بچوں کو بااخلاق و باکردار بنانے عمل
السّلام علیکمناظرین! موجودہ دور میں بچوں کی اچھی تربیت کرنا ایک کٹھن اور مشقت طلب کام ہے۔ منتوں مرادوں سے حاصل کی گئی اولاد جب بدکردار اور بداخلاق نکل آئے تو یہ بات والدین کے لیے کسی سزا سے کم نہیں ہوتی۔ بچے بدتمیز ہوں،نافرمان ہوں اور ماں باپ کے کہنے میں نہ ہوں، پڑھائی سے بھاگ جائیں اور اسکے علاوہ کئی طرح کی برائیوں میں مبتلا ہوجائیں تو والدین کہیں کے نہیں رہتے۔ کیوں کہ ایسے بچوں کی محلے سے،سکول سے یا عزیزو اقارب سے کسی طرح کی تعریف سننے کو نہیں ملتی۔ناظرین! ایسی صورتِ حال میں گھر کی اور باہر کی باقی پریشانیاں ایک طرف اور ایسے بداخلاق بچوں کی پریشانی ایک طرف ہوتی ہے بلکہ بچوں کی یہ پریشانی باقی پریشانیوں سے زیادہ تکلیف دہ ہوتی ہے۔بچوں کے بدتمیز،بداخلاق اور بدکردار ہونے کی ظاہری وجوہات میں گھر کا ماحول،بری صحبت، حد سے زیادہ لاڈ پیار اور بچوں کی ہر ضد کو پورا کرنا خواہ وہ صحیح ہویا غلط وغیرہ شامل ہیں۔جب کہ روحانی وجوہات میں بچے کا نظر بد سے متاثر ہونا شامل ہے۔نظر بد کے اثرات خواہ بچے پر براہ راست آ رہے ہوں یا پھر ان والدین سے بچے میں منتقل ہو رہے ہوں جو والدین کسی حاسد یا گمنام دشمن کی طرف سے کروائے گئے جادو سحر و آسیب سے متاثر ہوں۔ دونوں ہی صورتوں میں خطرناک ہیں۔ لہٰذا جن وجوہات کو آپ نے خود دور کرنا ہے اس میں یہ ہے کہ بچوں کو بہترین ماحول اور تربیت فراہم کریں۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ اشد ضروری ہے کہ بچے کو ہر قسم کے اثرات سے فوری روحانی تحفظ فراہم کریں۔جب کہ والدین اکثر ایسے بچوں کے علاج کے لیے اُنہیں کسی ماہر نفسیات کے پاس لے جاتے ہیں تاکہ اُن کو نفسیاتی علاج کے ذریعے راہِ راست پر لایا جاسکے۔ لیکن دیکھنے میں یہ آیا ہے کہ اکثر یہ نفسیاتی علاج بھی ناکام ہوجاتے ہیں۔ کیونکہ بچہ بے راہ روی، عدم تربیت یا نظر بد کی وجہ سے گمراہ ہوچکا ہوتا ہے۔

Achay Akhlaq ki Dua

Bachon Ki Tarbiyat Ka Wazifa

جادو اور نظر بد کے اثرات

لہٰذا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ بچوں کو سدھارنے کی والدین کی تمام تر کوششیں ناکام ہوجاتی ہیں۔ناظرین! اکثر والدین تب روحانی علاج کی طرف رجوع کرتے ہیں جب ان کی مایوسی آخری حد تک پہنچ جاتی ہے۔ لہٰذا اگر آپ بھی اپنے بچوں کے بداخلاق اور بدکردار ہونے سے پریشان ہیں تو مایوس نہ ہوں اورہمارے روحانی ماہرین کابتایا ہوا یہ وظیفہ کرلیں۔آپ کا بچہ انشاء اللہ اس طرح راہِ راست پر آ جائے گا کہ زمانہ تعریف کرے گا اور آپکا سر فخر سے بلند ہوجائیگا۔ وظیفہ یہ ہے:اسم پاک یَا قُدُّوْسُ کا روزانہ باوضوہو کر گیارہ سو(1100) مرتبہ وِرد کریں۔ اور پانی پر دم کرکے یہ پانی اپنے نا فرمان بچے کو پلائیں لیکن نظر بد کے اثرات کو زائل کرنے کے لیے ہمارے روحانی ماہرین نے خاص اوقات میں اسی اسم یَا قُدُّوْسُ کاکثرت سے ذکر کر کے اس کے تعویذ تیار کئے ہیں۔ اگر آپ یہ نقش ہمارے روحانی ماہرین سے اپنے بچے کے نام منسوب کروا کے بچے کے گلے میں پہنائیں گے تو ہر قسم کے جادو اور نظر بد کے اثرات فوراً ہی ختم ہونے لگیں گے۔ جب تک یہ تعویذ بچے کے گلے میں رہے گا تو بچہ ہمیشہ کے لیے والدین کا فرمانبردار ہو جائے گا۔اس کی ضد بھی ختم ہو جائے گی اور وہ ایسا نیک ہو جائے گا کہ دنیا بھی مثال دے گی۔اور وہ بچہ پوری زندگی بدتمیزی اور نا فرمانی نہیں کرے گا اور نہ ہی زندگی میں دوبارہ اسے نظر لگے گی انشا ء اللہ۔ یَا قُدُّوْس کایہ تعویذ بطور ہدیہ1400/-روپے یا عہد کے بغیر فی سبیل اللہ حاصل کرنے کے لئے اسی ویڈیو کی ڈسکرپشن میں دیئے گئے فون نمبرز پر رابطہ کریں۔ پاک پروردگار اپنے محبوب ﷺ کے نعلین پاک کے صدقے آپکے بچوں کوآپکا تابعدار اور قابل فخرانسان بنائے۔ آمین ثم آمین