آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ جن افراد کا نام C اورG سے شروع ہوتا ہے وہ کیسی عادات کے مالک ہوتے ہیں؟ان کی شخصیت اور مزاج کیسا ہوتا ہے؟ اس جوڑی کو اپنے آپس کے تعلقات بہتر بنانے کے لئے اور اپنی زندگی میں آسانی کے لئے اللہ پاک کا کونسا اسم مبارک پڑھناچاہیے۔اب ہم آتے ہیں اپنے اصل موضوع کی طرف۔

ایسے لوگ جن کا نام C سے شروع ہوتا ہے وہ بہت محنتی ہوتے ہیں اور اپنی خواہشات کی تکمیل کے لیے دن رات ایک کر دیتے ہیں۔ جبکہ ان میں سے بعض C نام کے لوگ ایسے بھی دیکھے گئے ہیں جن کی زندگی کا کوئی خاص مقصد نہیں ہوتا اور وہ یہی سوچ رکھتے ہیں کہ جیسے زندگی چل رہی ہے ویسے ہی چلتی رہنی چاہیے۔ بس اچھا رہن سہن، اچھا کھانا پینا ان کی زندگی کا مقصد بن جاتا ہے۔C نا م کے زیادہ تر لوگ فطری لحاظ سے تھوڑے چنچل ہوتے ہیں اس لیے اپنا من بدلتے رہتے ہیں اور کسی ایک رائے پر متفق نہیں رہتے۔ان میں سے زیادہ تر لوگوں کی سوچ اور خیالات دوسروں سے مختلف ہوتے ہیں ان کے آس پاس لوگوں کو ان کے ساتھ کام کرنے میں تھوڑی دقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔یہ پر ہجوم محفل کو زیادہ پسند کرتے ہیں اور محفل کی جان ہوتے ہیں۔یہ اپنے لئے ایسے Careerکا انتخاب کرتے ہیں جس میں یہ زیادہ لوگوں میں گھرے رہیں۔جبکہ بعض C نام کے لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جن کو زیادہ ہنسنا یا بات چیت کرنا پسند نہیں ہوتا۔یہ تنہائی پسند ہوتے ہیں اور زیادہ تر وقت اکیلے گزارنا پسند کرتے ہیں۔C نام کے لوگ Relationship میں بہت مخلص ہوتے ہیں۔یہ دیکھنے میں بھی خوبصورت ہوتے ہیں اور اپنے ہر رشتے کو ایمانداری سے نبھاتے ہیں۔

جب کہ ایسے لوگ جن کا نام G سے شروع ہوتا ہے وہ دکھنے میں خوبصورت اور پرکشش ہوتے ہیں۔یہ لوگ نہ صرف دیکھنے میں اچھے ہوتے ہیں بلکہ دل کے بھی بہت اچھے ہوتے ہیں۔کہا جاسکتا ہے کہ خوبصورتی کے معاملے میں G نام کے زیادہ تر مرد اور خواتین باکمال شخصیت رکھتے ہیں۔G نام کے لوگوں کا رویہ بہت اچھا ہوتا ہے۔اگر بات کی جائے G نام کی خواتین کی تو یہ صاف دل کی ہوتی ہیں اور اپنی اس خوبی کی وجہ سے بعض اوقات انہیں نقصان بھی اٹھانا پڑتا ہے۔G نام کے لوگ اپنے مستقبل کو لے کر اکثر پریشان رہتے ہیں اور بہت محنت کرتے ہیں لیکن ان میں سے بعض لوگوں کو سخت محنت کے باوجود بھی کوئی خاص راستہ نہیں مل پاتا لیکن پھر بھی ہار نہیں مانتے اوراپنی محنت کی بنیاد پر یہ آگے بڑھ جاتے ہیں۔G نام کے لوگ پرامن اور ہنس مکھ مزاج کے مالک ہوتے ہیں اس لئے لوگ ان کے انداز بیاں اور گفتگو سے کافی متاثر ہوتے ہیں۔G نام کے لوگوں کی شخصیت کا منفی پہلو یہ ہوتا ہے کہ ان کے لئے سچائی کا سامنا کرنا تھوڑا مشکل ہو جاتا ہے جبکہ ان میں سے بعض ایسی صورتحال میں انتہائی غصے میں آ جاتے ہیں اور اپنا آپا کھو بیٹھتے ہیں یہ صرف اس بات کو سچ مانتے ہیں جو ان کے اپنے دماغ کا تخیل ہوتا ہے اور اس چیز کی خواہش رکھتے ہیں کہ لوگ ان کی بات سے متفق ہو جائیں۔

اگر بات کی جائے C اور G نام کی جوڑی کی تو اگر C نام کے مرد ہوں تو وہ اپنی بیوی کو لے کر بہت مخلص ہوتے ہیں اور ایمانداری سے رشتہ نبھاتے ہیں جبکہ ان میں سے بعض تھوڑے الگ خیالات کے مالک ہوتے ہیں تو بعض اوقات ان کو اپنی بیوی کے ساتھ بعض معاملات میں تضاد کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اس کے برعکس اگر G نام کی خواتین ہوں تو وہ اپنے ازدواجی رشتے کو لے کر بہت سنجیدہ ہوتی ہیں اور اپنے گھر کو اچھے طریقے سے سنبھالتی ہیں۔G نام کی خواتین صاف دل کی ہوتی ہیں لیکن بعض اوقات انہیں اپنے سخت رویے کی وجہ سے بعض معاملات میں اپنے شوہر کے ساتھ ہلکی پھلکی نوک جھونک کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔دوسری طرف اگر G نام کے مرد ہوں تو وہ انتہائی اچھے رویے کے مالک ہوتے ہیں اور اپنی بیوی کو ہمیشہ خوش رکھتے ہیں لیکن ان میں سے بعض ایسے بھی ہوتے ہیں جن کو اپنے کاروباری معاملات میں تھوڑے بہت مسائل کا سامنا کرنا پڑ جائے تو اس کا اثر ان کے ازدواجی رشتے پر پڑ جاتا ہے۔کیونکہ ایسی صورت حال میں وہ زیادہ تر غصے کی حالت میں رہتے ہیں جس کی وجہ سے ان کے معاملات اپنی بیوی کے ساتھ بعض اوقات خراب رہتے ہیں۔ اگر C نام کی خواتین ہوں تو وہ ہنس مکھ اور خوش مزاج ہوتی ہیں اور اپنے شوہر کو ہمیشہ خوش رکھنے کی کوشش کرتی ہیں لیکن ان میں سے بعض تھوڑی سنجیدہ طبیعت کی بھی ہوتی ہیں اور اس وجہ سے ان کے گھر کا ماحول بعض اوقات تھوڑا سنجیدہ بھی ہو جاتا ہے۔اگر چھوٹے موٹے منفی پہلو کو نظر انداز کر دیا جائے تو C اور G کی جوڑی ایک دوسرے کے لئے بالکل Perfectہے۔

لہٰذا اگر Cاور Gدونوں میاں بیوی اپنے رشتے کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں اور ایک دوسرے کے دل میں محبت پیدا کرنا چاہتے ہیں۔یا دونوں میں سے کوئی ایک اپنے جیون ساتھی کے دل میں اپنی محبت اور عزت پیدا کرنا چاہتا ہے تو روزانہ یہ اسم اعظم یَا صَمَدُ، یَاجَبَارُ342مرتبہ پڑھے۔اگر دونوں اس اسم اعظم کو بتائی گئی تعداد کے مطابق پڑھیں گے تو انشاء اللہ دونوں میں جلد عزت اور محبت پروان چڑھے گی۔

یہ اسم اعظم 342 مرتبہ پڑھنے کے بعد دعا پروگرام فارم کو فل کر کے ہمیں Submit کریں تاکہ آپ کے لیے اللہ کے حضور مقدس مقامات پر آپ کا نام لے کر خصوصی دعا کروائی جائے اگر آپ اپنے کسی روحانی مسئلے کے حل کے لیے قرآنی تعویزات اپنے نام منسوب کروانا چاہتے ہیں تو دئیے گئے فون نمبرز پر رابظہ کریں۔

Contact Us:

For Female: 0092  323 7718187

For Male:     0092  323 4028555