آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ جن افراد کا نام C اورP سے شروع ہوتا ہے وہ کیسی عادات کے مالک ہوتے ہیں؟ان کی شخصیت اور مزاج کیسا ہوتا ہے؟ اس جوڑی کو اپنے آپس کے تعلقات بہتر بنانے کے لئے اور اپنی زندگی میں آسانی کے لئے اللہ پاک کا کونسا اسم مبارک پڑھناچاہیے۔اب ہم آتے ہیں اپنے اصل موضوع کی طرف۔

Mizaj

C اورPکی جوڑی کا مزاج
ایسے افراد جن کا نام Cسے شروع ہوتا ہے وہ انتہائی با صلاحیت ہوتے ہیں اوراسی لئے انہیں دوسروں میں آسانی سے گھل مل جانے کا ہنر خوب آتا ہے۔یہ زیادہ تر ملنسار ہو تے ہیں اور خود سے زیادہ اپنوں کی فکر کرتے ہیں اور ان کی اسی خوبی کی بنا پروہ بھی ان کو بہت عزت دیتے ہیں۔یہ زیادہ تر دوسروں کیلئے ہمدردانہ احساس رکھتے ہیں اور ہر مشکل میں ان کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں اور ان کے کردار کا یہ حسن ہوتا ہے کہ لوگ ان کی شخصیت سے جلدی متاثر ہو جاتے ہیں۔لیکن ان میں سے بعض ایسے بھی دیکھے گئے ہیں جن کو اپنی ذات سے بڑھ کر کچھ بھی نظر نہیں آتا اور یہ ہمیشہ اپنے بارے میں سوچتے ہیں۔جس کی وجہ سے بعض اوقات Cنام کے ایسے لوگوں کو خودغرض سمجھا جاتا ہے۔مگر Cنام کے زیادہ تر لوگ شفیق اور نرم مزاج ہوتے ہیں اور ان کا سب کے ساتھ برتاؤ قابلِ قدر ہوتا ہے۔لیکن اس کے بر عکس اگران کو کوئی تکلیف پہنچائے تو یہ جلدی انتقامی ہو جاتے ہیں۔
ایسے لوگ جن کا نامPسے شروع ہوتا ہے وہ ہر چیز کو لیکر بہت متجسس ہوتے ہیں اور ہمیشہ زندگی کے ہر میدان میں آگے رہنا چاہتے ہیں۔Pنام کے زیادہ تر لوگ دوسروں کو خوش رکھتے ہیں اور یہ جس محفل میں چلے جائیں اس کی جان بن جاتے ہیں۔ ان کی شخصیت میں اتنی اپنائیت ہوتی ہے کہ دوسرے لوگ ان سے جلدی متاثر ہو جاتے ہیں اور ان کو اپنا دوست بنانا پسند کرتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ ان کا حلقہ احباب کافی وسیع ہوتا ہے۔لیکن ان میں سے بعض ایسے بھی دیکھے گئے ہیں جن کو دوستی میں خاص دلچسپی نہیں ہوتی جس کی وجہ سے ان کے دوستوں کی تعداد بھی کم ہوتی ہے اور یہ تنہا رہنے کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں۔مالی حالات کی بات کریں تو Pنام کے لوگوں پر پیسہ نچھاور ہوتا ہے لیکن اس کے لئے انہیں سخت محنت کرنا پڑتی ہے۔یہ لوگ زیادہ تر ضدی مزاج ہوتے ہیں جس کی وجہ سے یہ جس بات پر اڑ جائیں پھر اس سے پیچھے نہیں ہٹتے چاہے اس کیلئے ان کو کتنا بھی نقصان کیوں نہ اٹھانا پڑے۔لیکن ان میں سے بعض در گزر سے کام لیتے ہیں اور ضد بھی کم کرتے ہیں۔ان کی زندگی کا منفی پہلو یہ ہے کہ بعض اوقا ت خود غرضی کا شکار ہو جاتے ہیں اور دوسروں کی بجائے بس اپنا فائدہ سوچتے ہیں اس لئے دوسرے ان سے جلدی متنفر ہو جاتے ہیں۔
ٓاگر ہم بات کریں CاورPکی جوڑی کی تو یہ ایک مثالی جوڑی ثابت ہوتی ہے کیونکہ جہاں Pنام کے شوہر اپنی بیوی کو لے کر باوفا ہوتے ہیں وہیں Cنام کی بیویاں بھی ساتھ نبھانے میں پیچھے نہیں رہتیں۔اسی طرح Pنام کے شوہرCaringہوتے ہیں اور اپنی بیوی کو خوش رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔Cنام کی بیویاں بھی گھر کو لے کر بہت ذمہ دار ہوتی ہیں اور اپنے شوہر کو کبھی ناراضگی کا موقع نہیں دیتیں۔ بعض ایسیCنام کی خواتین بھی دیکھی گئی ہیں جو گھر پر اپنی حکمرانی قائم رکھنے کیلئے کسی بھی حد تک جا سکتی ہیں۔اسی طرحPنام کے مردوں میں بھی ضدی پن کا عنصر ہوتا ہے جس کی وجہ سے یہ بعض اوقات اپنی ضد میں آکر یہ نہیں سوچتے کہ اس میں ان کا نقصان ہے یا فائدہ بس پھر یہ اپنی بیویوں کو کسی بھی معاملے میں دخل اندازی نہیں کرنے دیتے۔ان میں سے زیادہ تر شوہر ایسے ہیں جو اپنی بیوی کی ہر ضرورت پوری کرنے کو اولین ترجیح دیتے ہیں اس لئے ان کی بیویاں ان سے گہری محبت کرتی ہیں۔اسی طرحPنام کی خواتین بھی بہترین ہمسفر ثابت ہوتی ہیں۔یہ اپنے شوہر کو بہت عزت دیتی ہیں اور ان کی کوشش ہوتی ہے کہ یہ اپنی ذات سے منسوب ہر ذمہ داری ایسے پوری کریں کہ شوہر اِن سے خوش ہو جائے۔اس جوڑ ی کے درمیان اکثر معمولی باتوں پر ایسی نوک جھوک ہوتی ہے جو اس حد تک بڑھ جاتی ہے کہ ان کا رشتہ خطرے میں پڑ جاتا ہے۔

Ism E Azam

C اورPکی جوڑی کی لیے اسم اعظم
لہٰذا اگر Cاور Pدونوں میاں بیوی اپنے رشتے کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں اور ایک دوسرے کے دل میں محبت پیدا کرنا چاہتے ہیں۔یا دونوں میں سے کوئی ایک اپنے جیون ساتھی کے دل میں اپنی محبت اور عزت پیدا کرنا چاہتا ہے تو روزانہ یہ اسم اعظم یَا صَمَدُ، یَامُتعَالِیُ623مرتبہ پڑھے۔اگر دونوں اس اسم اعظم کو بتائی گئی تعداد کے مطابق پڑھیں گے تو انشاء اللہ دونوں میں جلد عزت اور محبت پروان چڑھے گی۔
یہ تھا C اورPنام کی جوڑی کی شخصیت کے بارے میں مختصر سا اندازہ جو ضروری نہیں کہ سو فیصد ٹھیک ہوغلط بھی ہو سکتا ہے۔آپ کے خیال میں ہمارا یہ اندازہ کتنے فیصد درست ہے؟