آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ جن افراد کا نام B اورW سے شروع ہوتا ہے وہ کیسی عادات کے مالک ہوتے ہیں؟ان کی شخصیت اور مزاج کیسا ہوتا ہے؟ اس جوڑی کو اپنے تعلقات بہتر بنانے کے لئے اور اپنی زندگی میں آسانی کے لئے اللہ پاک کا کونسا اسم مبارک پڑھناچاہیے۔ اب ہم آتے ہیں اپنے اصل موضوع کی طرف۔

Mizaj

B اورWکی جوڑی کا مزاج
ایسے لوگ جن کا نام W سے شروع ہوتا ہے ان کی Personality بہت لاجواب ہوتی ہے کیونکہ اللہ پاک نے انہیں کچھ خاص خصوصیات سے نوازا ہے۔یہ ہمیشہ خود کو دوسروں کے سامنے Maintainرکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان میں زیادہ تر لوگ نرم دل کے ہوتے ہیں لیکن دوسروں کے سامنے خود کو بارعب دکھانے کی کوشش کرتے ہیں۔W نام کے زیادہ تر لوگ خوبصورتی کے قائل ہوتے اس لیے خوبصورت لوگوں کی طرف جلدی مائل ہو جاتے ہیں۔اگر بات کی جائے W نام کی خواتین کی تو ان میں زیادہ تر انتہائی خوبصورت اور Attractive ہوتی ہیں اور خوبصورتی کو پسند کرنے والی ہوتی ہیں۔W نام کے لوگ محبت کے معاملے میں بہت جذباتی ہوتے ہیں اور جس سے محبت کرتے ہیں اس کے ساتھ Attach Emotionally ہو جاتے ہیں۔ان کی شخصیت کا ایک پہلو یہ بھی ہوتا ہے کہ اگر انہیں محبت میں ناکامی کا سامنا ہو تو یہ اس چیز کو برداشت نہیں کر پاتے اور مایوس ہو کر جان دینے سے بھی پیچھے نہیں ہٹتے۔ روپے پیسے کے معاملے میں W نام کے لوگوں پر قسمت نچھاور ہوتی ہے اگر یہ تھوڑی سی محنت کریں انہیں کبھی پیسے کی کمی نہیں ہوتی۔یہ جتنا پیسہ کماتے ہیں اسے اتنے ہی کھلے دل سے خرچ بھی کرتے ہیں لیکن ان میں سے بعض ایسے بھی دیکھے گئے ہیں جو اگر سستی اور بد نیتی کا شکار ہوجائیں تو انہیں انتہائی تنگ دستی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔W نام کے لوگ خوبصورتی کی طرف جلدی مائل ہو جاتے ہیں اس کے علاوہ جہاں بات ان کے مفاد کی ہو تو یہ کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں اور پھر یہ اس چیز کی پرواہ نہیں کرتے کہ اس میں سامنے والے کا فائدہ ہے یا نقصان کیونکہ اس وقت ان کی نظر صرف اپنے فائدے پر ہوتی ہے۔
ایسے لوگ جن کا نام حرف B سے شروع ہوتا ہے وہ خوش لباس اور خوش مزاج ہوتے ہیں۔یہ اپنے رہن سہن اور کھانے پینے میں بہت محتاط ہوتے ہیں۔ اگر بات کی جائے B نام کی خواتین کی تو یہ اپنی Personalityاور کھانے پینے کے معاملات میں بہت نفاست پسند ہوتی ہیں۔جبکہ ان میں سے بعض خواتین تھوڑی سست مزاج بھی ہوتی ہے اس لیے اپنے لباس یا کھانے پینے پر کوئی خاص توجہ نہیں دیتی۔B نام کے زیادہ تر لوگ محنتی ہوتے ہیں اور اپنی محنت کی بنیاد پر زندگی میں بہت آگے بڑھنے کے خواہشمند ہوتے ہیں اور اگر انہیں کبھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑے تو یہ ان کے لئے انتہائی مایوسی اور افسوس کا مقام ہوتا ہے جس سے یہ بعض اوقات دلبرداشتہ ہو جاتے ہیں۔B نام کے لوگ محبت کے معاملے میں بہت مخلص ہوتے ہیں اور صورت حال جو بھی ہو یہ وفاداری کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑتے لیکن ان کی شخصیت کا ایک پہلو یہ بھی ہوتا ہے کہ یہ جس سے ایک دفعہ متنفر ہو جائیں اسے مڑ کے نہیں دیکھتے اور نہ ہی زندگی میں کبھی اس پر اعتماد کرتے ہیں۔
اگر بات کی جائے B اور W نام کی جوڑی کی تو اگر B نام کے شوہر ہوں تو وہ اپنی بیوی کے ساتھ مخلص اور وفادار ہوتے ہیں لیکن ان میں سے بعض ایسے بھی ہوتے ہیں جو اگر کسی معاملے میں اپنی بیوی سے متنفر ہو جائیں تو پھر اس چیز کو مدنظر نہیں رکھتے کہ ان کے کسی بھی قدم سے ان کے ازدواجی رشتے پر کیا اثر پڑے گا۔اگر W نام کی بیویاں ہوں تو وہ اپنے شوہر کی وفادار ہوتی ہیں اور ہر سکھ میں اپنے شوہر کا ساتھ نبھاتی ہیں۔جبکہ ان میں سے بعض تھوڑی آزاد خیال ہوتی ہیں اورپنی زندگی کو اپنے طریقے سے جینے کی خواہش مند ہوتی ہیں جس کی وجہ سے بعض اوقات انہیں اپنے ازدواجی رشتے میں مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔دوسری طرف اگر W نام کے شوہر ہوں تو وہ اپنی بیوی کو لے کے بہت جذباتی ہوتے ہیں اور خوشگوار زندگی بسر کرنے کے خواہش مند ہوتے ہیں۔جبکہ ان میں سے بعض تھوڑے خود غرض بھی ہوتے ہیں جو اپنے مفاد کے لیے اپنے رشتے کو داؤ پر لگانے سے بھی گریز نہیں کرتے۔اگر B نام کی بیویاں ہوں تو وہ اپنی شادی شدہ زندگی کو بہت اچھے طریقے سے بسر کرتی ہیں اس کے علاوہ اپنے شوہر اور ان سے متعلقہ تمام رشتے انتہائی سلیقے اور عقل مندی سے لے کے چلتی ہیں اور ہمیشہ اپنے شوہر کو خوش رکھنے کی کوشش کرتی ہیں جب کہ ان میں سے بعض تھوڑی غصے والی اور Understanding کے معاملے میں تھوڑی کمزور ہوتی ہیں اس لئے بعض اوقات Miss understanding کا شکار ہو جاتی ہیں اور غصے میں آ کر اپنے ازدواجی رشتے کو بہت سے مسائل سے دوچار کر دیتی ہیں۔ ہم کہہ سکتے ہیں کہ B اور W نام کے لوگوں کی خصوصیات بہت حد تک آپس میں ملتی جلتی ہیں لیکن بعض معاملات میں ان میں Clash بھی پایا جاتا ہے اگر یہ تھوڑی سی کوشش کرکے اپنے ان منفی پہلوؤں پر قابو پا لیں تو ایک خوشگوار زندگی بسر کر سکتے ہیں۔

Ism E Azam

B اورWکی جوڑی کے لیے اسم اعظم
لہٰذا اگر Bاور Wدونوں میاں بیوی اپنے رشتے کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں اور ایک دوسرے کے دل میں محبت پیدا کرنا چاہتے ہیں۔یا دونوں میں سے کوئی ایک اپنے جیون ساتھی کے دل میں اپنی محبت اور عزت پیدا کرنا چاہتا ہے تو روزانہ یہ اسم اعظم یَابَاسِط،یَاوھابُ372مرتبہ پڑھے۔اگر دونوں اس اسم اعظم کو بتائی گئی تعداد کے مطابق پڑھیں گے تو انشاء اللہ دونوں میں جلد عزت اور محبت پروان چڑھے گی۔
یہ تھا B اورWنام کی جوڑی کی شخصیت کے بارے میں مختصر سا اندازہ جو ضروری نہیں کہ سو فیصد ٹھیک ہوغلط بھی ہو سکتا ہے۔ آپ کے خیال میں ہمارا یہ اندازہ کتنے فیصد درست ہے؟