آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ جن افراد کا نام B اورV سے شروع ہوتا ہے وہ کیسی عادات کے مالک ہوتے ہیں؟ان کی شخصیت اور مزاج کیسا ہوتا ہے؟ اس جوڑی کو اپنے تعلقات بہتر بنانے کے لئے اور اپنی زندگی میں آسانی کے لئے اللہ پاک کا کونسا اسم مبارک پڑھناچاہیے۔اب ہم آتے ہیں اپنے اصل موضوع کی طرف۔

B اورVکی جوڑی کا مزاج
ایسے افراد جن کا نامBسے شروع ہوتا ہے تو وہ زیادہ ترخوشحال شخصیت کے مالک ہوتے ہیں اور اسی وجہ سے لوگ ان سے بہت متاثر ہوتے ہیں۔کیونکہ یہ خود بھی خوش رہتے ہیں اور دوسروں کو بھی خوش رکھنے کی بھرپور کوشش کرتے ہیں۔لیکن ان میں سے بعض مزاج کے اعتبار سے تھوڑے سنجیدہ بھی ہوتے ہیں جن کو زیادہ ہنسی مزاق اچھا نہیں لگتا۔Bنام کے زیادہ تر لوگ چھوٹی چھوٹی چیزوں میں خوشیاں تلاش کرنے کی کوشش کرتے ہیں اوران کیلئے اپنےEmotionsبہت اہمیت رکھتے ہیں۔اپنی اس حساسیت کی وجہ سے یہ چھوٹی سے چھوٹی بات پر جلدی خوش بھی ہو جاتے ہیں اور نارض بھی ہو جاتے ہیں۔ان میں دوسروں کو لے کر اپنائیت تو کافی ہوتی ہے لیکن اس کے باوجود ان کی ساتھ جلدی ذاتی وابستگی پیدا نہیں کرتے جس کی وجہ سے اکثر لوگ ان سے بدگمان ہو جاتے ہیں۔
اگر ہم بات کریں ایسے لوگوں کی جن کا نام Vسے شروع ہوتا ہے تووہ زیادہ تر محنتی ہوتے ہیں۔ان کے نزدیک محنت ہی سب سے بڑھ کرہوتی ہے اوراپنی اس خوبی کے وجہ سے یہ زندگی کے میدان میں جلدی آگے بڑھتے ہیں۔لیکن اپنی اس خوبی کا استعمال تمامVنام کے لوگ نہیں جانتے کیونکہ ان میں سے بعض ایسے بھی ہوتے ہیں جو اپنا وقت بیکار بیٹھ کر ضائع کر دیتے ہیں جس کی وجہ سے جلدی ترقی نہیں کر پاتے۔یہ کافی ہوشیار ہوتے ہیں اور اپنی ہر ذمہ داری کو لیکر مؤثرثابت ہوتے ہیں اور اپنی ذات سے منسوب سب کاموں کوAuthenticطریقے سے مکمل کرتے ہیں۔لیکن ان میں سے بعض اپنی اس خوبی کو لے کر Over Confidentبھی ہو جاتے ہیں اور یہی بات اکثر ان کے لئے Down Fallکی وجہ بنتی ہے۔Vنام کے زیادہ تر لوگ انصاف پسند اور ایماندار ہوتے ہیں۔اگر ا ن کے ساتھ کوئی مل کر کاروبار کرنا چاہے تو یہ بہترین Business Pratnerثابت ہوتے ہیں۔لیکن ان میں سے بعض میں خود پسندی کا عنصر بھی پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے یہ ہمیشہ دوسروں سے بازی لے جانے کی تاک میں رہتے ہیں۔اس لئے بعض اوقات اپنی اس عادت کی وجہ سے نقصان بھی اٹھاتے ہیں۔
اگر ہم بات کریں BاورVکی جوڑی کی توBنام کے شوہرفطری طور پر اپنی بیویوں کے ساتھ اچھے ہوتے ہیں اور ان کی ہر خوشی کو پورا کرنے میں سکون محسوس کرتے ہیں۔ان کے نزدیک اپنی بیوی کا خیال رکھنا اولین ترجیح ہوتی ہے۔لیکن بعض Bنام کے شوہر اپنی سنجیدہ طبیعت کی وجہ سے اپنی بیویوں کو دبا کر رکھنا پسند کرتے ہیں۔جن لوگوں کی بیویوں کا نام Vسے شروع ہوتا ہے وہ زیادہ تر خوش قسمت ہوتے ہیں کیونکہ Vنام کی بیویاں گھر کو ہر لحاظ سے Maintainرکھتی ہیں اور ان کے شوہر زیادہ تر ان سے خوش ہی دیکھے گئے ہیں۔یہ اپنے حسن سلوک کی بدولت اپنے شوہر کے دل میں اچھا مقام حاصل کر لیتی ہیں۔لیکن جہاں Vنام کی خواتین بہترین شریک حیات ثابت ہوتی ہیں وہیں ان میں سے بعض تھوڑی گھمنڈی بھی دیکھی گئی ہیں جن کی یہی کوشش ہوتی ہے کہ ہر چیز ان کے تابع رہے اور یہ بات ان کے لئے مسائل کی وجہ بنتی ہے۔اگر Vنام کے شوہر اورBنام کی بیویاں ہوں تو یہ جوڑی ایکدوسرے کیلئےPerfectثابت ہوتی ہے۔کیونکہ Vنام کے شو ہر ہوں تو ان میں سے زیادہ تر کی اپنیLife Partnerکے ساتھ گہری دلچسپی وابستہ ہوتی ہے۔یہ ان کو کسی بھی تکلیف میں نہیں دیکھ سکتے اس لئے یہ اپنی شریک حیات کی ہر لحاظ سے دیکھ بھال کرتے ہیں تاکہ اسے کسی بھی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے لیکن اس کے برعکس جب ان پرغصہ غالب آجائے تو پھریہ اس با ت کا خیال نہیں کرتے کہ سامنے کون ہے۔Bنام کی خواتین کی بھی یہی کوشش ہوتی ہے کہ وہ گھر میں ہم آہنگی قائم رکھیں اورخوشحال زندگی بسرکریں اور اپنے اس مقصد میں زیادہ تر کامیاب ہو جاتی ہیں لیکن ان میں سے بعض تھوڑی رنگین مزاج بھی ہوتی ہیں جن کو گھر کی بجائے دنیاداری سے زیادہ لگاؤ ہوتا ہے جس کی وجہ سے وہ اپنے شوہر اور گھر پر زیادہ توجہ نہیں دے پاتیں اس لئے ان کی زندگی کایہ منفی پہلوBنام کی خواتین کیلئے بہت سی دشواریاں پیدا کرسکتا ہے۔

Ism, E Azam

B اورVکی جوڑی کے لیے اسم ا عظم
لہٰذا اگر BاورVدونوں میاں بیوی اپنے رشتے کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں اور ایک دوسرے کے دل میں محبت پیدا کرنا چاہتے ہیں۔یا دونوں میں سے کوئی ایک اپنے جیون ساتھی کے دل میں اپنی محبت اور عزت پیدا کرنا چاہتا ہے تو روزانہ یہ اسم اعظم یَاباطِنُ،یَا واجدُ780مرتبہ پڑھے۔اگر دونوں اس اسم اعظم کو بتائی گئی تعداد کے مطابق پڑھیں گے تو انشاء اللہ دونوں میں جلد عزت اور محبت پروان چڑھے گی۔
یہ تھا B اورVنام کی جوڑی کی شخصیت کے بارے میں مختصر سا اندازہ جو ضروری نہیں کہ سو فیصد ٹھیک ہوغلط بھی ہو سکتا ہے۔ آپ کے خیال میں ہمارا یہ اندازہ کتنے فیصد درست ہے؟