آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ جن افراد کا نامCاورJسے شروع ہوتا ہے وہ کیسی عادات کے مالک ہوتے ہیں؟ان کی شخصیت اور مزاج کیسا ہوتا ہے؟ اس جوڑی کو اپنے آپس کے تعلقات بہتر بنانے کے لئے اور اپنی زندگی میں آسانی کے لئے اللہ پاک کا کونسا اسم مبارک پڑھناچاہیے۔اب ہم آتے ہیں اپنے اصل موضوع کی طرف۔

ایسے افراد جن کا نام سے C سے شروع ہوتا ہے ان کی شخصیت دوسرے لوگوں سے الگ ہوتی ہے۔ ان لوگوں کو اللہ تعالی نے بہت سی خصوصیات سے نوازا ہے۔انہیں غصہ کم آتا ہے کیونکہ یہ مزاج کے نرم ہوتے ہیں اور نرم لہجے میں ہی دوسروں سے باتیں کرتے ہیں۔لیکن ان میں سے بعض غصے کے تھوڑے تیز ہوتے ہیں یہ دوسروں کی ہوئی سخت بات کو بالکل بھی برداشت نہیں کرتے اور فوراًنفرت کا اظہار کر دیتے ہیں۔کیونکہ ان لوگوں کو دوسروں کے جذبات کی قدر نہیں ہوتی۔ C نام کے لوگ پیار محبت کے معاملے میں بہت سنجیدہ ہوتے ہیں۔ اسی لیے یہ پیار محبت کے معاملات میں بہت سوچ سمجھ کے کام لیتے ہیں۔انہیں سازش کرنے والے اور دھوکا دینے والے بالکل بھی پسند نہیں ہوتے۔یہ چاہتے ہیں کہ جس طرح یہ خود دوسروں سے مخلص رشتہ نبھاتے ہیں اسی طرح دوسرے بھی ان کے ساتھ مخلص رہیں۔ ان لوگوں کو کامیابی تو ملتی ہے لیکن اس کے لیے انھیں کافی زیادہ محنت کرنے کی ضرورت پڑتی ہے اور یہ لوگ محنت و مشقت کو بہت پسند کرتے ہیں لیکن ان میں سے بعض ایسے بھی دیکھے گئے جن کو زیادہ محنت کرنے کی عادت نہیں ہوتی اور بیکار بیٹھ کر اپنا وقت ضائع کر دیتے ہیں جس کی وجہ سے ان کو ترقی کے میدان میں اکثر خسارے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ایسے لوگ خود کو فطرت کے ہر سانچے میں ڈھالنے کی اہلیت اور صلاحیت رکھتے ہیں اور اپنے قوت و ہمت سے کام لے کر ہر مشکل کام کو آسان بنا لیتے ہیں اورانہیں لگتا ہے کہ یہ ہر کام کرسکتے ہیں اور ہر کام ہی ان کے لئے موزوں ترین ہے۔ یہ لوگ اپنی خواہشات کو پورا کرنے کے لئے ہر مشکل کام کر جاتے ہیں لیکن ان میں سے بعض اپنی خواہشات کو لے کر خود غرض ہو جاتے ہیں۔

اس کے برعکس اگر ہم J نام کے لوگوں کے بارے میں بات کریں تو یہ لوگ بہت پرکشش ہوتے ہیں اور جسمانی طور پر مضبوط ہوتے ہیں۔یہ نرم اور خوشگوار مزاج کے مالک ہوتے ہیں اسی لئے ان کے چہرے پر ہر وقت مسکراہٹ رہتی ہے اور اپنی مسکراہٹ کی بنا پر یہ جلد ہی پہچانے جاتے ہیں۔یہ بہت دانشمند اور ذمہ دار ہوتے ہیں اور ہر کام کو ایمانداری سے کرنے کے قائل ہوتے ہیں۔یہ تھوڑے ضدی مزاج کے مالک ہوتے ہیں اور ان لوگوں کے فیصلے فوری اور پختہ ہوتے ہیں۔ایک بار یہ جو فیصلہ کر لیں تو پھر اس پر ثابت قدم رہتے ہیں لیکن بعض اوقات ان کے فوری فیصلے ان کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتے ہیں۔ ایسے لوگوں کے لئے پیار محبت دوستی ان میں سے کسی چیز کی بھی کمی نہیں ہوتی لیکن ان میں سے بعض ایسے بھی دیکھے گئے جن کو ان میں سے کسی بھی چیز میں کوئی لگاؤ نہیں ہوتا۔ یہ لوگ محنت کرکے اپنے کیریئر کو مضبوط بنا لیتے ہیں۔ ویسے تو یہ لوگ پر کشش ہوتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ ان کے من کی خوبصورتی بھی قابلِ تعریف ہے۔ یہ لوگ اپنے رشتوں کے معاملات میں بہت سچے اور ایماندار ہوتے ہیں اگر ان کو کسی کی مدد کرنا پڑ جائے تو یہ اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔ ان لوگوں میں بعض اوقات خود غرضی کا عنصر بھی پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے یہ دوسروں کی مدد کرنے کی بجائے اپنے ذاتی معاملات پر توجہ دیتے ہیں اس حالت میں ان کودوسروں سے کچھ فرق نہیں پڑتا۔

اگر ہم بات کریں CاورJکی جوڑی کی تو یہ ایک آئیڈیل جوڑی ثابت ہو سکتی ہے۔کیونکہ ان کے درمیان کافی چیزوں میں مماثلت پائی جاتی ہے۔ جہاں Cنام کے شوہرCaringہوتے ہیں وہیں Jنام کی بیویاں بھی ان کا خیال رکھنے میں پیچھے نہیں رہتیں۔اسی طرح جیسے Cنام کے شوہراپنے ہمسفر کو لیکر ہر بات مانتے ہیں۔وہیں Jنام کی بیویاں بھی اپنے نرم اور دلکش رویے سے اپنے شوہر کا دل جیت لیتی ہیں۔لیکن ان دونوں پر جب ایک دوسرے پر حاکمیت کرنے کا عنصر غالب آجائے تو پھر مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ کیونکہ دونوں اپنی بات منوانے کیلئے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں اور یہ با ت ان کے رشتے کیلئے خطرناک ثابت ہوتی ہے۔اگرJنام کے شوہر اور Cنا م کی بیویاں ہوں تو ان کا آپس میں رشتہ قابل رشک ہوتا ہے کیونکہ دونوں کی ایک خاص خوبی یہ ہوتی ہے کہ دونوں ہمیشہ ایکدوسرے کے مشورے سے چلنا پسند کرتے ہیں اور ایکدوسرے کی چھوٹی سے چھوٹی بات کا خیال رکھتے ہیں۔لیکن بعضJنام کے شوہر اپنی بیوی کو دبا کر رکھنے کے حامی ہوتے ہیں اور اسی طرح بعض Cنام کی بیویاں بھی اپنی ضد اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے ہر بات کو منوانے کیلئے کسی بھی حد تک جا سکتی ہیں اس لئے یہ چیز ان کی گھریلو زندگی کو کافی حد تک Disturbکرتی ہے۔

لہٰذا اگر Cاور Jدونوں میاں بیوی اپنے رشتے کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں اور ایک دوسرے کے دل میں محبت پیدا کرنا چاہتے ہیں۔یا دونوں میں سے کوئی ایک اپنے جیون ساتھی کے دل میں اپنی محبت اور عزت پیدا کرنا چاہتا ہے تو روزانہ یہ اسم اعظم یَا رحمنُ، یَاجَلِیلُ555مرتبہ پڑھے۔اگر دونوں اس اسم اعظم کو بتائی گئی تعداد کے مطابق پڑھیں گے تو انشاء اللہ دونوں میں جلد عزت اور محبت پروان چڑھے گی۔

ISm E Azam

یہ اسم اعظم 555 مرتبہ پڑھنے کے بعد دعا پروگرام فارم کو فل کر کے ہمیں Submit کریں تاکہ آپ کے لیے اللہ کے حضور مقدس مقامات پر آپ کا نام لے کر خصوصی دعا کروائی جائے اگر آپ اپنے کسی روحانی مسئلے کے حل کے لیے قرآنی تعویزات اپنے نام منسوب کروانا چاہتے ہیں تو دئیے گئے فون نمبرز پر رابظہ کریں۔

Contact Us:

For Female:  0092  323 7718187

For Male:      0092  323 4028555