کو صرف اپنے آپ تک ہی محدود رکھیں۔اگر ان لوگوں کو اپنی بات کسی سے شیئر کرنی پڑ جائے تو پہلے اس کو اچھی طرح پرکھتے ہیں کہ وہ شخص ان کی سوچوں کے مطابق قابل اعتماد ہے بھی یا نہیں۔ اور جب انہیں کوئی ایسا شخص ملتا ہے تو یہ اس سے کوئی پردہ نہیں رکھتے بلکہ اپنا ہر دکھ سکھ اس کے ساتھ شئیر کرتے ہیں۔T نام کے لوگ زیادہ تر ایسے کاموں کا انتخاب کرتے ہیں جن میں محنت کم کرنی پڑے اور اس کا پھل انہیں زیادہ ملے اور ایسا ہوتا بھی ہے۔یہ رشتوں کو نبھانے کے معاملات میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ایسے لوگ خود سے جڑے ہوئے رشتوں کی قدر اور محبت کرنے والے ہوتے ہیں مگر ان میں سے بعض اپنی محبت کے احساسات کو ظاہر کرنے کا فن نہیں جانتے۔جس کی وجہ سے ان کے قریبی رشتے ان سے زیادہ تر ناخوش ہی رہتے ہیں۔

اگر ہم بات کریں C اور T نام کی جوڑی کی تو اگر C نام کے مرد ہوں تو وہ ایک اچھی زندگی گزارتے ہیں لیکن ان میں سے بعض مرد تھوڑے دل پھینک قسم کے ہوتے ہیں جو خوبصورتی کی طرف جلدی اٹریکٹ ہو جاتے ہیں۔ اور اس وجہ سے ان کی ازدواجی زندگی بعض اوقات لڑائی جھگڑے کا شکار رہتی ہے۔اگر T نام کی خواتین ہوں تو ان میں زیادہ تر خواتین دل کی بہت صاف ہوتی ہیں اور لاجواب بیویاں ثابت ہوتی ہیں۔جبکہ ان میں سے بعض خواتین ایسی بھی دیکھی گئی ہیں جو اپنی پر آسائش زندگی کو لے کے بعض اوقات تھوڑی گھمنڈی بھی ہو جاتی ہیں۔دوسری طرف اگر T نام کے مرد ہوں تو ان میں سے زیادہ تر مرد صاف گو ہوتے ہیں اور اپنی بیوی کو لے کر انتہائی مخلص ہوتے ہیں لیکن ان میں سے بعض انتہائی غصے والے بھی ہوتے ہیں اور اپنی فیملی کو اپنے اصولوں کو مطابق لے کے چلنا پسند کرتے ہیں۔اگر C نام کی خواتین ہوں تو ان میں زیادہ تر خواتین اپنے شوہر کو لے کر محبت کے جذبے سے سرشار ہوتی ہیں اور ایک محبت بھرا رشتہ قائم کرتی ہیں۔اور اپنی ازدواجی زندگی کو لے کر ہر طرح کی ذمہ داری اور فرائض کو بخوبی سر انجام دیتی ہیں۔

لہٰذا اگر Cاور Tدونوں میاں بیوی اپنے رشتے کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں اور ایک دوسرے کے دل میں محبت پیدا کرنا چاہتے ہیں۔یا دونوں میں سے کوئی ایک اپنے جیون ساتھی کے دل میں اپنی محبت اور عزت پیدا کرنا چاہتا ہے تو روزانہ یہ اسم اعظم یَا صَمَدُ، یَا تَوَابُ543مرتبہ پڑھے۔اگر دونوں اس اسم اعظم کو بتائی گئی تعداد کے مطابق پڑھیں گے تو انشاء اللہ دونوں میں جلد عزت اور محبت پروان چڑھے گی۔

Ism E Azam

یہ اسم اعظم 543مرتبہ پڑھنے کے بعد دعا پروگرام فارم کو فل کر کے ہمیں Submit کریں تاکہ آپ کے لیے اللہ کے حضور مقدس مقامات پر آپ کا نام لے کر خصوصی دعا کروائی جائے اگر آپ اپنے کسی روحانی مسئلے کے حل کے لیے قرآنی تعویزات اپنے نام منسوب کروانا چاہتے ہیں تو دئیے گئے فون نمبرز پر رابظہ کریں۔

Contact Us:

For Female:  0092  323 7718187

For Male:      0092  323 4028555