آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ جن افراد کا نامCاورKسے شروع ہوتا ہے وہ کیسی عادات کے مالک ہوتے ہیں؟ان کی شخصیت اور مزاج کیسا ہوتا ہے؟ اس جوڑی کو اپنے آپس کے تعلقات بہتر بنانے کے لئے اور اپنی زندگی میں آسانی کے لئے اللہ پاک کا کونسا اسم مبارک پڑھناچاہیے۔ اب ہم آتے ہیں اپنے اصل موضوع کی طرف۔

C Or K Ki Jori

ایسے افراد جن کا نامC سے شروع ہوتا ہے وہ زیادہ تر عقل مند اور باشعورہوتے ہیں۔انہیں اپنا ہر کام اچھے طریقے سے کرنا پسند ہوتا ہے اور یہ ہر کام کو ایک مخصوص ترتیب سے کرتے ہیں۔ یہ لوگ زیادہ تراپنی محنت اور لگن کی وجہ سے جلد کامیاب ہو جاتے ہیں۔یہ مشکل سے مشکل کام کو بھی کرنے سے نہیں کتراتے اور ان کی اس عادت کی وجہ سے دوسرے لوگ بھی ان کے پاس اپنے کام کے متعلق مشورہ لینے آتے ہیں۔ ان کی زندگی میں جتنی بھی مشکلات آئیں یہ ان کا صبر و تحمل سے سامنا کرتے ہیں اور بہت زیادہ سوچ بچار کے بعد ان مشکلات کا حل تلاش کرتے ہیں۔انہیں بیکار بیٹھے رہنے سے زیادہ محنت کرنا پسند ہوتی ہے۔یہ لوگ دوسروں کے ساتھ ہمدردی کا رویہ رکھتے ہیں اور دوسروں کی مشکلات میں ان کا بھرپور ساتھ دیتے ہیں لیکن ان میں سے بعض تھوڑی خود غرض طبیعت کے مالک ہوتے ہیں جس کی وجہ سے یہ صرف اپنا سوچتے ہیں۔

یہ لوگ اپنی Attractive Personality کی وجہ سے دوسرے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنتے ہیں۔انہیں زیادہ دوست بنانا بالکل بھی پسند نہیں کیونکہ یہ رشتوں کے معاملے میں احتیاط سے کام لیتے ہیں۔ یہ سیر و تفریح کے شوقین ہوتے ہیں اس لئے نئی نئی جگہوں پر گھومنا پسند کرتے ہیں لیکن ان میں سے بعض ایسے بھی دیکھے گئے جو اپنی ذاتی زندگی میں زیادہ مصروف رہنے کی وجہ سے اس طرف توجہ نہیں دے پاتے۔ یہ دھوکا بازی اور سازش کو بالکل بھی نہیں پسند کرتے۔ ایسے لوگ بہت محنتی اور عملی باتوں پر یقین رکھنے والے ہوتے ہیں۔ یہ لوگ کاروباری مقابلے سے بالکل بھی نہیں گھبراتے اور کاروبار میں دوسروں سے سبقت لے جانا اور دوسروں سے آگے بڑھ جانا ان کو اچھا لگتا ہے۔

اگر ہم K نام کے لوگوں کی بات کریں تو یہ زیادہ ترنرم لہجے کے مالک ہوتے ہیں۔ان کے لہجے میں اتنی مٹھاس ہوتی ہے کہ جو بھی ان سے ایک دفعہ بات کرتا ہے وہ متاثر ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے ان کے کافی دوست بنتے ہیں۔یہ لوگ عیش و عشرت کی زندگی پسند کرتے ہیں۔انہیں غصہ بہت کم آتا ہے لیکن جب انہیں غصہ آ جائے تو پھر سامنے والے کی لحاظ نہیں رکھتے۔ یہ لوگ اپنی زندگی کو خوشحال اور پرسکون طریقے سے گزارنے کے خواہش مند ہوتے ہیں۔یہ اپنی زندگی کے ہر کام کو اپنے طریقے سے کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔یہ لوگ بہت ذہین ہوتے ہیں اور کسی بھی بات کا ایسا حل تلاش کر لیتے ہیں جو ان کے لئے آسانیاں پیدا کرے۔ ان لوگوں کے مزاج میں پختگی نہیں ہوتی کیونکہ ان کا مزاج کبھی بہت اچھا ہو جاتا ہے اور کبھی بہت ہی برا۔یہ لوگ ہر کام کو کرنے کی مہارت رکھتے ہیں۔ یہ لوگ جس چیز کی بھی خواہش کرتے ہیں وہ قسمت سے ان کو مل ہی جاتا ہے لیکن یہ اس چیز کی پرواہ کیے بغیر دوسری چیز کی طلب شروع کرنے لگتے ہیں۔ ان لوگوں کی طبیعت میں نت نئی نئی چیزیں حاصل کرنے کی خواہش لگی رہتی ہے۔ان میں سے بعض K نام والے لوگوں کی بدلتی ہوئی فطرت کی وجہ سے ان کے بنائے گئے رشتے کامیاب نہیں ہو پاتے۔یہ لوگ پیار محبت کے ذریعے دوسرے لوگوں کو اپنا بنا لیتے ہیں۔ فطری لحاظ سے یہ بہت چلاک ہوتے ہیں اور اپنی چالاکی کی وجہ سے ان کو بعض اوقات اپنوں کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اگر ہم بات کریں CاورKکی جوڑی کی تو اگرCنام کے شوہر ہوں تو یہ ا پنی بیویوں کو لیکر مخلص ہوتے ہیں اوراپنی بیوی کاخیال رکھتے ہیں۔یہ زیادہ تر اپنی بیوی کی ہر ضرورت کو پورا کرنا اولین ترجیح سمجھتے ہیں۔لیکن جب ان پر حکمرانی کا عنصر غالب آجائے تو پھر ان کے اصولوں کے خلاف جانا بیوی کیلئے مہنگا پڑ سکتا ہے۔اسی طرحKنام کی خواتین گھر کو سنبھالنے والی اور شوہر کیساتھ مخلص ہوتی ہیں۔لیکن ا ن میں سے بعض ایسی بھی دیکھی گئی ہیں جن کا مزاج تھوڑا کڑوا ہوتا ہے اور ہر وقت گھر میں لڑائی جھگڑا کرتی رہتی ہیں جس کی وجہ سے ان کو اکثر شوہر کی طرف سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اگرKنا م کے شوہر ہوں تو وہ بھی بیویوں کے ساتھ محبت کرنے والے ہوتے ہیں اور ہر مشکل سے مشکل وقت میں بیوی کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔لیکن ان میں سے بعض میں غصہ اور ضدی پن بھی پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے یہ اپنی بیوی پرسختی کرتے ہیں اور ا ن کو کسی بھی کام میں اپنی بیوی کی مداخلت پسند نہیں ہوتی۔جبکہCنام کی خواتین کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ ان سے کوئی ایسا کام نہ ہو جو ان کے شوہر کی نارضگی کی وجہ بنے اس لئے یہ ہر معاملے میں بہت محتاط طریقے سے چلتی ہیں لیکن ان میں سے بعض تھوڑی سخت مزاج کی مالک ہوتی ہیں اور ان کی پور ی توجہ صرف اپنی ذات پر ہوتی ہے او راپنی ذات سے آگے ان کو کچھ بھی نظر نہیں آتا اور اس وجہ سے ان کی ساری توجہ شوہر اور گھر والوں سے ہٹ جاتی ہے جس کی وجہ ان کو شوہر کی طرف سے سخت رویے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

لہٰذا اگر Cاور Kدونوں میاں بیوی اپنے رشتے کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں اور ایک دوسرے کے دل میں محبت پیدا کرنا چاہتے ہیں۔یا دونوں میں سے کوئی ایک اپنے جیون ساتھی کے دل میں اپنی محبت اور عزت پیدا کرنا چاہتا ہے تو روزانہ یہ اسم اعظم یَا علیمُ، یَاکَرِیمُ404مرتبہ پڑھے۔اگر دونوں اس اسم اعظم کو بتائی گئی تعداد کے مطابق پڑھیں گے تو انشاء اللہ دونوں میں جلد عزت اور محبت پروان چڑھے گی۔

Ism E Azam

یہ اسم اعظم 514 مرتبہ پڑھنے کے بعد دعا پروگرام فارم کو فل کر کے ہمیں Submit کریں تاکہ آپ کے لیے اللہ کے حضور مقدس مقامات پر آپ کا نام لے کر خصوصی دعا کروائی جائے اگر آپ اپنے کسی روحانی مسئلے کے حل کے لیے قرآنی تعویزات اپنے نام منسوب کروانا چاہتے ہیں تو دئیے گئے فون نمبرز پر رابظہ کریں۔

Contact Us:

For Female:  0092  323 7718187

For Male:      0092  323 4028555